مہاراشٹر
ملنڈ میں مراٹھی خاتون کو دفتر میں جگہ دینے سے انکار پر باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی: ممبئی کے ملنڈ مشرقی مضافات میں ایک مراٹھی خاتون کو دفتر کی جگہ دینے سے انکار کیے جانے کی اطلاع کے چند دن بعد، ایک گجراتی باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر دفتر کی جگہ ایک مراٹھی خاتون کو کرائے پر دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کی شناخت کے. یہ دعویٰ اس خاتون نے کیا ہے جس نے باپ اور بیٹے کا سامنا کیا اور اس تصادم کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ بھی کیا۔ تاہم اس شخص نے خاتون کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا جب کہ اس نے اسے ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کی، جس کی ویڈیو کئی سیاسی رہنماؤں نے شیئر کی جنہوں نے ویڈیو میں مراٹھی خاتون کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترپتی دیورکھکر نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم شیو سینا یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر اس واقعے کو “پریشان کن” قرار دیا۔ اپنی پوسٹ میں آدتیہ ٹھاکرے نے عمارت اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر سشما آندھرے نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر سوال اٹھایا کہ کیا مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے اور ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس اس معاملے میں کارروائی کریں گے۔
ترپتی دیورکھکر کی شکایت پر ملنڈ پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ باپ بیٹے کا نام پروین ٹھاکر اور بیٹے نیلیش ٹھاکر ہے۔ اس سے پہلے ترپتی دیورکھکر نے الزام لگایا تھا کہ ملنڈ ویسٹ میں دفتر کی جگہ تلاش کرتے ہوئے انہیں دفتری جگہ دینے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ وہ “مراٹھی” یا مہاراشٹری تھیں۔ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی آزمائش شیئر کی اور رو پڑی اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو لے کر لوگوں میں کافی غصہ پایا گیا اور صارفین کی جانب سے کچھ تند و تیز تبصرے بھی سامنے آئے۔ ترپتی دیورکھکر نے دیر رات ملنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پروین ٹھاکر اور نیلیش ٹھاکر کے خلاف دفعہ 341، 323، 504 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملنڈ پولیس نے رات میں دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے نے بھی ایکس سے رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں پوسٹ کیا۔ ایم این ایس کے اہم مسئلے کو اٹھاتے ہوئے، مراٹھی “اسمیتا”، ایم این ایس لیڈر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایم این ایس “ایسے لوگوں کو سبق سکھائے گی۔” “اب ممبئی میں مراٹھی لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے؟” مہاراشٹر کانگریس کے رہنما نانا پٹولے نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے انہدامی کارروائی پر روک

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے ایک بڑا فیصلہ صادر کیا ہے مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد کی انہدامی کارروائی پر عارضی پابندی اور روک لگائی ہے بی ایم سی اور متعلقہ سے جواب طلب کیا ہے مسافر خانہ مسجد پر انہدامی کارروائی کا تنازع شدت اختیار کرگیا تھا اس معاملہ میں آج بی ایم سی انتظامیہ نے کارروائی بھی شروع کی تھی بی ایم سی مسجد انہدام کی نوٹس جاری کی تھی مدعی عبدالرزاق کی عرضی پر فوری سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے دریافت کیا کہ اس معاملہ میں اتنی عجلت کیوں ہے تو ان کے وکلا نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ مسجد سے وابستہ ہے اور ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں اسٹے اور کسی بھی کاروائی پر روک لگایا تھا لیکن کے باوجود بی ایم سی نے نوٹس جاری کی ہے یہ ملکیت فی الوقت وقف کی ملکیت نہیں اس معاملہ میں وقف ٹرینونل میں معاملہ زیر سماعت ہے سپریم کورٹ نے مسجد سے متعلق جو بھی احکامات دئیے ہیں اسے برقرار رکھنےکا حکم ممبئی ہائیکورٹ نے دیا ہے اس کے ساتھ ہی فریقین و متعلقین و بی ایم سی انتظامیہ ۲۵ نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے فی الوقت مسجد پر کاروائی موخر کردی گئی ہے اس کےاطرا ف داؤد ابراہیم کا یادگار پشتینی گھر کو منہدم کر کے ملبہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سے قبل مسجد پر کارروائی کی مخالفت میں احتجاج بھی کیا گیا تھا نظم و نسق کے مسئلہ کے سبب ایک ہزار پولس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
