Connect with us
Saturday,05-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں کارپوریشن میں “کمشنر ہائے ہائے “کے نعروں کی گونج

Published

on

(خیال اثر)
کل رضوان بھائی بیٹری والا اپنے سینکڑوں ورکروں کے ساتھ محمد آباد پہنچے یہ بستی شہر کے پکّے علاقے خلیل ہائی اسکول کے قریب(گولڈن نگر) میں واقع ہے محمد آباد کے لیے مہینوں سے جدوجہد کرنے والے رضوان بیٹری والا نے عوام کی شکایتیں سنی. عوام نے بتایا کہ یہاں کے چاروں کارپوریٹر متحدہ محاذ کے ہے جو کبھی جھانکنے نہیں آئے۔اور موجودہ ایم ایل ائے کے تخت نشین ہونے والے اوّل روز سے ہماری پریشانیوں کو دور کرنے کا جھانسہ دیتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ تھکی ہاری عوام کی آخری امید رضوان بیٹری والا پر آکر رک گلی.کل دوپہر رضوان بیٹری والا کی قیادت میں محمد آباد کے سینکڑوں مرد و خواتین کارپوریشن پہنچے اور کمشنر آفس کا زبردست گھیراؤ کیا. یہاں مظاہرین نے جم کر نعرے بازی کی جس میں کمشنر ہائے ہائے ڈپٹی کمشنر ہائے ہائے سٹی انجینئر ہائے ہائے کے نعرے لگائے گئے .اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے رضوان بھائی اور دیگر ذمہ داران کو اپنی آفس میں بلایا اور میٹنگ کی. اس میٹنگ میں رضوان بیٹری والا نے محمد آباد کی عوام کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہمیشہ بارش کے ایّام میں گٹروں کا نکال نہ ہونے کی وجہ سے محلے کےتمام گھروں میں گندہ پانی گھس جاتا ہے جس کی وجہ سے ان غریبوں کو گھر سے بے گھر ہونا پڑتا ہےاور اسی وجہ سے ان کی روز مرہ کی زندگی میں کافی دشواری پیدا ہوجاتی ہے۔ رضوان بھائی نے کہا کہ پورے شہر میں غیر قانونی زمینیں 12/25 کے ٹکڑے بنا کر قسط وار فروخت کی جا رہی ہے. زمین مافیاوں کے خلاف کارپوریشن کی جانب سے کاروائی کیوں نہیں کی جاتی۔؟ کیوں شہر کی عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے۔ رضوان بھائی کے اور بھی کئی چبھتے سوالات پر ڈپٹی کمشنر کا رجحان کچھ یوں تھا جیسے گدھے کے سر سے سینگ ہی غائب . رضوان بھائی نے سٹی انجینئر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سٹی انجینئر کو چور کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کے بعد آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد محمد آباد کی عوام کی پریشانیاں دور کی جائے ورنہ اس کے بعد مالیگاؤں عوامی پارٹی بڑی تحریک کھڑی کرے گی. نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان بیٹری والے نے کہا کہ حالیہ برسات کے موسم میں صاف صفائی, جمع شدہ پانی اور گٹروں و نالوں کی صاف صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریان کی آمد و رفت حتی کہ ان کے اپنے ذاتی مکانات سے باہر نکلنا تک دشوار ہو گیا ہے. عوامی نمائندگان اور صاف صفائی ذمہ داران خاموش تماشائی بنے شہر کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے. تعجب خیز امر یہ ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپویشن کمشنر و میئر و تمام ہی عوامی نمائندگان بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں لیکن ان کے تمام دعوے ضرورت پڑنے پر کسی سود خور بنیئے کے بہی کھاتے کے مانند اپنا حجم بڑھاتے رہتے ہیں.
محمد آباد کے تعلق سے کہا کہ نالوں, گٹروں اور بارش کا گندہ بدبو دار پانی ایک بڑے رقبے پر پھیل کر اپنی تمام تر غلاظت سمیت یہاں کے ساکینین کو دھیرے دھیرے موت کی جانب لے جا رہا ہے. اس علاقے کا کوئی مکان ایسا نہیں رہا جہاں کوئی نا کوئی کسی نا کسی بیماری میں مبتلا نہ ہو. تقریباً سال بھر سے یہی صورتحال ہے. یہاں رہنے والوں نے سبھی عوامی نمائندوں سے اس شکایت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا مگر انہیں ہر جگہ سے صرف اور صرف وعدوں کی خیرات ملی. یہاں ایک مکان ایسا بھی ہے جہاں کا کوئی بھی فرد خواتین یا بچے بھی اپنے مکان کے باہر قدم نہیں رکھ سکتے کیونکہ ان کے دروازے سے لگ کر ہی گندہ بدبو دار پانی عوامی نمائندگان کے منہ پر کسی زناٹے دار طمانچے کی طرح اپنی گونج سنا رہا ہے . یہاں کی رخسانہ نامی خاتون خانہ نے شکایت کنندگان کے جم غفیر کی موجودگی میں با آواز بلند کہا کہ “ووٹیا لے کے واسطے تو سب اللہ رسول کا واسطہ دیئے رہین لیکن کام کرے کے بولو تو سب کی نانی مر جاتی “اس علاقے سے مجلس کے تین عوامی نمائندے ہیں ایک کانگریس کا نمائندہ ہے لیکن چاروں عوامی نمائندوں کی کارکردگی دیکھا جائے تو زیرو بھی نہیں ہے. سبھی عوامی نمائندگان شوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے اپنی کارکردگی کو زیرو سے ہیرو بنا کر خود کو نمایاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ مذکورہ علاقے کے ساکینین شب و روز یہی کہہ رہے ہیں کہ اب کہاں جائیں ہم یہ بتا اے زمیں اس علاقے کے عوامی نمائندگان کو ان کی لاپرواہی اور بے اعتنائی پر داد و تحیسن سے نوازئیے کہ یہی ان کے حق میں بہتر ثابت ہوگا اور ان کی عاقبت سنوارنے میں معاون و مدگار ہوگا کیونکہ یہی ان کے لئے انداز مسلمانی ہے.
تصویر میں کمشنر آفس کے باہر مرد و خواتین کو دھرنا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

وقف ایکٹ : مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ’ رولز کو مطلع کیا، جس کے تحت وقف املاک کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔

Published

on

indian-parliament

نئی دہلی : وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ ایمپاورمنٹ ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2025’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد وقف املاک کے پورٹل اور ڈیٹا بیس سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق تمام ریاستوں کی وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ وزارت اقلیتی امور میں محکمہ وقف کے انچارج جوائنٹ سکریٹری اس کی نگرانی کریں گے۔

نئے قواعد کے مطابق وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے گا۔ اس پورٹل کی دیکھ بھال اقلیتی امور کی وزارت کا ایک جوائنٹ سکریٹری کرے گا۔ پورٹل ہر وقف اور اس کی جائیداد کو ایک منفرد نمبر دے گا۔ تمام ریاستوں کو جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کرنا ہوگا۔ انہیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایک سپورٹ یونٹ بنانا ہوگا۔ اس سے وقف اور اس کی جائیدادوں کی رجسٹریشن، اکاؤنٹنگ، آڈٹ اور دیگر کام آسانی سے ہو سکیں گے۔ یہ قواعد 1995 کے ایکٹ کی دفعہ 108B کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اس دفعہ کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ 8 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ قوانین میں بیواؤں، مطلقہ خواتین اور یتیموں کو کفالت الاؤنس فراہم کرنے کے بھی انتظامات ہیں۔

نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ متولی کو اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہونا چاہیے۔ یہ رجسٹریشن ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی متولی وقف کے لیے وقف اپنی جائیداد کی تفصیلات دے سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ متولی کا مطلب ہے وہ شخص جسے وقف املاک کے انتظام کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔ قواعد کے مطابق کسی جائیداد کو غلط طور پر وقف قرار دینے کی تحقیقات ضلع کلکٹر سے ریفرنس موصول ہونے کے ایک سال کے اندر مکمل کی جانی چاہیے۔ متولی کے لیے پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے، اسے اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی وہ وقف املاک کی تفصیلات دے سکتا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

Published

on

Shasil-Kodia

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com