(جنرل (عام
دنیا بھر میں پھیلی کورونا وباء کے علاج کے لئے ڈاکٹرس تحقیق میں مصروف ہیں، لیکن پلازما تھراپی کوویڈ ۔19 سے متاثر مریضوں کے لئے امید کی کرن نظر آرہی ہے

(پریس ریلیز )
اس سلسلے میں، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کوویڈ 19 میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ریاست گیر سطح پر پلازما تھراپی کے لئے “ڈونیٹ پلازما، ڈیفیٹ کورونا” کے نام سے تین روزہ مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ اس مہم کا انعقاد 4 ، 5 ، 6 اگست کو ریاست بھر میں کیا جائے گا۔ کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہونے والے مریض رضاکارانہ طور پر پلازما کا عطیہ کریں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس طریقہ کار کو convalescent پلازما تھراپی، passive immunisation بھی کہا جاتا ہے۔ اس تھراپی میں، کورونا سے متاثرہ مریض کے بیماری سے صحت یاب ہونے کے کچھ وقت بعد اس کے ڈونیٹ کیے ہوئے پلازما سے دیگر کورونا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ان ٹھیک ہوئے مریضوں کے پلازما میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنے والے اینٹی باڈیز تیار ہوتے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ممالک اس تھراپی کو اپنا رہے ہیں۔ ایک صدی قبل، ایک طرح کے فلو کی وبا کی روک تھام اور ایبولا اور سارس وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کا بھی اسی طریقہ سے علاج کیا جاچکا ہے۔
ہمارے ملک میں کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے اس تھیراپی سے علاج معالجے کے لئے پلازمہ کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں ہزاروں افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ان میں سے اکثر وبیشتر افراد بیماری سے اچھے بھی ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے شعبہ خدمتِ خلق کے ذمےدار جانب مظہر فاروق نے کہا کہ “کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی خدمت اور علاج کی طرف بڑھے ہوئے اقدامات اللہ کے نزدیک بڑے اجر اور ثواب کا ذریعہ ہیں۔ اسلام نے ضرورت مند انسانوں کے لئے مدد کرنے کو بہت اہمیت دی ہے۔ اللہ اس عمل کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی مدد وہ بھائی کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے۔ ان میں سے وہ بھائی بھی ہیں جن کو اللہ نے کرونا سے نجات عطا کی ہے۔”
مظہر فاروق نے مزید کہا کہ سیدنا حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ “مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ اس شخص سے زیادہ محبت ہے جو اسکے کنبہ کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے “۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ “تم زمین والوں پر رحم کرو ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا” (ترمذی)۔
سیاست
کریٹ سومیا کے دباؤ میں پولس مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنے میں مصروف، اس کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا جائے گا : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر : ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے یہاں ممبئی کے مراٹھی پترکار سنگھ میں فیڈریشن آف مسجد کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دستور اور سنودھان پر چلے گا۔ بمبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ تمام مذہبی مقامات اور صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف وزری پر ہے, لیکن اس کی آڑ میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ بنانے کے ساتھ مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ وہ پولیس پر مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں, اس لئے دو فرقوں میں نفرت پیدا کرنے اور ماحول خراب کرنے و مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اس پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے, بصورت دیگر مقدمہ درج کرنے کیلئے کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا, تاکہ جلد ازجلد اس پر مقدمہ درج ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مقامی لوگوں ہندوؤں کو اذان اور مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر پرکوئی اعتراض نہیں ہے, لیکن کچھ شرپسند عناصر کی شکایت پر کارروائی کی جارہی ہے, صرف ووٹ بینک کے لئے ماحول خراب کیا جارہا ہے۔ مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر کو اتارنے پر نظم و نسق کا خطرہ لاحق ہے۔ اس لئے پولس کو بھی اس پر توجہ دینا چاہئے, کیونکہ ممبئی میں بھی ہندو اور مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں کس طرح سے مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے اور فرقہ پرستی عروج پر ہے, اس کی مثال کوکن میں ایک طالب علم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند نہیں لیکن اس کا گھر زمین بوس کر دیا گیا۔ اگر کوئی چھترپتی مہاراج کی توہین کرتا ہے تو جیمس لینن کو امریکہ سے لانے کی بات آر آر پاٹل نے کی تھی, انہوں نے کہا کہ مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنا غیر قانونی ہے ایک قوم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھجن کرتن یوپی میں پوری رات بھر جاری رہتا ہے اس پر کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے, بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے دباؤ میں مسجد کے لاؤڈاسپیکر اتارنے پر پولس مجبور ہے۔ کریٹ سومیا پر کیس درج کیا جائے, کیونکہ وہ فرقہ پرستی کو فروغ دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولس کمشنر سے مطالبہ ہے کہ وہ مسجدوں کا لاؤڈاسپیکر اتارنے کی اجازت نہ دے کیونکہ وہ قانونی دائرے میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرتے ہیں۔
ایڈوکیٹ خالد نے بتایا کہ مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر پرکارروائی جاری ہے۔ بمبئی ہائیکورٹ نے ایک فیصلہ دیا تھا جس میں گائڈ لائن جاری کی گئی تھی۔ ایک نئی پٹیشن ہائیکورٹ میں داخل کی گئی اس میں جاگو نہرو نگر پٹیشن داخل کی تھی اس میں عدالت نے حوالہ دیا ہے کہ ۲۰۱۶ میں جو فیصلہ صادر کیا گیا اس میں گائڈ لائن طے کی گئی تھی۔ اس میں تمام چیزوں کی نشاندہی کی گئی ہے, صوتی آلودگی سے متعلق جو بھی فیصلہ صادر کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مذہبی تقریبات میں تمام صوتی آلودگی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کسی ایک مذہب کے لئے نافذ نہیں کیا گیا یہ فیصلہ میں کورٹ نے عارضی حکم پر نظرثانی کی۔ کورٹ نے جو مشاہدہ کیا ہے لاؤڈاسپیکر کا استعمال سے قبل اسکی اجازت ضروری ہے, اس میں ڈسیبل بھی طے کئے گئے ہیں۔ مسجد نے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت طلب کی تو ان کو اجازت ملی ہے, دونوں فیصلہ میں لاؤڈاسپیکر کی ساخت طے نہیں کی گئی ہے۔ باکس ٹائپ کی اجازت دی جارہی ہے, جو ہائیکورٹ کے فیصلہ میں اس کی شمولیت نہیں ہے, اگر مسجد پر تنصیب اسپیکرصوتی آلودگی کی خلاف وزری کرتے ہیں, تو اس پر کارروائی ہو گی, پہلی شکایت پر تنبیہ کرنا چاہیے۔ دوسری مرتبہ نوٹس اور تیسری مرتبہ جرمانہ اور کارروائی کا حق حاصل ہے۔صوتی آلودگی سے متعلق بیداری مہم چلانا بھی ضروری ہے۔ کسی ایک مذہب کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے یہ تمام مذہب پر نافذ العمل ہے۔
ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے بتایا کہ کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی کے سبب ماحول خراب کرنے کی سازش شروع ہے۔ پولس اب ہر مسجد میں جا کر مسجدوں کے خطیب و امام اور ٹرسٹیوں کو ہراساں کرتی ہے۔ تمام مذہب کے لئے قانون یکساں اور مساوی ہے, لیکن قانون کا استعمال صرف مسلمانوں پر ہی کیوں کیا جارہا ہے, اس معاملہ میں جلد ہی کورٹ سے رجوع کیا جاتا ہے۔ بئیر بار کا لائسنس ۱۲ بجے تک ہے لیکن شب بھر بار جاری رہتا ہے, اس پر پولس کارروائی نہیں کرتا, بلکہ یہاں سے ہفتہ ملتا ہے, اس لئے پولس خاموش ہے اور صرف مسجدوں پر کارروائی کرتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
تھانہ عید الاضحی پر پولس الرٹ فرقہ پرستوں پر نظر : پولس کمشنر اشوتوش ڈومبرے

ممبئی : عیدالاضحی کے پیش نظر تھانہ پولیس نے فرقہ پرستوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں پر بھی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ یہ دعوی تھانہ پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گؤ کشی پر مکمل پابندی ہے, اس پر عمل آوری لازمی ہے, اگر کوئی اس کی تابعداری نہیں کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ شہر میں نظم ونسق کی برقراری کیلئے پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے, اور عید الاضحی سمیت تیواسی عید تک بندوبست و اضافی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ تھانہ، کلیان، الہاس نگر، رابوڑی، بھیونڈی، ممبرا سمیت مسلم اکثریتی علاقوں اور حساس ترین علاقوں کی خصوصی نگرانی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ عید قرباں پر میونسپل کارپوریشن کی گائڈ لائن سمیت پولیس کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہے۔ اس کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے قریشی برادری سمیت عمائدین شہر اور علماء کرام کی میٹنگ بھی منعقد کی تھی جس میں قریشی برادری نے یقین دلایا ہے کہ وہ ممنوعہ مویشی کی قربانی سے گریز کریں گے۔
تھانہ میں عید قرباں سے قبل فارم ہاؤس میں بکروں کی آمد اور یہاں سے بکروں کی خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو اس لئے پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں جانوروں کے بیوپاریوں کی ہراسائی نہ ہو اس کیلئے ضروری احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ بکروں اور قربانی کی جانوروں کی ائیر ٹیگنگ لازمی ہے, اس بات کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔ اس میں جانوروں کی میڈیکل جانچ کے بعد ہی ائیر ٹیگنگ کی جاتی ہے۔ تھانہ پولیس کمشنر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور ایسے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قیام بھی ضروری ہے, اس لئے پولیس نے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ پولیس کمشنریٹ میں عید الاضحی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے, عید الاضحی کے دوران عید گاہ اور مسجدوں پر بھی خصوصی بندوبست ہوگا, اور ساتھ ہی قربانی کے عمل کے دوران مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے دوران خون آلود کپڑوں اور خون آلود چھری چاقو کی نمائش نہ کرے, ساتھ ہی گوشت کو تھیلی یا برتن میں ڈھانپ پر اس کی نقل و حمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گؤ کشی پر مکمل پابندی ہے, اس لئے گؤ کشی سے متعلق پولیس کو ضروری ہدایت دی گئی ہے, اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکی نصف ایمان ہے اس لئے قربانی کے دوران فضلا اور دیگر چیزیں تھیلیوں میں پیک کر کے کوڑا دان میں ڈالے اور قربانی کے رہنمایانہ اصولوں اور اسلامی طریقہ پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے عمل کی تصاویر اور منظر کشی نہ کی جائے, کیونکہ اکثر لوگ اس تصاویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں, اس سے دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں اور اس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا بھی خطرہ لاحق ہے, اس سے اجتناب کرنے کی تلقین پولیس کمشنر نے مسلمانوں سے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس ڈی سی پی کے داخلی تبادلے دتہ نلاوڑے زون ۱۰ اور اسلم شیخ زون ۶ مقرر

ممبئی : ممبئی پولس میں داخلی تبادلے کئے گئے ہیں, جس کے تحت زون ۳ میں کرشنا کانت اپادھیائے کو منتقل کیا گیا ہے, وہ اس سے قبل پولس ہیڈکوراٹر ون میں تھے۔ زون ۱۰ میں ڈی سی پی ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے کا کی منتقلی کی گئی ہے اور سچن گنجال کو پروینٹیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ مہیش چمٹے پروٹیکشن سے زون ۱۲، زون ۶ نوناتھ ڈھولے کو انٹی نارکوٹکس سیل، زون ۷ وجئے کانت ساگر کو سمندر تحفظ پورٹ زون، پرسانت پردیسی منترالیہ ٹریفک ساؤتھ، نمیت گویل ایل اے سے ایس ٹی ایف ای او ڈبلیو، زون ۳ دتاترے کامبلے ایس بی ون، پرشوتم کراڈ سائبر کرائم، اسلم شیخ کو زون ۶ منتقل کیا گیا۔ راکیش اولا زون ۷، راج تلک روشن ڈٹیکشن کرائم برانچ سمیت ڈی سی پی کا داخلی تبادلہ کیا گیا۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا