Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

ڈاکٹر گوپال نے کہا کہ ’’مسلمان بے خوف رہیں اورکسی اندیشے کودل میں جگہ نہ دیں‘

Published

on

ajhodiya krishn gopal

آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدہ داروں نے آج قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے کسی بھی نوعیت کےاجودھیا فیصلے پراکثریت کا ردعمل محتاط ہوگا لہذا اقلیت کسی نفسیاتی خوف کا شکار نہ رہے۔
سنگھ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کرشن گوپال اور پرچارک رام لال نے یہاں اردوکے اہم اخبارات، اردو نیوز ایجنسیوں اور اردو ٹی وی چینلوں کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں ان سے درخواست کی کہ وہ اجودھیا فیصلے سے پہلے اور فیصلہ سامنے آنے کے بعد کسی ایسے ردعمل کی خبر کو منہ نہ لگائیں جن سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑ سکتا ہو۔ ڈاکٹر گوپال نے کہا کہ ’’ مسلمان بے خوف رہیں اور کسی اندیشے کو دل میں جگہ نہ دیں‘‘ رام لال نے کہا کہ ’’ انشا اللہ سب اچھا ہوگا‘‘۔اس ملاقات کا اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل کے سربراہ سراج الدین قریشی نے کیا تھا۔
اکثریت کی نمائندگی کرنے والے دونوں رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ اقلیتی فرقے کے ذمہ داران بھی ملک کو انتشار سے بچانے کے لئے اسی جذبے سے کام لیں گے تاکہ قومی اتحاد و یگانگت کے ایک نئے عہد کا آ غاز ہو۔
ڈاکٹر گوپال نے کہا کہ دونوں فرقوں کو از سر نو اس ادراک سے کام لینا چاہئے کہ ہندستان دنیا کے دیگر ملکوں سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے جہاں ایک سے زیادہ مذہبی اورنظریاتی حلقے روادری کے نام ایک دوسرے کو محض برداشت نہیں کرتے بلکہ دل سے قبول کرتے ہیں۔کسی ملک کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا وہاں ہم مذہبوں میں وہ روادی نہیں جو ہندستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا بعض تاریخی غلطیوں کے باوجود ہندستانی رواداری’’ ایک دوسرے کو برداشت کرنے والی نہیں بلکہ قبول کرنے والی ہے‘‘
مسٹر رام لال نے کہا کہ ہر ناموافق واقعے کو کسی نظریاتی تنظیم یا جماعت سے جوڑ کر دیکھنے سے اکثریت اور اقلیت دونوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ البتہ اس سے غلط فہمیوں کو راہ دینے والی دوریاں بڑھیں گی۔یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اکثریتی اور اقلیتی معاشرے بالترتیب کسی سنگھ یا کسی تنظیم کے کنٹرول میں نہیں۔اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی آنکھ بند کر کے بھروسہ نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر گوپال نے اردو اخبار نویسوں کو مشورہ دیا کہ وہ آرٹیکل اور کالموں کے ذریعہ پسند اور ناپسند میں الجھے لوگوں کو صحیح اور غلط میں فرق کرنا سکھائیں اور ایک ایسے رابطے کو فروغ دیں جو مفاہمت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔
ہندو معاشرے کو متوازن بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے اور عبادت گاہیں توڑنے کے واقعات کے پس منظر میں اجودھیا مقدمہ اگر سرے سے چلتا ہی نہیں تو ابتک کھائیاں پٹ چکی ہوتیں۔بہر حال وقت کا تقاضہ ہے کہ آنے والے فیصلے کو ہار جیت کی لڑائی پر محمول کرنے کے بجائے ایک درمیانی راہ کے طور پر ہم سب تسلیم کریں ’’ مسلمان بے خوف رہیں اور کسی اندیشے کو دل میں جگہ نہ دیں‘‘۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com