Connect with us
Tuesday,19-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

ریاستو ں پر کورونا بحران سے لڑنے کے لئے مرکزپالیسی نہ تھوپے: کانگریس

Published

on

congress

کانگریس نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے سامنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ان کے حل کے لئے مرکز کو ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ریاستوں کو اس وبا سے لڑنے کے لئے اقتصادی طورپر مضبوط بناکر انہیں اپنی صورتحال کے مطابق کام کرنے دینا چاہئے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستوں کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایا جانا چاہئے اور اس کے لے انہیں اقتصادی پیکج دیئے جانے چاہئیں۔ کورونا وائرس کی لڑائی ریاستوں کو لڑنی ہے، اس لئے ان کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایاجانا چاہئے۔ مرکز کے پاس ریاستوں کا جو بھی پیسہ ہے اسے بحران کے اس وقت میں واپس کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے یہ بھی تجویز رکھی ہے کہ ریاستوں کو اپنی صورتحال کے حساب سے کورونا وائری کے خلاف لڑائی کرنے دیا جانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو اس میں اپنی پالیسی ریاستوں پر نہیں تھوپنی چاہئے۔
پارٹی نے مہاجر مزدوروں کے معاملہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی حالت بہت خراب ہوئی ہے۔ غیرمنظم شعبہ کے مزدور ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس روزی روٹی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ حکومت کو ان کے لئے کھانے کا بندوبست کرکے مہاجر مزدوروں کے لئے پالیسی بنانی چاہئے اور جو مہاجر مزدور اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں ان کے گھر جانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی کی بارش سے ٹرین خدمات متاثر، عام زندگی ٹھپ… شہر کی سڑکیں تالاب، کرلا میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر، سیلابی کیفیت، بی ایم سی اور پولس الرٹ

Published

on

Mumbai-Rains..2

ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہر ی نظام پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گیا نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو محفوظ مقامات اسکولوں میں منتقل کرنے کا دعوی ممبئی بی ایم سی نے کیا ہے بارش کے سبب کرلا علاقہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا ہے کرلا ڈپو، ایل بی ایس مارگ اندھیری، ساکی ناکہ کی سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہے تو ماٹونگا کنگ سرکل، دادر پریل مغربی مضافاتی علاقوں شمالی مضافات وکرولی، سمیت گھاٹکوپر میں بھی سیلابی کیفیت کے سبب شہری پریشان حال ہے۔ بارش کے قہر سے ممبئی شہر بے حال ہےاور نشیبی علاقے کے مکین بے بس ہے اور پانی بھرنے کے خوف و دہشت میں مبتلا ہے کرلا میٹھی ندی بھی خطرے کے نشان کے اوپر سے بہہ رہی ہے میٹھی ندی کا دورہ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کیا ہے اور بی ایم سی عملہ کو ضروری احکامات جاری کئے ہیں

ٹرین خدمات بند :
ممبئی سینٹرل لائنوں پر ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کے ساتھ ہی ٹرین خدمات پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بند بھی ہو گئی تھی جبکہ سینٹرل ریلوے نے دعوی کیا ہے کہ ٹرین خدمات آہستہ آہستہ جاری ہے ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کےلئے بی ایم سی نے بسکٹ کا انتظام کرنے ہوئے مسافروں میں بسکٹ تقسیم کئے۔ ویسٹرن لائن پر ٹرین خدمات متاثر ضرور تھی لیکن ۴۰ سے ۲۵ منٹ تاخیر سے ٹرینیں چلائی گئی نالا سوپارہ وسئی ویرار علاقوں میں پٹری پر پانی جمع ہو نے کے سبب حالات ابتر ہوگئے لیکن ویسٹرن ریلوے نے ٹرین سروسیز جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔

بی ایم سی ہیڈکوارٹر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ الرٹ پر :
ممبئی میں موسلادھار بارش پر مسلسل انتظامیہ نگرانی رکھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ کے ساتھ ضروری احکامات جاری کئے ممبئی پولس بھی سڑکوں پر اہلیان کی مدد کرنے میں فعال ہے سڑکوں پر شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے میں پولس ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی ہے بی ایم سی عملہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر مامور کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کے ساتھ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل :
ممبئی میں میٹھی ندی کے اطراف اور متصلہ علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل کر دی گئی تاکہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آئے بجلی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ بی ایم سی عملہ کو نشیبی علاقوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرلا میں بارش کا زور تھمنے کا نام نہیں ہے نشیبی علاقوں میں بارش تھمنے کے بعد بارش کا پانی کی نکاسی ہوتی ہے بعد ازاں دوبارہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی سمندر میں طغیانی کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سمندر کا پانی اونچی اونچی لہریں اٹھنے سے باہر آرہا ہے مرین لائنس باندرہ بینڈ اسٹینڈر اور ساحل سمندر پر پولس اور بی ایم سی نے سیکورٹی فورس کو تعینات کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر نگراں منگل پربھات لوڑھا نے بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی شہر میں بارش کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے ماٹونگا اور چونا بھٹی پر پانی جمع ہونے کے سبب کچھ توقف کےلیے ٹرین بند تھی لیکن اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے انہوں کہا کہ بارش کے دوران شہری بی ایم سی اور انتظامیہ سمیت پولس سے تعاون کرے اب تک ۳۰۰ سے زائد شکایت موصول ہوئی تھی جس کا ازالہ کیا گیا ہے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ سیلابی کیفیات کے ساتھ ممبئی شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ہی میٹھی ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے لیکن اب اس کا پانی بھی آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ بی ایم سی الرٹ موڈ پر ہے یہاں میٹھی ندی کے اطراف کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا گیا ہے اندھیری میں بارش کے سبب اندھیری سب وے کو بند کردیا گیا کیونکہ یہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا۔ ممبئی میں حالات انتہائی ابتر ہے اور سیلابی کیفیت ہے۔ ممبئی شہر ومضافات میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

