Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

جرم

بھیونڈی میں کسانوں کو پولیس کا خوف دکھا کر گیس پائپ لائن کا کام شروع

Published

on

(فہیم انصاری)
ریاست گجرات کے دہیز سے ناگوٹھنے کے درمیان ڈالی جارہی گیس پائپ لائن کے لئے حاصل کی گئی اراضی کا معاوضہ نہ دیتے ہوئے گیس پائپ لائن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلائنس گیس کمپنی نے مقامی لیڈران کی مدد سے متاثرہ کسانوں کی اراضی کا مناسب معاوضہ نہ دیتے ہوئے کھیت میں کھدائی کا کام کرکے پائپ لائن ڈالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ معاوضہ کے لئے یہاں کے کسانوں کو دھوکا دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے کسان مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن ریلائنس کمپنی پولیس کی مدد لے کر کسانوں میں دہشت پیدا کرکے کسانوں کے احتجاج کو دبا رہی ہے جس پر مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ریاستی سیکریٹری راجن گاونڈ نے کونکن محکمہ کے کمشنر شیواجی راؤ دونڈ کو میمورنڈم دے کر کسانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ بھیونڈی تعلقہ دابھاڑ علاقے کے کیرولی ، کوٹاچی ، جامبھیولی علاقوں میں پڑگھا اور گنیش پوری پولیس کے تعاون سے ریلائنس گیس پائپ لائن ڈالنے کا کام کمپنی کے ذریعہ جنگی پیمانے پر شروع ہوگیا ہے۔ لیکن یہاں کے کسانوں کو آج تک ان کی اراضی کا مناسب معاوضہ ریلائنس کمپنی نے نہیں دیا ہے اور کچھ گاؤں میں تھوڑا بہت معاوضہ دے کر کسانوں کے خاندانوں کو برباد کرنے کا کام ریلائنس کمپنی کے منتظم نے شروع کیا ہے۔ لہذا گزشتہ دو دنوں سے بھادانے ، کروند گاؤں سمیت تعلقہ کے جن کسانوں کی اراضی کا مناسب معاوضہ نہیں ملا ہے ایسے متاثر کسانوں نے اکٹھا ہوکر پائپ لائن ڈالنے کے کام پر احتجاج شروع کردیا ہے ۔ کسانوں کی بڑھتی ہوئی مخالفت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمپنی نے پولیس کو مینیج کر کسانوں کے خلاف کارروائی کرنے کا شبہ کسانوں کے ذریعے ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لہذا پولیس کسانوں کے خلاف ایسی کوئی حرکت نہ کرے اس طرح کی درخواست مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ریاستی سیکریٹری راجن گاونڈ نے کی ہے۔ آج تک مقامی کسانوں کو سیاسی دلالوں نے انہیں پھنسا کر ریلائنس کمپنی کے فائدے کے لئے کام کیا ہے لیکن اب پولیس انتظامیہ بھی کمپنی کے فائدے کے لئے کسانوں میں دہشت پیدا کرکے ان کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔ لیکن اگر کسانوں کی برداشت کی قوت ختم ہوگئی تو سنگین نتائج کا سامنا ضلع انتظامیہ کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔ لہذا ، کسانوں کی قوت برداشت کا خاتمہ ریلائنس کمپنی اور حکومت انتظامیہ کو نہ بھگتنا پڑے اس طرح کا انتباہ راجن گاونڈ نے دیا ہے.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com