Connect with us
Saturday,11-October-2025

(جنرل (عام

یوٹیوب چینل، ویب سائٹ، بلاگ، اینڈرائیڈ اپلی کیشن اور آن لائن کام کرنے والے صحافی حضرات کے لیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کا قیام

Published

on

(نامہ نگار)
موجودہ دور میں صحافت کے نرم گرم مزاج سے ہر کوئی واقف ہے۔ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا خرید و فروخت کا شکار ہوچکے ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس محفوظ اور بروقت اپنی آواز پہنچانے کا واحد ذریعہ باقی ہے جہاں بلا تفریق مذہب و ملت بیباک، حساس، دیانت دار، محنت کش اور تحقیق و تفتیش کا جذبہ رکھنے والے صحافی برادران عوام و خواص کو سچا آئینہ دِکھانے میں نہ صرف کامیاب نظر آرہے ہیں بلکہ عوام و خواص کا اعتماد بھی ان پر قائم ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں سیکڑوں کی تعداد میں یوٹیوب چینلز، ویب سائٹس، بلاگ، اینڈرائیڈ اپلی کیشن پر اور آن لائن خدمات انجام دینے والے ہزاروں جرات مند، قابل اور مثبت سوچ رکھنے والے قلمکار، اینکرز، ایڈیٹرز اور نیوز رپورٹرس صحیح و درست خبریں پہنچا رہے ہیں۔ گہوارہ علم و فن شہر مالیگاوں میں بھی دو درجن سے زائد یوٹیوب چینلس ہیں جن کے ذمہ داران سالوں سے حتی المقدور اپنی اپنی منتخبہ فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔
میڈیا کے لیے تنگ ہوتی زمین اور نت نئی پابندیوں کے سبب گذشتہ چند سالوں سے یوٹیوب چینلس کے لیے حکومت سے منظور شدہ ادارے کے قیام کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں 2019ء کی شروعات ہی سے مالیگاوں کے باذوق صحافیوں کی ملاقات کا سلسلہ دراز رہا۔ کافی غورو خوض اور لیگل ایڈوائزرس کے مشوروں سے مالیگاوں کے یوٹیوب چینلس کے ذمہ داران، ایڈیٹرز اور اینکرز نے مل کر جنوری 2020ء میں ”الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر (EMAM)“ کا قیام کیا۔ سبھی ممبران کی شمولیت اور تجاویز سے ”الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر“ کے شرائط، مقاصد اور اہداف کا تعین کیا گیا جسے عنقریب شائع کیا جائے گا۔
”الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر“ کے پریسیڈنٹ اور ممبران کا انتخاب الیکشن کے ذریعے عمل میں آیا۔ پریسیڈنٹ کے لیے مالیگاوں کے معروف جرنلسٹ عطاءالرحمن نوری (نوری اکیڈمی) کا انتخاب کیا گیا۔ اُردو سٹی انڈیا کے ساجد نعیم انصاری بطور وائس پریسیڈنٹ، رسائٹ ٹوڈے سے کاشف سمن بطور سکریٹری، وائرل نیوز سے عزیز نوفل بطور ٹریزر، اتحاد ٹائمز سے ہشام خان، سچ بات سے محسن حمید اور جنتا جواب سے جنید شیخ, اسٹیٹ لائیو ٹی وی سے خیال اثر کا انتخاب بطور فاﺅنڈر ممبر کے کیا گیا۔ جب کہ سچ کا سامنا نیوز (شیخ آصف)، انڈین ایکوی لیٹی (سمیر محمود )، نیوز مالیگاوں (عامر ایوبی )، ہم بھارت (عمران راشد)، ثناءایکسپریس (شاہد انجم )، دھولے ایکسپریس (عبداللہ انصاری )، فرنود رومی (فرنود رومی) وغیرہ چینل کے ایڈمن و ایڈیٹر تنظیم کے ممبران ہیں۔
”الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر“ کے ذریعے ورکشاپ اور باضابطہ ٹریننگ کا نظم کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ایسے ایڈمن و اراکین جنہوں نے صرف ذاتی ذوق و شوق کی بناء پر میدان صحافت کا انتخاب کیا ہے ان لوگوں کو جرنلزم کا کورس کروا کر سند یافتہ صحافی بنانے کی عملی کوشش کی جائے گی۔ عنقریب ریاست مہاراشٹر میں EMAM کی ممبر سازی کا کام چند شرائط کی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔ یوٹیوب چینل، بلاگ، اینڈرائیڈ اپلی کیشن اور آن لائن کام کرنے والے صحافی حضرات EMAM کی ممبر شپ کا فارم پُر کر کے ممبر بننے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ EMAM کے متعینہ اُصو ل و ضوابط کی خلاف ورزی پر ممبر شپ رد کی جائے گی ، اس ضمن میں مزید تفصیلات جلد ہی شائع کی جائے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com