Connect with us
Thursday,04-December-2025

جرم

جوا کھیلتے چودہ قمارباز گرفتار، ہزاروں کی نقدی و 13 بائک برآمد

Published

on

arrested

سواٹ ٹیم و تھانہ پٹّی کوتوالی پولیس نے تھانہ آسپور دیوسرہ علاقے کے رام گنج بازار کے نزدیک قبرستان سے چودہ قماربازوں کو گرفتار کر انکے قبضے سے ہزاروں کی نقدی و 13 بائک وغیرہ برآمد کی ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنڈ دفتر (میڈیا سیل ) سے جمعہ کی شب جاری پریس ریلیز کے بموجب سواٹ ٹیم انچارج ایس آئی پرمود کمار مع ٹیم و تھانہ پٹّی کوتوالی ایس آئی دھرمیندر سنگھ مشترکہ طور سے مخبر کی اطلاع پر تھانہ آسپور دیوسرہ علاقے کے رام گنج بازار کے قبرستان کے نزدیک جوا کھیل رہے شمعی اختر، نیرج کمار، شیوم سنگھ، پھولن سنگھ ،شری نرائن شکل ،پنکج کمار ، جئے پرکاش گپتا، گنگیشور پانڈے ،وملیندر شکل ، اشوک یادو ،برجیش کمار ، حلال ،راکیش ،و ٹھاکر پرساد سمیت چودہ قماربازوں کو گرفتار کرکے تاش کے پتّے ،13 بائک ،13 موبائل اور 84,500روپیہ برآمدر کئے ہیں ،پولیس نے ملزمان کے خلاف معاملہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔ 2 گرفتار

Published

on

کلیان : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، 2 دسمبر کو ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی ایک 26 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا۔ یہ واقعہ منگل، 2 دسمبر کی رات تقریباً 8.15 بجے پیش آیا۔ میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں، تھانے میں کام سے واپس آتے ہوئے، وہ سنٹرل ریلوے تھانے-کلیان ٹرین میں سوار ہوئی۔ ٹرین کے ڈومبیولی کراس کرنے کے بعد، خاتون نے ملزمین، جن کی شناخت انوپ سریندر سنگھ، اور ابھیلاشا ارجن نیر کے نام سے کی گئی، کے ساتھ دیویانگ پاس کے بارے میں بحث کی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کی گرما گرم بحث ہونے کے بعد دونوں ملزمان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ جب وہ الہاس نگر اسٹیشن پر اترے تو تینوں نے ایک اور عینی شاہد کے ساتھ اسٹیشن پر زبردست بحث کی۔ ریلوے پولیس جلد ہی پلیٹ فارم پر پہنچ گئی، جہاں کئی خواتین نے مداخلت کی اور اس واقعے کے بارے میں افسران کا سامنا کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور خاتون کی شکایت کی بنیاد پر بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی دوران، گزشتہ ماہ، ایک 25 سالہ خواجہ سرا کو واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے 2 نومبر کو پنول سے سی ایس ایم ٹی لوکل ٹرین میں سوار ایک 28 سالہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ دوپہر 12.10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین نیرول اسٹیشن کے قریب تھی۔ ملزم جب ہاربر لائن ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوا تو مسافروں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ جب ٹرین نے سی ووڈس اسٹیشن کراس کیا تو ملزم اور ایک مرد مسافر کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس شخص نے، ایک خاتون دوست کے ساتھ، ملزم کو آگے بڑھنے کو کہا، جس کے نتیجے میں گرما گرم زبانی تبادلہ ہوا۔ تصادم کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس شخص کے ساتھ بدسلوکی کی اور خاتون کو اس کے کندھے پر چھوا جس سے وہ بے چین ہوگئی۔ شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو واشی جی آر پی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Continue Reading

جرم

جوگیشوری : پاسکو کیس میں ضمانت پر رہا ملزم دوبارہ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پاسکو کیس میں ملوث ایک مفرور ملزم کو ۶ سال بعد دوبارہ جوگیشوری پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ممبئی کے جوگیشوری میں ۲۰۱۹ میں ملزم پنکج پنچال ۲۷ سالہ کو پاسکو اطفال پر تشدد اور استحصال کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا, لیکن عدالتی کارروائی میں غیر حاضر رہتا تھا اور گزشتہ ۶ سال سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا, پولس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایس آر اے بلڈنگ کے قریب آیا ہے جس پر پولس نے جال بچھا کر جوگیشوری سے ملزم کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے. اس کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا, جس کے بعد پولس نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس زون ۱۰ کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com