Connect with us
Monday,15-December-2025

مہاراشٹر

مالیگاؤں میں تعلیمی بیداری کمیٹی کا قیام، ۷؍اگست کو ائمہ و علماء کے ساتھ تعلیمی کانفرنس

Published

on

سچر کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آنے والی تازہ رپورٹ میں بھی مسلمان تعلیمی پسماندگی کا شکار ہیں ۔ایس ایس سی اور ایچ ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء و طالبات اپنے تعلیمی سلسلے کو ترک کررہے ہیں ۔اس طرح کا فکر انگیز احساس کل نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی تنظیم کے ترجمان صوفی غلام رسول قادری نے ظاہر کیا ۔آپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں کو مساجد اور مدارس کا شہر کہا جاتا ہے یہاں کے مخیر حضرات کو مساجد اور مدارس کے ساتھ ساتھ تعلیمی منصوبہ بندی کی جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔آپ نے کہا کہ اللہ پاک اقراء کہہ کر تعلیم کو مذہب سے مربوط کردیا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم نے دینی تعلیم اور عصری تعلیم کو الگ الگ بانٹ دیا ہے ۔تعلیم کوئی بھی ہو اسے ہم مختلف خانوں میں بانٹ نہیں سکتے ۔ملک کے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ائمہ مساجد اور علماء کرام کو ساتھ لے کر مالیگاوں سے تحریک شروع کی جائے گی ۔نئ تعلیمی پالیسی کے تناظر میں ملک کی دوسری سب سے بڑی اکثریت اقلیت آج تعلیمی محاذ پر جس پسماندگی کا شکار ہے ہمیں چاہیے کہ ہم وقت رہتے ہیں اس کا تدارک کرے اور مقامی سطے پر کم از کم اعلیٰ تعلیم تک طالبان علم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے اس طرح احساس مولانا سید ارشد مختار نے ظاہر کیا، موصوف آج ایک بار پھر منصورہ کیمپس میں کل جماعتی تنظیم اور سرکردہ افراد کے ساتھ ایک مشاورتی کمیٹی نششت سے مخاطب تھے۔ منصورہ ٹیکنکیل کالج کے پرنسپل عبدلقادر قریشی نے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیمی تناسب کم سے کم ہوتا جا رہا ہے ۔جس طرح ہم مساجد کے قیام اور نظام کا تعاون فرما کر اپنے آپ کو ثواب کا حقدار سمجھتے ہیں اسی طرح تعلیم کو عام کرنا بھی باعث ثواب ہے ۔ نونہالان قوم کو زیوز تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گزشتہ دنوں کل جماعتی تنظیم کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے بعد اس بات فیصلہ کیا آٹھ دس دنوں بعد پہر میٹنگ طلب کی جائیگی، آج کی اس میٹنگ میں مالیگاؤں تعلیمی بیداری کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ افراد کو شامل کیا جائے گا، اسکے علاوہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ ۷؍اگست کو اسکول نمبر ایک کمپاؤنڈ کے دلاور کے حال میں شہر کے علماء ائمہ اور سرکردہ افراد کو جوڑ کر تعلیمی بیداری کے لیے کو لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ آج کی اس میٹنگ میں منصورہ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر قریشی، راشد مختار. ڈاکٹر شیخ محمد رمضان، شکیل آحمد فیضی، عبدالعظیم فلاحی،مولانا فیروز اعظمی، حاجی حنیف صابر، صوفی غلام رسول قادری، حاجی یوسف الیاس، ڈاکٹر اخلاق، ماسٹر عبدالرحمن انصاری، عبدالماجد کتھے والے، فضل الرحمن سر، حفیظ الرحمن، حافظ اسماعیل اشرفی، قاری نور محمد چشتی سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کاندیولی علاقہ میں پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اب بھی دو مفرور ہے

Published

on

ممبئی : کاندیولی علاقہ میں پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اب بھی دو مفرور ہے تفصیلات کے مطابق کاندیولی کے ایکتا نگر میں کچھ لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا اور اس حملہ کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا, جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کیس درج کر لیا اور پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 8 بجکر 45 منٹ پر لال جی پاڑہ ایکتا نگر میں دو گروپ میں تشدد جاری تھا اس میں سے ایک گروپ کے شخص بھیم کنوجیا نے بیٹ مارشل میں شکایت کی اور بیٹ مارشل نے یہاں پپو جھا کو پولیس اسٹیشن جانے کی ہدایت دی اور وین میں بیٹھنے کو کہا اس نے اس دوران شکایت کنندہ سے حجت اور تکرار شروع کر دی, اس کے علاوہ گالی گلوج بھی دی شکایت کنندہ کی مدد کے لئے پولیس افسر کنبھارے اور پولیس حوالدار کھوت پہنچے ان سے بھی اس نے مارپیٹ کی اور سرکاری کام میں مداخلت کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں وکی سنگھ، پپو جھا کو جائے وقوع سے ہی گرفتار کر لیا جبکہ چندر کانت جھا، سمن جھا اور گڈو جھا کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے. اس معاملہ اب تک 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ملزمین کے خلاف پولیس نے شکایت کنندہ ساگر سدام بابر 32 سالہ پولیس اہلکار کی شکایت پر معاملہ درج کیا ہے, ان پر پولیس نے بی این ایس کی دفعات 121(1),221,189(3),191(2),190,324,352 کے تحت کیس درج کیا ہے اور مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے. اس کی تصدیق ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کی ہے. انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مزید کارروائی کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی جارہی ہے اور ملزمین کی شناخت کیلئے پولیس ٹیم کو سرگرم کر دیا گیا ہے. پولیس پر حملہ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے, جس کے بعد اب پولیس کی حفاظت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے, جبکہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں لیکن اب شرپسند عناصر کے معرفت پولیس پر حملہ تشویشناک ہے. اس سے قبل ملاڈ میں بھی پولیس پر حملہ کیا گیا تھا, جس کے بعد کیس درج کر کے ملزمین کا پریڈ بھی کروایا گیا تھا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 15 جنوری کو، ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو

Published

on

ممبئی : (قمر انصاری) ریاستی الیکشن کمیشن نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سمیت ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق، تمام میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے نامزدگی فارم صرف آف لائن طریقے سے ہی قبول کیے جائیں گے۔ ووٹر لسٹ 25 جولائی 2025 کی انتخابی فہرست کی بنیاد پر تیار کی جائے گی۔

یہ انتخابات مہاراشٹر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ایک اہم مرحلہ ہیں۔ بی ایم سی کئی برسوں سے منتخب ایوان کے بغیر انتظامی کنٹرول میں کام کر رہی ہے، اور آنے والے انتخابات سے شہر میں جمہوری نمائندگی کی بحالی کی امید کی جا رہی ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق :

انتخابی شیڈول

  • نامزدگی کی مدت : 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025
  • نامزدگی فارم کی جانچ : 31 دسمبر 2025
  • نام واپس لینے کی آخری تاریخ: 2 جنوری 2026
  • حتمی امیدواروں کی فہرست اور انتخابی نشان کی الاٹمنٹ : 3 جنوری 2026
  • ووٹنگ : 15 جنوری 2026
  • ووٹوں کی گنتی : 16 جنوری 2026

تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شہری سہولیات، پانی کی فراہمی، کچرے کا انتظام، سیلابی مسائل، ہاؤسنگ ری ڈیولپمنٹ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے امور انتخابی مہم میں نمایاں رہنے کا امکان ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ : ہوائی اڈے سے واپسی کے دوران کار کنٹینر ٹریلر سے ٹکرا گئی، باپ بیٹا ہلاک

Published

on

ممبئی : ایک المناک واقعہ میں، 14 دسمبر بروز ہفتہ ممبئی-گوا ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کی جان چلی گئی، جب ان کی کار کنٹینر ٹریلر کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ بیٹا ممبئی ہوائی اڈے سے رائے گڑھ کے گورگاؤں میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا نے بتایا کہ کنٹینر ٹریلر سے ٹکرانے والی سیڈان کار میں چار مسافر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والے باپ کی شناخت 58 سالہ سجاد سرکھوٹ اور اس کے 25 سالہ بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور عثمان اور ایک اور مسافر 20 سالہ سرجیت کو معمولی چوٹیں آئیں۔ نوراترا کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں تباہ شدہ کار کو دکھایا گیا ہے، جس میں نقصان کی حد اور حادثے کی شدت کا پتہ چلتا ہے۔ کولاڈ کانسٹیبل منگیش پاٹل نے حادثے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹی پرمٹ سیڈان کار اویس کے دوست عثمان کی تھی۔ اویس عثمان کے ساتھ اپنے والد کو ممبئی ایئرپورٹ سے لینے گیا تھا، جو قطر میں ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ سجاد اور سرجت پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے جبکہ اویس ڈرائیور عثمان کے ساتھ بیٹھا تھا۔ سیڈان کی بائیں جانب کنٹینر ٹریلر کے عقب سے ٹکرا گئی جس سے باپ بیٹا دونوں جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان کے خلاف غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ہفتہ کے روز ایک اور المناک واقعہ میں، پارول-شیرساد-امباڑی سڑک پر گڑھے کی وجہ سے ایک دو پہیہ گاڑی کے حادثے میں سات سالہ ہرش تھوری کی المناک موت ہو گئی۔ ہیوی گاڑی کے پہیوں کی زد میں آکر بچہ شدید زخمی ہو کر چل بسا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com