سیاست
مالیگاؤں واٹرگریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کیلئے سابق میئر شیخ رشید کے مرن برت کا دوسرادن,صاف صفائی نظام کی ابتر صورت حال لیکن میونسپل کمشنر پھر بھی مہربان

مالیگاؤں(پریس ریلیز)
کانگریس لیڈر شیخ رشید نے واٹر گریس کا ٹھیکہ رد کرنے کیخلاف کارپوریشن کی نئی عمارت مولانا ابوالکلام آزاد بھون کے صدر دروازے پر بے مدت مرن برت کا آغاز کردیا ہے اس مرن برت کا آج دوسرا دن ہے۔ اس ضمن میں ملی معلومات کے بموجب مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں کچرا اٹھاکر اسے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری اگست 2012 میں گیارہ سال کے ایگریمینٹ پر واٹر گریس کمپنی کو دی گئی تھی اس ایگریمینٹ کے مطابق کمپنی اپنے اخراجات سے کچرا اٹھانے اور پہونچانے کیلئے موٹرگاڑیاں، گھنٹہ گاڑیاں اور ٹریکٹرس کا استعمال کرنے والی تھی اور میعاد ختم ہونے پر یہ تمام لوازمات کارپوریشن کی تحویل میں دینا تھی۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہ کرتے ہوئے واٹرگریس کمپنی نے ایگریمینٹ کی خلاف ورزی کی اور کانگریس لیڈران نے نوٹس جاری کی جبکہ جنتادل لیڈران نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس معاملہ کو گرماکر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کا کام کیا اور کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے واٹرگریس کو کانگریس کی دکان کا نام دیا۔ لیکن کانگریس برسراقتدار رہتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کام کیا اور 18,فروری 2020 کو جنرل بورڈ میٹنگ میں ایک تجویز (ٹھراو)پاس کرتے ہوئے واٹر گریس کمپنی کو تین مہینہ کی مدت میں اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور ایگریمینٹ کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے شہر کے صاف صفائی نظام کو بہتر بنانے پر زور دینے بصورت دیگر ٹھیکہ رد کرنے کا عندیہ دیا۔
اس دوران بھی جنتادل نے کانگریس پر واٹرگریس کو کانگریس کی دکان ظاہر کرنے کا چھچھند کرکے توڑی کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی دوسری طرف اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ میں مجلس کے واحد رکن اور کانگریس کی بدولت چیئرمن کا عہدہ حاصل کرنے والے نے انتہائی خاموشی اور رازداری سے واٹر گریس کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی مدت بڑھانے کا کارنامہ انجام دیا۔
کانگریس کے صدر و سابق میئر شیخ رشید نے گذشتہ دنوں واٹرگریس کا ٹھیکہ ٹھراو کیمطابق رد کرنے کا انتباہی لیٹر دیا لیکن میونسپل کمشنر نے نہ جانے کس کے دباؤ اور پریشر میں اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا اسلئے شیخ رشید نے 15,فروری بروز پیر دوپہر 2,بجے سے کارپوریشن نئی عمارت کے صدر دروازے پر اعلان کے مطابق “مرن برت”شروع کردیا ہے۔ رات دیر تک میونسپل عملہ اور آفیسران یقین دہانی اور منانے کی کوشش کرتے رہے لیکن شیخ رشید صاحب نے جب تک ٹھیکہ رد نہیں کیا جاتا تب تک مرن برت جاری رکھنے کے فیصلے پر اٹل رہتے ہوئے کارپوریشن صدر دروازے پر براجمان ہیں۔ مرن برت کا دوسرا دن جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی شیخ رشید اور کانگریس پارٹی نے میونسپل کمشنر کے تبادلہ کیلئے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، وزیر زراعت دادا بھوسےاور دیگر سے رابطہ قائم کیا ہے
اس ضمن میں کانگریس لیڈر شیخ رشید نے بتلایا کہ مالیگاؤں میونسپل حدود سے واٹرگریس کا ٹھیکہ رد ہونے پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہر کی صاف صفائی کرنے کا اہل اور خود مختار ہوگا کیونکہ کارپوریشن ملکیت کی 53,گھنٹہ گاڑیاں، 32,ٹریکٹر اور تقریباً 700,صفائی ملازمین کے علاوہ سینیٹری انسپیکٹر اور مقادم حضرات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس دوران کانگریس پر جھوٹا الزام لگانے والی جنتادل اور شہر کی نمائندگی کا دم بھرنے والی مجلس کے لیڈران گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں اب اس خاموشی پر عوام کی جانب سے سوال کیا جانے لگا ہیکہ اگر جنتادل واٹر گریس کیخلاف ہے تو اسے اس تحریک میں کانگریس کا ساتھ دینا چاہیئے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ توڑی باز لیڈران نے عادت کے مطابق اپنا دامن خوشیوں سے بھرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبریں
نمیبیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اعزاز سے نوازا، اس دورے کے دوران صدر کی جانب سے نمیبیا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا۔

بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘آرڈر آف دی موسٹ اینینٹ ویلوٹشیا میرابیلیس’ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 1995 میں نمیبیا کی آزادی کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ممتاز خدمات اور قیادت کے لیے دیا جاتا ہے۔ پی ایم مودی نے نمیبیا کے دورے کے دوران یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلہ خیال اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ نمیبیا نے 1990 میں آزادی حاصل کی اس کے بعد یہ ایوارڈ شروع کیا گیا۔ ‘Welwitschia mirabilis’ نمیبیا کا ایک خاص پودا ہے۔ یہ صحرا میں پایا جاتا ہے۔ یہ پودا مشکل حالات میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اس لیے یہ نمیبیا کے لوگوں کی طاقت اور لمبی زندگی کی علامت ہے۔ پی ایم مودی کو یہ 27 واں بین الاقوامی ایوارڈ ملا ہے۔ اس دورے کے دوران انہیں یہ چوتھا ایوارڈ ملا ہے۔ اے این آئی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں نمیبیا کے صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ پی ایم مودی کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔
نمیبیا کے صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ نے کہا، “نمیبیا کے آئین کی طرف سے مجھے دی گئی طاقت میں، میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘Order of the most ancient Welwitschia Mirabilis’ عطا کرتا ہوں۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر امن اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔” اس سے پہلے پی ایم مودی نے نمیبیا کے صدر نیتمبو نندی-ندیتواہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، دفاع، سیکورٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور اہم معدنیات جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
یہ پی ایم مودی کا نمیبیا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا نمیبیا کا تیسرا دورہ ہے۔ اس دورے سے ہندوستان اور نمیبیا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ پی ایم مودی کو ملا یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔ اس ایوارڈ سے ہندوستان اور نمیبیا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ملک ترقی اور امن کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میرا روڈ مراٹھی مورچہ تنازعہ : پولس کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ، اینٹی کرپشن بیورو کے اے ڈی جی نکیت کوشک کو ذمہ داری دی گئی۔

ممبئی میرارو ڈ مراٹھی اور ہندی تنازع کے بعد مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے کے بعد مراٹھی مانس میں ناراضگی اور غم و غصہ تھا پابندی کے باوجود مراٹھی مانس اور ایم این ایس نے میرابھائیندر میں مورچہ نکالا تھا, جس کے بعد آج ریاستی محکمہ وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا, جس میں آئی پی ایس افسر ایڈیشنل ڈی جی مدھوکر پانڈے کا تبادلہ بطور اے ڈی جی انتظامیہ میں کر دیا اور ان کا جانشین نکیت کوشک کو مقرر کیا ہے۔ نکیت کوشک پہلے انٹی کرپشن بیورو انسداد رشوت ستانی دستہ میں بطور اے ڈی جی تعینات تھے, اب انہیں میرا بھائیندر کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مورچہ کی اجازت کو لے کر یہ تبادلہ کیا گیا ہے اس سے قبل میراروڈ میں گجراتی بیوپاریوں کا مورچہ نکالا گیا تھا, لیکن مراٹھی مورچہ کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے پر اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی تھی, یہی وجہ ہے کہ فوری طور پر میرابھائیندر کے کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر اسٹیٹ ساہتیہ اکیڈمی کی منتقلی کا فیصلہ ملتوی

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کی جانب سے اردو ساہتیہ اکادمی کی منتقلی کا مسئلہ اٹھائے جانے کے چند دن بعد، مہاراشٹر حکومت نے اس اقدام کو روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اقلیتی امور کے وزیر دتاترے بھرنے کی صدارت میں منگل (8 جولائی) کو ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس میں ریاستی اسمبلی میں ایم ایل اے رئیس شیخ کی طرف سے پیش کی گئی توجہ طلب تحریک کے جواب میں
یہ اقدام شیخ کی مسلسل کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے خطوط اور قانون ساز اسمبلی کے ذریعے مسئلہ اٹھایا تھا۔ یہ فیصلہ محبان اردو کے لئے فتح ہے۔ منتقلی پر پابندی اور اکیڈمی کو سرکاری سہولت کو زیر اثر یقینی بنانے کا فیصلہ محبان اردو آبادی کے جائز مطالبات کی فتح ہے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ جب تک مکمل طور پر فرنشڈ، سرکاری ملکیت 2,000 مربع فٹ جگہ دستیاب نہیں ہو جاتی، کوئی جگہ منتقلی نہیں ہوگی۔ یہ نتیجہ تمام اردو سے محبان اردو کے لیے اطمینان بخش ہے رئیس شیخ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اقلیتی برادری سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں اردو ساہتیہ اکادمی کی مجوزہ تبدیلی، اقلیتی تحقیق اور تربیتی ادارے میں خالی اسامیاں، اور اقلیتی کمشنریٹ میں خالی اسامیاں شامل ہیں۔
”وزیر بھرنے نے یقین دلایا کہ اگر اکیڈمی کے لیے دو مہینوں میں مناسب سرکاری جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی تو موجودہ احاطے کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اکادمی میں عملہ کے سات خالی عہدوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے۔ اگر باقاعدہ تقرریوں میں تاخیر ہوتی ہے تو، شخضی کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گی۔
ایم ایل اے رئیس شیخ نے مزید کہا کہ حکومت نے اقلیتی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور اقلیتی کمشنریٹ دونوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ادارے کو ایک بڑے فروغ میں، حکومت نے اردو ساہتیہ اکیڈمی کے لیے 10 کروڑ روپے کا ایک مستقل کارپس فنڈ بنانے پر اتفاق کیا ہے، جس کی مدت 50 سال ہوگی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ حکومت 5 کروڑ روپے کی علیحدہ سالانہ فراہمی پر بھی مثبت طور پر غور کر رہی ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا