Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سرکاری اسکیمات کا فرضی دستاویزات تیار کر نے والا گروہ بے نقاب, ۷ ملزمین گرفتار، ایم ایم آر ڈی اے جھوپڑپٹی سروے پاؤتی سمیت الاٹمنٹ لیٹر بھی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی: ممبئی پسماندہ طبقات کےلئے سرکاری اسکیم کا فرضی کار ڈ تیار کرنے والے گروہ کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی دنڈوشی پولس اے ٹی سی کو اطلاع ملی تھی کہ ملاڈ مالونی میں سجل ستیہ نارائن نامی شخص مہاتما جوتی با پھلے، وزیر اعظم جن اروگیہ اسکیم سمیت دیگر سرکاری دستاویزات تیار کرنے کا کام کرتا ہے اس بنیاد پر پولس ملاڈ میں اس کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران پولس کو اس کے قبضے سے ایک جھوپڑپٹی فوٹو پاس ، ۳ ایم ایم آر دی اے کاالاٹمنٹ لیٹر، تین راشن کارڈ برآمد ہوا۔ اس کے قبضے سے ۳۴۰ فرضی راشن کار ڈ ، لیپ ٹاپ، پرنٹ کاغذات ،سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے ہیں ۔یہ تمام دستاویزات کی پولس جانچ کر رہی ہے اور یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ دستاویزات فرضی ہے یا اصل اس کی تصدیق وتوثیق جاری ہے اس معاملہ میں پولس نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہےان کی شناخت سجیل ستیہ نارائن دیال ۲۱، راکیش بھگت سنگھ۴۳، دنیش کمار پرمود چند ۴۰، ایڈورڈ عرف سونو ڈیسوزا ۴۳، منی شنکر ہری شنکر شرما ۳۱ ، ویپن راجکمار پانڈے ۴۲ اور ویرو رام ناراین گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام ملزمین کی تلاش کےلیے ممبئی میرا روڈ، تھانہ، وسئی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ملزمین میں ایجنٹ، اسپتال ملازمین، بینک ملازمین اور کمیشن ایجنٹ بھی شامل ہے پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے اور اس میں کئی اہم خلاصہ کی امید بھی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان