Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی

Published

on

gulzar azmi

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں چینل کے پرائم ٹام اینکر سریش چوہان کے یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ”سرکاری نوکرشاہی میں مسلمانوں کے گھس پیٹ پر بڑا خلاصہ، آخر اچانک مسلمان آئی پی ایس، آئی اے ایس میں کیسے بڑ ھ گئے، سب سے کھٹن پریکشا میں سب سے زیادہ مارکس اور سب سے زیاہ سنکھیا میں پاس ہونے کا کیا ہے راز، سوچئے جامعہ کے جہادی اگر آپ کے ضلع ادھیکاری اور ہر منترالیہ میں لوک تنتر کے سب سے مہتیہ پورن استنبھ کاریا پالیکا پر قبضہ، دیکھئے نوکر شاہی جہاد پر ہمارا مہا ابھیان“۔
اس طرح کے نفرت انگیز پروگرام کا ٹریلر نشر ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے فوراً ٹی وی چینلوں کے اصول و ضوابط اور ان کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں جس میں دی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر، نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی، نیوز براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن اوردیگر کو سدرش نیو ز چینل کے خلاف کارروائی کرنے اور پروگرام پر پابندی لگانے کی گذارش کی ہے وہیں اس چینل،اینکر ک اور مالک ے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن میں درخواست بھی دی ہے،ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی سنجیو بھولے نے گلزار احمد اعظمی کو مناسب کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ انہوں نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے ذریعہ جے جے مارگ پولس اسٹیشن (ممبئی) اور مذکورہ بالااداروں میں آن لائن کمپلین (شکایت)داخل کردی ہے اور ہمیں امید ہیکہ نفرت پھیلانے والے اس نیوز چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر یہ ادارے ان کی شکایت پر نیوز چینل پر کارروائی نہیں کریں گے تو جمعیۃ علما ء اس ضمن میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کریگی کیونکہ اس طرح کے نیوز چینلوں پر پابندی لگنا چاہئے جو مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں۔
گلزار اعظمی نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس نیوز چینل اور اس کے اینکرنے مسلمانوں کے خلاف ایسا پروگرام بنایا ہے، اس سے قبل بھی سدرشن نیوز چینل نے مرکزنظام الدین دہلی کو لیکر مسلمانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کرونا جہاد نام سے پروگرام نشر کرکے ہندوستان میں کرونا پھیلانے کا ذمہ دار مسلمانوں کو بتایا تھا۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ سدرشن نیوز چینل کے اینکر سریش چوہانکے نے 26 اگست 2020 کو صبح 8;47منٹ پر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس پروگرام کا ٹریلر لانچ کیا اس کے بعد سے ہی اس کے خلاف آواز اٹھنے لگی اور نیوز چینلوں کی تنظیم اور حکومتی اداروں سے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس نیوز چینل اور ا س کے اینکر کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقامی پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ساتھ نیوز چینلوں کو ریگولیٹ کرنے والے اداروں میں شکایت درج کرانا چاہئے تاکہ اس پر کارروائی ہوسکے۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com