Connect with us
Thursday,11-December-2025

مہاراشٹر

دھولیہ:طالبہ کو ٹرک نے روند ڈالا

Published

on

دھولیہ کے ساکری روڈ، سنچن بھون کے قریب دل دہلانے والاحادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک ہونہار طالبہ کی جان چلی گئی ہے۔ جمعرات کو صبح تقریبا ساڑے چھ بجے نہم جماعت کی گنجن پاٹل اسکالر شپ کی کلاس کے لیے گھر سے روانہ ہوئی ، ساکری روڈ پر سینٹرل بینک کے پیچھے رہنے والی طالبہ سائیکل سے چند سیکنڈ کا فاصلہ طے کرکے ساکری روڈ تک پہنچی تھی اُسے کملا بائی اسکول جانا تھا لیکن راستہ سے اپنی سہیلی کو ساتھ لینا تھا اس لیے ساکری روڈ پار کرنے لگی تھی کہ اچانک سورت سے آنے والی تیز رفتار لوڈیڈ ٹرک(GJ 01 CY 0267) آگئی ڈرائیور نے بچانے کی کوشش کی لیکن فاصلہ کم اور تیز رفتارٹرک میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے فوری بریک نہیں لگ سکا گنجن پاٹل ٹرک کے پچھلے پہیہ میں آگئی ،یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گنجن کے جسم کے درمیان سے دو ٹکڑے ہوگئے۔ڈرائیور خود اس حادثہ سے خوفزدہ ہوگیا تھا ، دکاندار ، رکشہ ڈرائیور ، راستے پرموجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر شہر پولس اسٹیشن میں لے جاکر پولس کے حوالے کردیا۔ کملا بائی اسکول کا اسٹاف بھی جائے واردات پر پہنچ گیا،کچھ ہی دیر میں مو قع واردات پر عوام کا اژدہام ہوگیا ، کسی نے گنجن کے والدین کو فون کرکے اطلاع دی ماں باپ بچی کے جسم کے دو ٹکڑے اور خو ن میں لت پت لاش دیکھ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔لڑکی کے جسم کو سول اسپتا ل میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ، دوپہر میں لڑکی کی آخری رسومات پوری کی گئی ۔ ڈرائیور راجیندر پنڈت پاٹل دھولیہ تعلقہ کے سنجوری کا رہائشی ہے، پولس نےڈرائیور پر مجرمانہ قتل کے تحت کیس درج کیا ہے۔ گنجن نہم جماعت کی طالبہ تھی، ہشتم جماعت میں اسکالر شپ کے امتحان میں کملابائی اسکول میں اول نمبر سے کامیاب ہوئی تھی ، اس لیے کلاس ٹیچر، اسکول ہیڈ ماسٹرکی چاہت تھی کہ نہم جماعت میں بھی گنجن محنت کرکے امتیازی نمبرات حاصل کرے گی۔ گنجن پاٹل کے والد ایک ہارڈ وئیر دکان میں مزدور ی کرتے ہیں، ان کی خواہش تھی کہ ان کی لختِ جگر پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوں گی۔لیکن دالخراش حادثہ کے بعد والد کا خواب چکناچور ہوگیا، والدہ کے آنسومسلسل بہہ رہے تھے۔اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ساکری روڈ پر بریکر ہوتا تو یہ حادثہ پیش نہیں آیا۔ایک ساکن نے کہا کہ راستہ چوڑا ہے اتی کرمن نہیں ہے لیکن سوڈا کی لاری، آٹو رکشا، سبزی والے کی وجہ سے روڈ تنگ ہوگیا ہے ان کو ہٹانا ہی ہوگا ورنہ مزید حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ ایک ڈرائیور نے حادثہ ہونے کی اصل وجہ بتائی ہے کہ ساکری روڈ پر لوڈیڈ اور بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ رات میں دس بجے کے بعد سے صبح آٹھ بجے تک ہی بڑی اور لوڈیڈ گاڑیاں ساکری روڈ سے گزر سکتی ہے ورنہ گاڑی مال سمیت پولس اسٹیشن میں جمع ہوجاتی ہے۔ ڈرائیور جب دھولیہ میں داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے گھڑی کی طرف نظر جاتی ہے کہ کتنے وقت لگے گا ہمیں ساکری روڈ سے گزرنے میں ،اس لیے ڈرائیور کی گاڑیوںکی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ اس سنگین مسئلہ پر ٹریفک پولس، ضلع انتظامیہ، پولس انتطامیہ کو بیٹھ کر کوئی نہ کوئی حل نکالنا چاہیے ورنہ سنچن بھون کا علاقہ ایکسیڈنٹل علاقہ کہلانے لگا ہے یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے۔اس پہلے بھی سنچن بھون کے پاس کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا میٹھی ندی بے ضابطگی میں مطلوب ملزمین گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اورفرضی اےایم یو تیار کرنے کا الزام

Published

on

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ اےاو ڈبلیو نے میٹھی ندی صاف صفائی اور بے ضابطگی کے کیس میں مطلوب ملزمین اور ٹھیکیدارکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہےاے او ڈبلیو نے مفرورمطلوب سنیل شیام نارائن ایس ایم انفرا اسٹریکچر ، مہیش مادھو راؤ پروہت کو گرفتار کیا ہے میٹھی ندی کروڑوں روپے کے ٹھیکہ اور بے ضابطگی کی تفتیش کے دوران پولس نے کیس درج کیا تھا اس سےقبل تین ملزمین کو گرفتار کیاگیا تھا ای او ڈبلیو کے مطابق ۲۰۱۳ سے ۲۰۲۳ کو فرضی ایم اے یو تیار کر کے بی ایم سی افسران سے ساز باز کر کےکروڑوں روپےکی بل منظور کر لی گئی تھی ۲۰۲۱ سے ۲۰۲۴ میں کچرا نکالنے کےلئے مشین کی خریداری کی بھی تجویز منظور کی گئی تھی اور اسی کی آڑ میں کچرا کی صفائی کو لے کر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی اس معاملہ میں پولس نے ملزم ایجنٹ کیتن کدم ، جئے جوشی اور میٹھی ندی کا ٹھیکیدار شیر سنگھ راٹھور کو گرفتار کیا گیا فرضی دستاویزات تیار کر کے ملزمین نے فرضی اے ایم یو بھی تیار کیا اور فرضی دستخط بھی کئےتھے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ۱۶ دسمبر تک ریمانڈ پر بھیج دیا ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں گلیوں کی حالت انتہائی خستہ… آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پر آڈیٹ لازمی، ابوعاصم کا فنڈ فراہمی اور شہری مسائل کے حل کا پر زور مطالبہ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر ناگپور سرمائی اجلاس میں ابوعاصم اعظمی نے عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ جھوپڑپٹیوں میں صاف صفائی کا فقدان ہے اور حالت انتہائی خستہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جھوپڑپٹی کی صاف صفائی کیلئے ۵۰۰ سو کروڑ کا فنڈ فراہمی ہے لیکن دتک بستی یوجنا کے سبب جھوپڑپٹی علاقوں میں صفائی کا فقدان ہے جو مستقل ملازم ہے انہیں ۴۰ سے ۵۰ ہزار روپے فراہم ہوتا ہے لیکن یہی لوگ یومیہ مزدور کو مزدوری پر رکھ کر ۴ سے پانچ ہزار روپے فراہم کرتے ہیں اور اس لئے صرف دو گھنٹے میں ہی صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے جس سے صفائی کا مسئلہ برقرار رہتا ہے۔ گزشتہ چار برس سے گٹروں اور گلیوں کی صفائی سمیت تعمیری کام کےلئے کوئی فنڈ کی فراہمی نہیں ہوئی ہے بی ایم سی الیکشن منعقد نہیں ہوا ہے شیواجی نگر اور مانخورد کی گلیوں کی حالت زار ہے ایسے میں سرکار تعمیراتی کاموں کیلئے ۵ سے ۱۰ کروڑ بھی بہت مشکل سے فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح سے ناگپور میں وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضہ جات بھی عام ہے ناگپور کو راجہ بخت بلند شاہ نے بسایا تھاان کی تدفین یہاں عمل میں لائی گئی ہے اور۲۵ قبریں دو ایکڑ میں ہے جس پر عربی میں کتبہ بھی ہے راجہ بخت شاہ کے دو بیٹے جو منکر ہو گئے تھے اور بھگت شاہ اپنا نام رکھا تھا ان کی تدفین بھی یہاں ہوئی ہے ایسے میں سمادھی کی آڑ میں وقف کی جگہ اور ملکیت کو قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوُگیا ہے احمد نگر سے لے کر کلیان اور ممبئی میں وقف کی ملکیت پر آباد مزاروں کو سمادھی قرار دے کر وقف کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے سرکار کو ناگپور میں وقف کی زمین پر بلڈنگ تیار کرنے پر کارروائی کرنی چاہیے ۔ واشم ضلع کر انجہ میں مندر کو پانچ کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا گیا لیکن اگر یہی بات اقلیتوں کو فنڈ فراہمی کی ہوتی ہے تو پھر سرکار اسے فنڈ کی فراہمی نہیں کرتی قبرستان ندارد ہے لیکن قبرستانوں کو فنڈ نہیں دیا جاتا اگر کوئی قبرستان تیار ہوتا ہے تو اسے لینڈ جہاد کا نام دے کر ہنگامہ برپاُکیا جاتا ہے بی ایم سی نے ایک جی آر جاری کیا ہے جس کے سبب بی ایم ای پلاٹ اور ملکیت پر تعمیر کی اجازت دے سکتی ہے اور اسے اختیار ہے ایسے میں بی ایم سی ان ملکیت پر تعمیر کی اجازت دینے کے وقت مکینوں کا خیال رکھے اور ڈپولپمنٹ گراؤنڈ سے دو منزلہ اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کو اس سے راحت ہو ۔ ممبئی شہر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پر اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فائر اڈیٹ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جتنی بھی آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں اس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ ہے ایسے میں فائر اڈیٹ لازمی ہے جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو ۔

Continue Reading

بزنس

امریکی فیڈ کی شرح میں کٹوتی کے درمیان سینسیکس، نفٹی کھلے میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئے۔

Published

on

ممبئی، 11 دسمبر، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے ساتھ کھلی، فائدہ اور نقصان کے درمیان جھولتے ہوئے یہاں تک کہ بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے 25 بیس پوائنٹ کی شرح میں کمی کا اعلان کیا۔ سینسیکس، جس نے دن کی شروعات قدرے بلندی سے کی تھی، جلد ہی سرخ رنگ میں پھسل گیا اور ابتدائی تجارت کے دوران 79 پوائنٹس یا 0.09 فیصد نیچے 84,312 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ نفٹی نے بھی اپنے ابتدائی فوائد کو مٹا دیا اور 8 پوائنٹس یا 0.03 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,750 تک نیچے آگیا۔ تجزیہ کاروں نے کہا، "تکنیکی نقطہ نظر سے، نفٹی 25,600–25,650 پر فوری سپورٹ رکھتا ہے، جبکہ 25,850-25,900 زون ایک مضبوط مزاحمت کے طور پر کام کر رہا ہے جس نے اوپر کی رفتار کو بار بار روکا ہے،” تجزیہ کاروں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس مزاحمتی بینڈ کے اوپر ایک فیصلہ کن بریک آؤٹ تیزی سے کرشن کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ اس کے برعکس، شناخت شدہ سپورٹ رینج سے نیچے ایک مستقل حرکت جاری استحکام کے مرحلے کو بڑھا سکتی ہے۔” انفوسس، ایٹرنل، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی سوزوکی، اڈانی پورٹس، ایچ سی ایل ٹیک، ایس بی آئی، ٹی سی ایس، ایل اینڈ ٹی، اور ٹیک مہندرا سینسیکس پر ابتدائی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے، جو 1.1 فیصد تک بڑھتے ہیں۔ تاہمٹائٹن، پاور گرڈ، بھارتی ایئرٹیل، این ٹی پی سی، ایشین پینٹس، آئی ٹی سی، ریلائنس انڈسٹریز،بجاج فنسرو، اورآئی سی آئی سی آئی بینک نے ہلکے نقصان کے ساتھ مارکیٹ کو گھسیٹ لیا۔ وسیع بازار میں، نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 0.17 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ نفٹی سمال کیپ انڈیکس میں 0.32 فیصد کی کمی ہوئی۔ شعبوں میں، آئی ٹی اسٹاکس نے فائدہ اٹھایا، نفٹی آئی ٹی انڈیکس میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد نفٹی پی ایس یو بینک انڈیکس میں 0.65 فیصد، نفٹی میٹل انڈیکس میں 0.4 فیصد اور نفٹی آٹو انڈیکس میں 0.12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف، ایف ایم سی جی اسٹاک دباؤ میں آئے، جس نے نفٹی ایف ایم سی جی انڈیکس کو 0.26 فیصد نیچے دھکیل دیا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ گھریلو منڈیوں نے محتاط انداز میں عالمی اشاروں کو ٹریک کیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے سرمائے کے بہاؤ اور معاشی نمو پر فیڈ کی تازہ ترین شرح میں کمی کے اثرات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا، بہاؤ کے محاذ پر، ایف آئی آئیز نے 10 دسمبر کو 1,651 کروڑ روپے کی ایکویٹی آف لوڈ کی، جبکہ ڈی آئی آئیز نے 3,752 کروڑ روپے سے زیادہ کی خالص خریداری ریکارڈ کی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com