Connect with us
Sunday,05-April-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کسانوں کا 18مارچ کو دہلی میں مہا پنچایت کا اعلان

Published

on

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو ) آئندہ 18 مارچ کو کسانوں کے ایشوز کو لے کر دہلی میں میں مہا پنچایت بلائے گا۔
بی کے یو کی پرياگ راج میں تین روزہ ’چنتن کیمپ‘ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ چنتن کیمپ 18 جنوری کو ختم اپنے اختتام پہنچا۔ اس میں کسان رہنماؤں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا کہ آئندہ 18 مارچ کو دہلی میں مہا پنچایت ہوگی۔ حکومت اور ملک کے وزیر اعظم کی صدارت میں ریاست کے وزرائے اعلی سے بات کرنے کی خواہش کا کسانوں نے اظہار کیا ہے۔
بی کے یو نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ زراعت پر منحصر ملک میں ’ان داتا سکھی بھوا‘ کا نعرہ دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تک کسی بھی کسان وفد سے بات نہیں کی ہے جس سے کسانوں میں زبردست ناراضگی اور غصہ ہے۔ ساتھ ہی گنگا کی ریتیلی سنگم کے ساحل پر کسان لیڈروں نے یہ عہد کیا کہ 18 مارچ کو یا تو وزیر اعظم ملک کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرکے کسانوں کے مسائل کا حل کریں گے ورنہ ملک کا کسان اب خاموش نہ بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس پر مرنے کے لیے تیار ہے۔ بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومتوں نے کسان کے سامنے کرو یا مرو کے حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت کے کام سے کسان خوش نہیں ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ یا تو ایک ماہ کے اندر کسان وفد سے مذاکرات کریں ورنہ لکھنؤ میں ایک بڑی کسان تحریک کا بگل پھونکا جائے گا۔

جرم

ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Cilender-&-Bike

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

Published

on

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملک میں دہشت گرد انہ حملوں کی سازش… کلیان سے مشید احمد گرفتار، داعش مشتبہ کارکنان کے رابطہ میں اڑیسہ کا عمران بھی تھا

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کلیان علاقہ سے این آئی اے کیس میں دہلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے کلیان سے داعش کے مشتبہ رکن اور سوشل میڈیا پر فعال مشید احمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشید احمد نے ملک کے خلاف سازش رچی تھی۔ این آئی اے کیس نمبر 84/2026 بی این ایس سیکشن 61 ملزم کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔ کلیان جوڈیشل مجسٹریٹ 5ویں کورٹ کلیان میں اسپیشل سیل دہلی اور اے ٹی ایس ٹیم کے افسران نے مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32 سال، کمرہ نمبر 13، اعظمی چاول، نزد عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ، تعلقہ کلیان، ضلع تھانے کے رہائشی کو پیش کیا۔ اسپیشل سیل دہلی ٹیم کے تفتیشی افسربھوجراج سنگھ اور پولیس انسپکٹر منوج کمار نے کلام نامی ایک شخص کی شناخت کی ہے جو ممبئی کے علاقے میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور اس کے شدت پسندی (آئی ایس آئی ایس سے متاثر) اپنے ساتھیوں کے ساتھ خفیہ پیغامات کے ذریعے رابطے میں تھا۔ اڑیسہ کے ساکن عمران نامی اس کا ساتھی بھی اس گروہ کا رکن ہے اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے دسمبر میں دہلی کا دورہ کیا اور لال قلعہ اور دیگر اہم مقامات پر گشت کیا۔ اس طرح، چونکہ سوشل میڈیا گروپ ملک بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والا تھا، اس لیے این آئی اے نے مقدمہ نمبر 84/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 61 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران، مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32، ٹٹوالا تھانے کی حدود کے تحت کھڈولی کے رہائشی، کمرہ نمبر 13، عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ تعلقہ، کلیان ضلع، تھانے سے گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تین دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ چونکہ مذکورہ کیس کی تفتیش دہلی میں جاری ہے، اس لیے اسے پہلے کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور دہلی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 05 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی گئی لیکن عدالت نے اسے 03 دن کی مہلت دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان