Connect with us
Monday,23-March-2026

سیاست

محبوبہ مفتی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

Published

on

Mehbooba-Mufti-Kashmir

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کو یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں، جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

موصوفہ صبح ٹھیک گیارہ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچیں اور وہاں پہلے سے ہی موجود میڈیا کے نمائندوں سے کوئی بات کئے بغیر ہی سیدھے اندر چلی گئیں۔ تاہم جب وہ سہ پہر کے وقت ای ڈی کے دفتر سے باہر آئیں تو انہوں نے نامہ نگاروں کے ساتھ کھل کر بات کی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران انہیں اپنے والد کی فروخت شدہ زمین اور وزیر اعلیٰ سیکرٹ فنڈ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

انہوں نے کہا: ‘اندر دو معاملات پر پوچھ تاچھ ہوئی۔ بجبہاڑہ میں مفتی صاحب کے نام پر زمین تھی جو ہم نے فروخت کی ہے۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ وہ زمین آپ نے کیسے فروخت کی اور اس کے آپ کو کتنے پیسے ملے۔ یہ پوچھا گیا کہ مفتی صاحب کے مقبرے پر کتنے پیسے خرچ ہوئے۔’

انہوں نے کہا: ‘دوسرا مجھ سے یہ پوچھا گیا جو بحیثیت وزیر اعلیٰ خفیہ فنڈز ہوتے ہیں ان کو آپ نے کہاں صرف کیا۔ جو آپ بیوائوں کو پیسا دیتی تھیں ان بیوائوں کی لسٹ کہاں سے آتی تھی۔ ان کی نشاندہی کون کرتا تھا۔ مختصر کہوں تو اس کا حساب لگانے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔’ حکام نے محبوبہ مفتی کی پیشی کے پیش نظر ای ڈی دفتر کے گرد وپیش پہلے ہی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

بتادیں کہ ای ڈی نے محبوبہ مفتی کومنی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے 15 مارچ کو دلی میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کو کہا تھا تاہم اس وقت ان کو ذاتی طور حاضر ہونے پر اصرار نہیں کیا گیا تھا، اور بعد میں انہیں 23 مارچ کو حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے ای ڈی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے دلی کی بجائے سری نگر میں پیش ہونے کی گزارش کی تھی۔

انہوں نے ای ڈی کی سمن کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے اس پر روک لگانے کے لئے دلی ہائی کورٹ کی طرف رجوع کیا تھا تاہم جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس جسمیت سنگھ پر مشتمل ایک بینچ نے ان کی عرضی کو مسترد کیا تھا۔

ای ڈی کی طرف سے سمن موصول ہونے پر ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کی حکمت عملیاں عیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ہم ان کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے محبوبہ مفتی کے خلاف پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ معاملہ کیا ہے، اور کیس کب درج کیا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : سائبر دھوکہ دہی میں سم کارڈ کا استعمال، ناگپاڑہ سمیت اندھیری کے سم کارڈ ایجنٹوں پر کیس درج

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی سائبر سیل نے اب ایسے سم کارڈ فروشوں کے خلاف کیس درج کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے فروخت کردہ سم کارڈ دھوکہ دہی میں استعمال کیا گیا کرائم برانچ نے پانچ سم کارڈ فروشوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو دھوکہ دہی کے کیس میں تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ سائبر دھوکہ دہی کے لیے ایجنٹ اور دکاندار کے معرفت ملزمین سم کارڈ کی حصولیابی کیا کرتے تھے اور یہی نمبر دھوکہ دہی کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔ یہ سم کارڈ فروخت کرنے والے اپنی دکان سے گاہک کے دستاویزات کا غلط استعمال کرکے اگر گاہک ایک سم کارڈ طلب کرتا تو اس کے دستاویز پر ایک دو یا تین سم کارڈ جاری کرواتے تھے اور پھر یہ سم کارڈ یہ لوگ خود کے فائدہ کےلیے استعمال کرتے تھے اور سائبر جرائم میں مفرور ملزمین کو فراہم کرتے تھے سائبر سیل نے ناگپاڑہ سے سم کارڈ فروخت کرنے والے ملزمین محمد سلطان محمد حنیف ، ذیشان کمال کے خلاف آئی ڈی ایکٹ سمیت دیگر دفعات میں کیس درج کیا ہے۔ اسی طرح دیا شنکر بھگوان شکلا، پردیپ کمار برنل والا ، نیرج شیورام کے خلاف کیس درج کیا ہے ان پر بھی غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایماء پر ڈی سی پی سائبر سیل پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔ سائبر سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبر سے متعلق سنچار ساتھی ایپ پر جانچ کرے اگر انہیں اپنے نام پر دیگر نمبر ملتا ہے تو اس پر وہ رپورٹ کرے اور اس معاملہ میں عوام سنچار ساتھی ایپ میں شکایت بھی کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں زمین کے ریکارڈ میں بڑی بے ضابطگیاں، ریاست بھر میں جانچ کے احکامات

Published

on

ممبئی: ( قمر انصاری )
مہاراشٹر میں زمین کے ریکارڈ سے متعلق ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے انتظامیہ اور عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس معاملے نے زمین کی ملکیت کے حقوق اور سرکاری نظام کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سے بڑی تعداد میں خاندان متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں رہنے والے افراد۔

یہ معاملہ مہاراشٹر لینڈ ریونیو کوڈ کی ایک شق کے مبینہ غلط استعمال سے جڑا ہوا ہے، جس کا مقصد صرف معمولی غلطیوں جیسے ٹائپنگ یا دفتری خامیوں کو درست کرنا ہوتا ہے۔ تاہم الزام ہے کہ اسی شق کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی ملکیت میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تبدیلیاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کئی معاملات میں بغیر مناسب جانچ پڑتال اور قانونی طریقہ کار کے زمین کے ریکارڈ میں تبدیلیاں کی گئیں، جس سے غیر قانونی طور پر زمین کی منتقلی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے اصل مالکان میں اپنی جائیداد کھونے کا خوف پیدا کر دیا ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں اس شق کے تحت کیے گئے تمام اندراجات کی جامع جانچ کا حکم دیا ہے۔ ضلعی سطح پر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام تبدیلیوں کا جائزہ لیں اور ان کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔

ابتدائی جانچ سے یہ اشارہ ملا ہے کہ یہ معاملہ صرف چند واقعات تک محدود نہیں بلکہ اس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا امکان ہے۔ اس جانچ کا مقصد حقیقت کو سامنے لانا اور ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرنا ہے۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں محکمانہ کارروائی کے ساتھ فوجداری مقدمات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے حقوق کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اور زمین کے ریکارڈ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Continue Reading

بزنس

سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ، ان وجوہات کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کے تجارتی سیشن میں مضبوطی دیکھی جارہی ہے۔ دوپہر 12 بجے، سینسیکس 728 پوائنٹس، یا 1 فیصد، 74،935 پر تھا، اور نفٹی 236 پوائنٹس، یا 1.03 فیصد، 23،238 پر تھا. وسیع مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 693 پوائنٹس یا 1.27 فیصد بڑھ کر 55,185 پر تھا اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 111 پوائنٹس یا 0.65 فیصد بڑھ کر 15,816 پر تھا۔ ہندوستانی بازار میں اضافہ خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے ہے۔ جمعہ کو برینٹ کروڈ 1.21 فیصد گر کر 107.3 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ایران-امریکہ-اسرائیل جنگ میں دونوں فریقوں کی جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بعد جمعرات کو برینٹ کروڈ کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ مارکیٹ میں تیزی کی ایک وجہ مغربی ایشیا میں تناؤ میں کمی کے آثار ہیں۔ اس سے سرمایہ کاروں کے جذبات میں بہتری آئی ہے اور مارکیٹ میں خریداری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ عالمی منڈیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سیول اور شنگھائی کے بازار سبز رنگ میں کھل گئے۔ دریں اثناء امریکی مارکیٹس بھی جمعرات کی نچلی سطح سے بحال ہوئیں لیکن نیچے بند ہوئیں۔ انڈیا VIX، ایک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا انڈیکس، بھی سیشن کے دوران کمزور ہوا۔ عام طور پر، جب انڈیا VIX میں کمی آتی ہے، تو مارکیٹ بڑھ جاتی ہے۔ مزید برآں، سستی قیمتوں پر خریداری کو بھی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، سابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے رکن کملیش چندر ورشنی نے کہا کہ حالیہ گراوٹ کے بعد، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ثابت ہوسکتی ہے۔ ورشنی نے کہا، “مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں کمی نے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئیز) کے لیے ایک پرکشش موقع پیش کیا ہے۔” نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ روس-انڈیا فورم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، ورشنی نے کہا کہ موجودہ سطح پر ہندوستانی اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کا “انتہائی اچھا موقع” ہے۔ بینچ مارک انڈیکس اس ماہ 8 فیصد سے زیادہ گر گئے ہیں، جس نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو پست کیا ہے، لیکن ساتھ ہی اندراج کی قیمتوں میں بھی بہتری لائی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان