(جنرل (عام
سابق اٹارنی جنرل اشوک ڈیسائی کا انتقال
ملک کے سابق اٹارنی جنرل اور سینیئر ایڈوویکٹ اشوک ڈیسائی کا پیر کے روز انتقال ہوگیا وہ 77 برس کے تھے۔
مسٹر ڈیسائی نے صبح ساڑھے پانچ بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے 1956 میں بامبے سپریم کورٹ سے وکالت شروع کی تھی۔ انہیں 8 اگست 1977 کو ایک سینیئر ایڈووکیٹ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
مسٹر ڈیسائی 9 جولائی 1996 سے چھ مئی 1988 تک ہندستان کے اٹارنی جنرل رہے۔ انہیں سال 2001 میں پدم بھوشن اور لاء لیومینیری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
انہوں نے تعزیرات ہند کی دفعہ 377 کے سلوا جوڈم کیس، سی بی آئی اور سی وی سی کی طاقتوں سے متعلق ’ونیت نارائن معاملے‘ اور پارلیمانی مراعات سے متعلق ’نرسنگھ راؤ کیس‘ جیسے تاریخی معاملات میں بھی پیروی کی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : این سی بی کے امیت گھوٹے اور دو دیگر کے خلاف نئی ممبئی میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی بیوی کی شکایت پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج۔

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیر گھاؤ ٹے سمیت سمیت دو افسران کے خلاف نئی ممبئی پولس میں تعمیراتی کمپنی کے مالک بلڈر گروناتھ چچلکرکی اہلیہ کی شکایت پر خودکشی پر مجبور کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین پر چچلکر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام اہلیہ کرن چچلکر نے عائد کیا اپریل میں چچلکر نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہلیہ نے اسے خودکشی نہیں قتل قرار دیا تھا اور درخواست دی تھی این سی بی کے افسران پر کیس درج کیا جائے اسی پر اب ۲۵ مارچ کو این سی پی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے، آکاش ملک، سندیپ نیگڑے کے خلاف خودکشی پر اکسانا، ہفتہ وصولی، تذلیل کرنا سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ چچلکر نے ۲۵ اپریل ۲۰۲۵ کو اپنی ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا اہلیہ نے الزام لگایا کہ ۲ فروری کو این سی بی کی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تھی اور دستاویزات سمیت دو لاکھ کی گھڑی بھی ضبط کی گی اس کے بعد متعدد مرتبہ دھمکی دے کر ۱۰ سے ۱۵ کروڑ روپے طلب کئے تھے اور بصورت دیگر کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ میں جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈرگس سنڈیکیٹ کے معاملہ میں اب تک این سی بی نے جن ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی این سی بی کے طریقہ تفتیش پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بدنیتی پرمبنی ہے انہوں نے این سی بی نے ڈرگس کیس میں جو تفتیش کی ہے وہ صحیح سمت میں تھی اور اسی وجہ سے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی ہے کروڑوں روپے کی املاک بھی اس کیس میں ضبط کی گئی ہے۔
جرم
ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری، زین سید پر کیس درج

ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری کرنے کے الزام میں پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ زین سید نامی نوجوان نے متاثرہ کو شادی لالچ دے کر اس کی مرضی کے برخلاف عصمت دری کی اور ناجائز تعلقات قائم کیا, جس کے بعد متاثرہ نے پولس میں شکایت دی اور پولس نے عصمت دری کا کیس درج کر اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پہلے ملزم نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اس سے جسمانی تعلقات قائم کئے اور پھر شادی کے تقاضہ پر شادی سے انکار کردیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا بھابھا اسپتال ڈاکٹر سے بدسلوکی کی پاداش میں افضل شیخ گرفتار

ممبئی: ممبئی کرلا علاقہ میں واقع بھابھا اسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے بد سلوکی کی پاداش میں دو نوجوانوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 23 مارچ کو افضل شیخ کو سر پر چوٹ آئی تھی اور وہ بغرض علاج بھابھا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا جہاں ڈاکٹر دیگر مریضوں کے معالجہ میں تھی انہوں نے افضل شیخ کی تشخص کی اور پھر کہا کہ معمولی زخم ہے ایسے میں افضل شیخ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون ڈاکٹر سے بدتمیزی شروع کرنے کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ بھی شروع کردی ڈاکٹر نے پولیس طلب کیا اور پھر اس نے اپنے ایک دوست کو بھی بلایا اور ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی شکایت کنندہ ڈاکٹر انوجا کی شکایت پر کرلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ممبئی کے کرلا پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم افضل شیخ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا ہنوز فرار بتایا جاتا ہے۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