مضافاتی علاقوں میں سیلابی کیفیت کی ایک وجہ یہاں پوائی تالاب لبریز ہونا ہے اور اس کا پانی چھوڑنے کے سبب نشیبی علاقوں میں مکینوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا ممبئی شہر میں قدرت کی آفت اور قہر سے شہری پریشان ہے ۔ ممبئی اور مہاراشٹر میں بارش کے سبب سرکاری نجی دفاتر میں تعطیل تھی اس کے ساتھ ہی سرکار شہریوں سے صلاح دی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اس کے علاوہ ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کیاہے اسکولوں اور کالجوں میں بھی آج تعطیل تھی جس کے سبب بھیڑ بھاڑ کم ہی تھی ماٹونگا میں پانی بھرنے کے سبب راستہ بند کر دیا گیا تھا۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، وکرولی میں سب سے زیادہ 255.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published

on

Rain

ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں منگل کی صبح سے مسلسل تیز بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بہت بھاری سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ
اونچی لہر : صبح 09:16 – 3.75 میٹر
20:53 بجے – 3.14 میٹر
کم جوار : 15:16 شام – 2.22 میٹر
20 اگست 03:11 صبح – 1.05 میٹر
اوسط بارش (18 اگست صبح 08:00 بجے سے 19 اگست صبح 08:00 بجے) :
ممبئی سٹی : 186.43 ملی میٹر
مشرقی مضافات : 208.78 ملی میٹر
مغربی مضافات : 238.19 ملی میٹر
مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش (ملی میٹر میں) :
وکرولی : 255.5 (سب سے زیادہ)
بائیکلہ : 241.0
سانٹا کروز : 238.2
جوہو : 221.5
وانڈرے : 211.0
کولابہ : 110.4
مہالکشمی : 72.5

ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں چھٹی، نجی دفاتر کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے منگل 19 اگست 2025 کو ممبئی اور مضافات میں انتہائی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ مسلسل بارش اور الرٹ کے پیش نظر برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے طور پر، بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی کے علاقے میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بی ایم سی کے دفاتر آج بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔

نیز تمام نجی دفاتر اور اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہوشیار رہنے اور ساحلوں اور پانی بھرے علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ایک بار پھر امریکا کو بنایا نشانہ، ہم اپنے نجی معاملات میں کسی طاقت کو بیان بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Published

on

america china

بیجنگ : امریکا اور چین کے درمیان تعلقات ایک بار پھر خراب ہونے لگے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ہے۔ ٹرمپ نے کچھ دن پہلے ایسا بیان دیا تھا جس سے چین ناراض ہے۔ چین نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ بھی کہا ہے کہ ہم کسی طاقت کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دراصل ٹرمپ ان دنوں چین کو راضی کرنے میں مصروف ہیں، تاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے سکیں۔ اس سے امریکہ کے لیے زمین کے نایاب عناصر حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو جائے گا، جس کی امریکی دفاعی صنعت کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے جمعے کے روز فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انھیں بتایا ہے کہ جب وہ اقتدار میں ہیں چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا، “میں آپ کو بتاتا ہوں، چین اور تائیوان کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ جب تک میں یہاں ہوں، ایسا ہونے والا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،” ٹرمپ نے کہا۔ “اس نے مجھ سے کہا، ‘جب تک آپ صدر ہیں، میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔’ صدر شی نے مجھ سے یہ کہا، اور میں نے کہا، ‘ٹھیک ہے، میں اس کی تعریف کرتا ہوں،’ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا، ‘لیکن میں بہت صبر کرتا ہوں، اور چین بہت صبر کرتا ہے۔’

بیجنگ میں یومیہ پریس بریفنگ میں ٹرمپ کے ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ تائیوان چینی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے اور تائیوان کے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے یہ چینی عوام کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم پرامن دوبارہ اتحاد کے امکانات کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ لیکن ہم کسی کو یا کسی طاقت کو تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔”

چین تائیوان پر اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے جمہوری اور علیحدہ حکومت والے جزیرے کے ساتھ “دوبارہ اتحاد” کا عزم کیا ہے۔ تائیوان چین کی خودمختاری کے دعووں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ اتوار کو، ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ “ہمیشہ سینیئر امریکی اور چینی حکام کے درمیان بات چیت پر گہری نظر رکھتا ہے۔” وزارت نے مزید کہا کہ تائیوان آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں “اہم مفادات” والے ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com