Connect with us
Wednesday,26-November-2025

سیاست

ڈیوٹی کے دوران کرونا سے مرنے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو ملیں گے ۵۰ لاکھ

Published

on

virus

(محمد یوسف رانا)
مہاراشٹر میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو لے کر سرکار کافی فکر مند ہے۔ اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے درکار ‘3 پلائی ماسک، این ‘N95 ماسک، پی پی ای کٹس، ‘ٹیسٹنگ کٹس، وینٹیلیٹر’ نیز دیگر طبی اشیا، جو کرونا انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے لئے درکار ہوتے ہیں ان پر جی ایس ٹی نہ لگانے کا مطالبہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو خط لکھ کر کیا ہے۔ اس مکتوب میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر فیصلہ فوری طور پر لیا جاتا ہے تو، ماسک، کٹس، وینٹیلیٹر مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ اور سستے داموں میں مہیا ہونگے جس کی وجہ سے کرونا کے خلاف جاری جنگ کو تقویت ملے گی۔ ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد دن بدن خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ بڑھتی تعداد کو قابو میں رکھیں۔ نقل وحمل پر پابندی، لاک ڈائون کرتے ہوئے شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ‘کروناسے متاثراور مشتبہ مریضوں کی تلاش کے ساتھ، ہر ایک کا الگ سے علاج کرتے ہوئے کورونا مریضوں کی پوری دیکھ بھال کر رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مطالبہ کیا ہے کہ ان اشیا پر جی ایس ٹی چھوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، کیونکہ ان سامانوں اور آلات کی دستیابی ‘کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی ضرورت ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے آج ایک میٹنگ طلب کی جس میںوزیر داخلہ انیل دیشمکھ، وزیر صحت راجیش ٹوپے، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ منوج سونک، اور خزانہ، صحت اور صنعت کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔اس میٹنگ میں ریاست میں محکمہ پولیس جو کرونا کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ان کی صحت اور ان کے اہل خانہ کے تعلق سے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔ اس میٹنگ میں سب سے اہم یہ فیصلہ لیا گیا کہ اگر ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر کی ‘بد قسمتی سےکورونا کی وجہ سے موت ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں ان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ اس اہم فیصلے کی اطلاع نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج دی۔ اس میٹنگ میں صحت عامہ، طبی تعلیم، پولیس وغیرہ محکموں کے لئے مارچ کی بقیہ تنخواہوں کو بھی پہلے ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا جو ‘کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر اور کلکٹر کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ ‘کورونا کے خلاف جنگ میں ہوم گارڈ کے اہلکاروں کی اضافی مدد حاصل کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

بالی ووڈ

252 کروڑ کا منشیات کیس : سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والا اوری ممبئی کرائم برانچ کی اے این سی گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پیش ہوا

Published

on

ممبئی : 252 کروڑ روپے کے منشیات کی اسمگلنگ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے اوری آج ممبئی کرائم برانچ کے انسداد منشیات سیل (اے این سی) کے گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔ اے این سی نے اوری کو دوسرا سمن جاری کیا تھا، جس میں اسے تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل، انہیں 20 نومبر کو طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایجنسی کو مطلع کیا کہ وہ 25 نومبر تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد، دوسرا سمن جاری کیا گیا، جس میں انہیں 26 نومبر کو پیش ہونے کی ضرورت ہے۔ اے این سی سے توقع ہے کہ وہ ہائی پروفائل ڈرگز سنڈیکیٹ میں جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر اوری کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
‎کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔

‎ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

‎ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس ہیڈکوارٹر میں ممبئی حملوں کے شہدا کو خراج عقیدت

Published

on

ممبئی : ممبئی 26/11دہشت گردانہ حملوں کی 17 ویں برسی پر ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر نے شہدا کی یادگار میں تعمیر یادگار پر شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں شہدا کی یادگار کمپائونڈ میں تعمیر کروائی تھی جس میں شہدا کی تصویر کے ساتھ نقش تیار کیا گیا اور ایسا نقش جو رات کے وقت روشن ہوگا کھمبوں پر شہدا کی تصاویر اور خاکہ تیارکیا گیاہے، آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے یادگار پر گلدستہ پیش کیا اس موقع پر نائب وزرا اعلی اور تمام وزرا نے پولیس شہدا کو سلامی پیش کی ۔ ممبئی میں 26نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی میں تباہی مچادی تھی جس کا پولیس نے جانبازی سے مقابلہ کیا تھا شہدا کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ان کی قربانی کو یاد کیاگیا۔ ممبئی حملوں میں اے ٹی ایس چیف ہیمنت کر کرے بھی کاما اسپتال کی گلی میں شہید ہوگئے تھے انکے ہمراہ 17 پولیس والوں نے جام شہادت نوش فرمایا تھا انہیں کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہدا کی یادگار تیار کی گئی اور اس یادگار پر پولیس کے اعلی افسران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خراج عقیدت پیش کیا اور روایتی غموں کی دھنوں پر بینڈ بھی بجایا گیا ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com