سیاست
مصمم ارادہ اور قومی طاقت کورونا بحران سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعرات کو سوامی ویویکانند کی تعلیمات سے تحریک لینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی یکجہتی ، عزم اور ‘بحیثیت قوم بڑی طاقت’ کورونا بحران سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ‘ سوامی ویویکانند جی نے جو راستہ دکھایا ہے اس سے مابعد کوڈ عہد کی دنیا میں ہندوستان کو تحریک ملے گی۔ نہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے چہروں پر بھی اسی طرح کی کوششوں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں جو کروڑوں شہریوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ’’ہمیں اپنی یکجہتی ، قوت ارادی ، عزم اور اتحاد سے اس سب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنے کی طاقت ملے گی‘‘ ۔ وہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی 125 ویں سالگرہ سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کو کورونا کے بحران کا سامنا ہے۔ ’’ پوری دنیا اس سے نبرد آزما ہے۔ ہمارا ملک بھی کورونا کے ساتھ لڑ رہا ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ‘ ہماری طاقت ہمارے مستقبل کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ جس نے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہو ، اسے شاذ و نادر ہی مواقع ملتے ہیں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ’’کبھی کبھی وقت ہمارا امتحان لیتا ہے۔ کبھی کبھی بہت ساری مشکلات بیک وقت آتی ہیں۔ لیکن ہم نے یہ بھی تجربہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہمارا کام اور تجربہ ایک روشن مستقبل کا ضامن بنتا ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ہندوستان بھی لڑ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ دیگر قسم کے بحرانوں کا بھی سامنا ہے جن سے مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سیلاب ، طوفان ، ٹڈیوں کے حملے ، آسام کے تیل کے میدان میں آگ اور چھوٹے زلزلے شامل ہیں۔
جرم
مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔
سیاست
راج ۔ ادھو ٹھاکرے اتحاد و مفاہمت کو دھچکا، وزیر اعلی فڑنویس سے راج کی ملاقات، ادھو ٹھاکرے کو ٹینشن

ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل تمام پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کی اتحاد ومفاہمت کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے کی باندرہ ہوٹل تاج لینڈ میں ملاقات سے اس کوشش کو دھچکا لگا ہے, جس کے بعد اب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ راج اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات دباؤ بنانے کی سیاست کا نتجہ بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں کی طرف سے اس ملاقات پر کوئی بھی تبصرہ تک نہیں کیا گیا۔ دونوں برادر ایک ساتھ آئے ان میں صلح ہونے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ایم این ایس اور شیوسینا ایک ساتھ حصہ لے مراٹھی مانس کی یہ تمنا بھی ہے, لیکن راج اور فڑنویس کی ملاقات کو مراٹھی عوام دوسرے نظریہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع پر ہی راج ٹھاکرے اور شیوسینا پر اثر انداز میں کام کرتے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع اور مہاراشٹر کے حق کے لئے دونوں برادر نے ایک ساتھ آنے کے لئے مثبت پہل بھی کی تھی, لیکن اچانک فڑنویس کی راج سے ملاقات اور ایک گھنٹہ تک گفت و شنید کے سیاست کے رخ کو ہی تبدیل کر دیا ہے, اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا راج اور ادھو ٹھاکرے کا اتحاد ہوگا یا نہیں, جبکہ بی ایم سی الیکشن بھی عنقریب اور امیر کبیر بی ایم سی پر قبضہ کو لے کر ہر پارٹی کوشش کر رہی ہے۔ راج اور ادھو کا اتحاد برسر اقتدار شیوسینا اور بی جے پی کے درد سر ثابت ہوگا, اس لئے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش بھی شروع ہو گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سڑکوں کے لئے گڑھے بھرنے کیلئے بی ایم سی کی پہل، پتھول کوئیک فکس ایپ تیار، گڑھوں کی شکایت اب سوشل میڈیا پر ممکن

ممبئی میں شدید اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکوں گڑھوں کی مرمت کو تیز رفتاری سے پر کرنے کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ’پتھول کوئیک فکس‘ (گڑھے فورا سے پیشتر) موبائل ایپ اور واٹس ایپ چیٹ بوٹ (8999228999) سروس شروع کی ہے۔ ’پتھول کوئیک فکس‘ موبائل ایپ شہریوں کے لیے 9 جون 2025 سے کام کر رہی ہے۔ گڑھوں کی مرمت کے عمل میں شہریوں کی شرکت بڑھانے اور گڑھوں کی شکایات درج کرانے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ درخواست کو کھولنے کے بعد، کامیابی سے شکایت درج کرانے کا عمل 5 کلکس سے بھی کم وقت میں دستیاب کرایا گیا ہے۔
یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ‘Pothole QuickFix’ ایک صارف دوست موبائل ایپ ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو گڑھوں کی تصویر، مقام اور معلومات اپ لوڈ کر کے شکایت درج کرانے کی آسان اور تیز سہولت میسر آئی ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے کی گئی شکایت براہ راست متعلقہ محکمے تک پہنچتی ہے اور گڑھوں کی مرمت کا عمل فوراً شروع ہوجاتا ہے۔ اس ایپ کو میونسپل کمشنر اور منتظم بھوشن گگرانی نے 9 جون 2025 سے شروع کیا ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور منتظم بھوشن گگرانی، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر سڑکوں کے ترقیاتی کام شروع کیے ہیں۔ اسی طرح مانسون کے دوران سڑکوں پر پائے جانے والے گڑھوں کو بھرنے/سڑکوں کی مرمت کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ مرمت کے قابل سڑکوں پر پائے جانے والے گڑھوں کے لیے میونسپل کارپوریشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ نے ’پتھول کوئیک فکس‘ نامی ایپ تیار کی ہے۔ یہ ایپ شہریوں کو ایک آسان اور آسان ڈیجیٹل آپشن فراہم کرتی ہے، جس میں گڑھے کی تصویر، مقام اور تفصیل اپ لوڈ کر کے فوری طور پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ رجسٹرڈ شکایت متعلقہ محکمے کے دفتر میں خود بخود پہنچ جاتی ہے, جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے انجینئر فوری کارروائی کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ مقام کے لحاظ سے شکایت کے اندراج، تصویر اور مقام کی ٹیگنگ، شکایت کی حیثیت کا پتہ لگانے، مرمت کے متوقع وقت اور کام مکمل ہونے کے بعد رائے دینے کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ یہ اقدام سڑک کی حفاظت کے لیے شہریوں اور میونسپل مشینری کے درمیان رابطے کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا