Connect with us
Wednesday,22-April-2026

(جنرل (عام

تعلیمی ادارے کو لاک ڈاون کے بعد کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے: پروفیسر احرار حسین

Published

on

لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد جب تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے تو کیمپس میں بھیڑ یقینی ہے لہذا تعلیمی اداروں کو قبل از وقت لائحہ عمل اوراحتیاطی تدابیر کرنے چاہیے تاکہ کووڈ 19 کوبڑھنے سے روکاجاسکے یہ بات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے آنریری ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے جاری ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے سربراہان اور ذمہ داران کو لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر ابھی سے توجہ مبذول کرنی چاہیے تاکہ اْس وقت کیمپس میں یکایک بھیڑ اکٹھا نہ ہو اور سوشل ڈسٹنسنگ)جسمانی دوری) بھی باقی رہ سکے ساتھ ہی موجودہ دنوں میں کئے جارہے احتیاط بھی اْن دنوں میں یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اِس کے لئے تعلیمی ادارے کو کئی مرحلوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ طلبہ کی حاضری کو کئی مرحلے میں تقسیم کیا جانا چاہیے، پہلے مرحلے میں ریسرچ اسکالر کی حاضری کو یقینی بنایاجائے کیونکہ سائنسی ریسرچ تعلیمی اداروں میں اسکالر لیب میں ہی کرتے ہیں اور نئی نئی ویکسن و دیگر چیزیں سامنے لاتے ہیں،اس کے شروع ہونے سے سائنسی ریسرچ کے لئے ملنے والے قومی و بین الاقوامی گرانٹ کو بھی متاثر ہونے سے روکا جاسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں پی جی کورسیز پر توجہ دی جانی چاہیے لیکن یہاں بھی کوشش ہو کہ آن لائن ہی تعلیم اور تعلم کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پی جی کی کلاسز اوڈ – ایون سسٹم کے تحت چلایا جائے،اگر طلبا کی تعداد زیادہ ہے تو شفٹوں میں کلاسیز لی جاسکتی ہیں،ساتھ ہی آن لائن کلاسز بھی شروع کی جاسکتی ہیں تاکہ روزانہ تمام طلبا کی کلاسزکسی نہ کسی صورت میں ممکن ہوں، مطلب یہ کہ ایک طالب علم ایک دن آن لائن اور ایک دن آف لائن کلاس میں شریک ہوگا،دوسرے مرحلے میں ہی یو جی کورسیز کو پورے طور پر آن لائن کردیاجاناچاہئے، کیوں کہ یوجی کورسیز کو آن لائن کیا جانا زیادہ ممکن ہے، یوجی اور پی جی کے طلبا کو ورکشاپ اور لیب کے کام ورچوئل بھی کرائے جاسکتے ہیں،کوشش یہ ہو کہ زیادہ سے زیادہ آن لائن طریقہ کار استعمال کئے جائیں تا کہ طلبا کم سے کم کیمپس میں آئے، طلبا اکٹھا نہ ہوں اس مقصد سے ہاسٹل بھی نہیں کھولے جانے چاہیے کیونکہ طلبا پھر میس و دیگر جگہوں پراکٹھے ہوں گے جو کہ کرونا وائرس کو ختم کرنے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے۔
پروفیسر احرار نے کہا کہ ڈسٹنس ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کو تعلیم و تعلم، ورکشاپ، کونسلنگ کی کلاسیز سمیت دیگر سہولیات آن لائن جاری رکھنی چاہیے، جن اداروں میں آن لائن نہیں ہے وہاں آن لائن شروع کیا جانا چاہیے اور مکمل آن لائن کرنے کو یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ کیمپس میں طلبا کو آنے سے روکا جاسکے، تاہم اسکول، کالج یونیورسٹی کھلنے سے پہلے سینٹائز کیا جانا چاہیے اور کھلنے کے بعد بھی اس عمل کو مستقل کیا جانا چاہیے تاکہ انفیکشن سے محفوط رہا جاسکے۔ ہمیں حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سنگین حالات پیدا ہونے سے بچانے کے لئے پہلے سے ہی تیاری کرنی چاہیے, حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کئے جانے والے ہدایات پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے اور موجودہ وقت کی طرح ہی احتیاط سے کام لینا چاہیے ہوگا تب ہی ہم مستقل طور پر اس وبا کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پاورلوم بجلی کی رعایت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی شرط منسوخ کی جائے, رئیس شیخ کا دیویندر فڑنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی: مغربی ایشیا میں جنگ، نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات، ایل پی جی بحران کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن اور مزدوروں کو ہونے والی بے روزگاری کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت مشکل میں ہے۔ اس میں مارکیٹنگ اور ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ نے پاور لوم بجلی کی رعایت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ نتیجہ کے طور پر، اس بات کا خدشہ ہے کہ ریاست کی یہ بڑی صنعت ٹھپ ہو جائے گی اور آن لائن رجسٹریشن کی شرط کو واپس لے لیا جائے، بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مطالبہ کیا ہے۔
ایم ایل اے رئیس شیخ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ٹیکسٹائل کے وزیر سنجے ساوکرے کو خط لکھا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ٹرمپ ٹیرف میں مسلسل تبدیلیاں، آبنائے ہرمز کی بندش، خام مال اور یارن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خلاف ریاستی حکومت کی پالیسی، خاص طور پر بجلی کی قیمتوں کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ان تمام وجوہات کی وجہ سے ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔
ریاست میں 9 لاکھ 48 ہزار پاور لومز ہیں۔ زراعت کے بعد سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا ‘مائیکرو سکیل پاور لوم’ سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے۔ پیداوار میں بھاری نقصان اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا اندیشہ ہے۔ اکثر، پاور لوم کی جگہ ایک شخص کی ہوتی ہے اور پاور لوم کا مالک دوسرا ہوتا ہے۔ کچھ جگہوں پر پاور لومز کرائے پر ہیں جبکہ پرانے پاور لومز اکثر استعمال میں رہتے ہیں۔ لہذا، آن لائن رجسٹریشن کی عملی حدود ہیں پاور لومز کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے درکار تمام معلومات براہ راست تصدیق کے ساتھ ‘مہاوتارن اور ٹورنٹو کمپنی’ کے پاس ہیں۔ صنعت کے شعبے کو درحقیقت متاثر کرنا ایک تضاد ہے جبکہ حکومت کی پالیسی ’’کاروبار کرنے میں آسانی‘‘ ہے۔ 26 اپریل آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔ اس کے نتیجے میں بھیونڈی، مالیگاؤں اور اچل کرنجی میں پاور لوم کے تاجروں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اس لیے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاور لوم بجلی سبسڈی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تجویز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور میٹر کے مطابق بجلی سبسڈی کا موجودہ نظام برقرار رکھا جائے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پارلیمنٹ خواتین بل نامنظور وزیر نتیش رانے کی شر انگیزی, پاکستان کی خوشنودی کے لئے بل کی مخالفت, رانے کا سنگین الزام

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر خواتین ریزروریشن بل کی پارلیمنٹ سے نامنظوری کے بعد اب کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ہدف تنقید بناتے ہوئے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان نواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بنگلہ دیش، پاکستان، اسلام آباد میں شریعہ قانون کا نفاذ ہے اسی طرز پر خواتین کو یہاں بھی یہ اپوزیشن پارٹیاں حقوق سے محروم کر رہی ہے لیکن این ڈی اے اور وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین بل پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپوزیشن پر جو تنقید ہے اس میں انہوں نے یہ جملہ کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کے بعد اپوزیشن کا برقعہ چاک ہوگیا اور اپوزیشن پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پارلیمنٹ کے الیکشن کے دوران مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے اسی نہج پر اس یہ اراکین پارلیمان شریعہ قانون کے حامی ہوچکے ہیں پاکستان کے ابا کو خوش کرنے کیلئے یہ خواتین بل کی مخالفت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریسی لیڈران پاکستانی اسکرپٹ پر ہی بات کر تے ہیں۔ رانے نے سپریا تائی سلے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سپریا تائی لو جہاد کی حامی ہے اور یہی موقف کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کا بھی ہے کیونکہ ان کی فتحیابی مسجدوں کے راستہ سے ہوئی ہے ان کیلئے مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے۔ پریس کانفریس سے خطاب کے دوران نتیش رانے نے مسلمانوں کے خلاف جم کر زہر افشانی کرتے ہوئے کمپنی اور کارپوریٹ جہاد کی آڑ میں اسلامی لباس حجاب اور نماز پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی یا ملازمت کے مقام پر حجاب یا نماز کیوں؟ کیا ہندوؤں کو اس کی اجازت ہے لینسکارٹ کے مسئلہ پر نتیش رانے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب لینسکارٹ کو بھی اس کی آنکھ کے علاج کی ضرورت ہے اگر وہ نہیں کرتا ہے تو اس کا علاج ہم کریں گے۔
ادھو ٹھاکر ے کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے رانے نے سنگین الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی یہ نوبت آگئی ہے کہ وہ سرپنچ کے الیکشن میں بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ابھی قانون ساز کونسل کی رکنیت کیلئے وہ سبھی چھپ چھپا کر فون کریں گے ادھو ٹھاکرے سیاسی تبدیلی مذہب کر چکے ہیں اس لئے اب وہ ادھو ٹھاکرے نہیں بلکہ ادھو خان ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنچوقتہ نماز بھی ہوچکے ہیں مالیگاؤں بم دھماکوں میں ہندوتووادی ملزمین کی باعزت رہائی پر نتیش رانے نے کہا کہ بھگوادھاری کبھی بھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بل کی مخالفت پاکستان کا موقف ہے اور جو بات پاکستان میں ہوتی ہے وہی راہل گاندھی اور کانگریس ہندوستان میں کرتے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان