Connect with us
Thursday,13-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا ہونے کا خدشہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی نیپال میں تشدد اور شورش کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہندوستان کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا نہ ہو اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سر جوڑ کر بیٹھنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے, چونکہ سرکاریں کرپٹ اور بدعنوان ہو چکی ہے اس لئے نیپال میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے, امیروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں. سبزی فروخت کرنے سے لے کر ہر چیز اڈانی اور ریلائنس کو دی جارہی ہے تو ایسے میں غریب کہاں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کو ماننے والا کبھی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جس طرح انگریزوں کو بھگایا اسی طرح بدعنوانی کے خلاف عوام متحد ہو جائیں گے. اعظمی نے کہا کہ نیپال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے اثرات ہندوستان پر بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، سری لنکا اور اب نیپال میں تشدد اور شورش عام ہے ایسے میں ہندوستان کو بھی اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعظمی نے نیپال کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار بدعنوانی نااہل اور بے حس ہو گی اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں نیپال میں بھی یہی ہوا ہے اس لئے ہمیں بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گھاٹکوپر سڑک توسیعی منصوبہ میں حائل ڈھانچوں کا انہدام

Published

on

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘این’ ڈویژن آفس نے آج گھاٹکوپر میں جھنجھن والا کالج سے اندھیری-گھاٹکوپر لنک روڈ (اے جی ایل آر ) کے توسیع کرنے سے متاثر 24 ڈھانچے کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ اس لنک روڈ پر نئے فلائی اوور کی تعمیر سے متاثر ہونے والے 35 ڈھانچوں کو ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹربھوشن گگرانی کی ہدایات کے مطابق یہ کارروائی میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں ڈپٹی کمشنر (زون-6) کی نگرانی میں کی گئی۔ سنتوش کمار دھونڈے، اور اسسٹنٹ کمشنر (این ڈویژن) ڈاکٹر گجانن بیلے کی قیادت میں سے انجام دیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن نے جھنجھن والا کالج اور اندھیری گھاٹکوپر لنک روڈ کے درمیان 15.25 میٹر وسیع ترقیاتی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے، جو گھاٹ کوپر (مغربی) کے ریلوے اسٹیشن کے متوازی ہے۔ اس توسیعی کام میں سڑک کے ساتھ کچھ تعمیرات کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس سڑک کی تعمیر سے متاثر ہونے والی 24 تعمیرات کو آج بے دخل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر ریلوے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آر ڈی سی ) کے ذریعہ اسی علاقے میں ایک نئے ریلوے فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے۔ اس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران متاثر ہ 35 تعمیرات کو خالی کرانے کی کارروائی بھی جاری ہے۔ ان دونوں پراجیکٹس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے املاک کے مالکان کو مناسب نوٹس اور معاوضہ دینے کے بعد بے دخلی کی کارروائی کی گئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

‎تھانہ ایم پی سے مہاراشٹر ڈرگس ریکیٹ بے نقاب، ۴ گرفتار

Published

on

‎ممبئی تھانہ کرائم نرانچ نے مدھیہ پردیش ایم سی سے مہاراشٹر میں ڈرگس منشیات سپلائر گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاہے اور اس میں ملوث چار ملزمین کو ایم پی سے گرفتار کیا ہے ۔ ان چاروں پر مہاراشٹر میں منشیات فروشی کا ریکیٹ چلانے کا الزام ہے ۔ ۳ نومبر کو نوپاڑہ سے عمران عرف ببو خان ۳۸ سالہ ، وقاص عبدالرب خان ۳۰ سالہ ، تقدین رفیق خان۳۰ ، کملیش اجئے چوان ۲۳ سالہ مدھیہ پردیش سے منشیات فراہم کر کے اسے مہاراشٹر میں فروخت کیا کرتے تھے اس کی اطلاع پولس کو ملی جس کے بعد پولس نے ان چاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ایم ڈی جس کی کل مالیت ۲ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کی ہے اس کی اطلاع یہاں تھانہ ڈی سی پی کرائم برانچ امر سنگھ جادھو نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے منشیات فروش کے ریکیٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے اس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان روشن ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ زمین گھوٹالہ ورشا بنگلہ میں میٹنگ کے دوران اجیت پوار نے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی ، دانوے کا سنسنی خیز انکشاف

Published

on

‎ممبئی : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار پر بہت سنگین الزامات لگائے گئے۔ پارتھ کا نام پونے میں زمین کی خریداری کے معاملے میں سامنے آیا تھا اور یہ لین دین ان کی کمپنی کے ذریعے کیا جا رہا تھا۔ اجیت پوار نے کہا کہ یہ لین دین منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اپوزیشن ان پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ پارتھ پوار کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ حال ہی میں ٹھاکرے گروپ کے لیڈر امباداس دانوے نے سنگین الزام لگایا کہ پارتھ پوار کو بی جے پی بچا رہی ہے۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز بیان دیا کہ اجیت پوار نے پارتھ پوار پر الزام کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کی تھی اور کہا کہ وہ باہر سے سرکار کو حمایت دینے کو تیار ہے اور اس لئے وہ استعفی دینے پر رضامند ہے یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ورشا بنگلہ پر ہوئی تھی ۔
‎امباداس دانوے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود انہیں مشکل میں ڈالنے والی تھی۔ انہیں مخلوط سرکار سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کا ہی تھا ۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا حالانکہ وہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں؟ سٹیمپ ڈیوٹی کی چوری کی وجہ سے کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر لین دین نہیں ہوا تو اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنے کو کیوں کہا جاتا ہے۔ تاہم، قاعدہ یہ ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی تک لین دین منسوخ نہیں ہوتا۔
‎اگر کوئی لین دین منسوخ ہو جاتا ہے تو حکومت کو اتنی ہی رقم اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی ہے۔ باونکولے کا موقف غلط ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پارتھ پوار کو بچا رہی ہے۔ کیا پارتھ پوار چھوٹا بچہ ہے؟ جس نے لوک سبھا کا انتخاب میں حصہ لیا ہے اور جو شخص لوک سبھا لڑتا ہے وہ بچہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ کسی کا بیٹا نہ سمجھا جائے، اس کے ساتھ ہندوستان کا شہری اور مجرم جیسا سلوک کیا جائے۔
‎ایک تحصیلدار کی اتنی کم صلاحیت ہے۔ ضلع کلکٹر اس سے دور کیوں ہیں؟ ایک تحصیلدار کسی کی اجازت کے بغیر اتنا بڑا کام کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ایک تحصیلدار کو بلی کا بکرا بنا کر پارتھ پوار اور دیگر بڑے افسران کو بچانا غلط ہے۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ورشا بنگلے میں ہونے والی میٹنگوں میں مجھے جو معلومات ملی تھیں۔ میں نے سنا ہے کہ اجیت پوار نے غصے میں اور زبردستی حکومت چھوڑنے اور باہر سے حمایت کا موقف اختیار کیا ہے۔ امباداس دانوے نے کہا کہ پارتھ پوار کو بچایا جارہا ہے سچ ضرور سامنے آئے گا یہ دعویٰ دانوے نے کیا ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com