ممبئی پریس خصوصی خبر
ویویک فنسالکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد دیوین بھارتی ممبئی پولیس کمشنر مقرر

ممبئی، 30 اپریل 2025 (قمر انصاری) — ایک اہم انتظامی تبدیلی کے تحت سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر دیوین بھارتی کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ویویک فنسالکر کی جگہ لیں گے، جو آج تقریباً تین سال کی مدت کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ فنسالکر، جو کہ 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، نے 30 جون 2022 کو ممبئی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا، جب مہاراشٹرا میں سیاسی تبدیلی کا دور چل رہا تھا۔ ان کے دورِ ملازمت کو پولیس محکمے میں استحکام لانے کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر اس وقت جب کئی کمشنرز نے مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔
دیوین بھارتی، جو کہ 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، اس نئے عہدے کے لیے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جنوری 2023 میں قائم ہونے والے ممبئی کے پہلے اسپیشل کمشنر آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کا مقصد پولیس کے نظام میں انتظامی بہتری لانا تھا۔ ان کے کیریئر میں پولیس کے مشترکہ کمشنر (قانون و امن)، ایڈیشنل کمشنر (کرائم برانچ)، اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس (انسداد دہشتگردی اسکواڈ) کے سربراہ جیسے اہم عہدے شامل ہیں۔ وہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں بھی شامل رہے ہیں۔
کمشنر کے طور پر ان کی تقرری سے ممبئی میں قانون و نظم و ضبط کی صورتحال میں تسلسل اور مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے۔ شہر کے مسائل سے ان کی واقفیت اور مختلف اداروں کے ساتھ ان کے تعلقات انہیں اس عہدے کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ جیسے جیسے ممبئی شہری سیکیورٹی کے پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، دیوین بھارتی کی قیادت پولیس فورس کو نئے خطرات سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
شہر کی سیکورٹی اور سائبر سیفٹی پر خاص توجہ چارج لینے کے بعد پولس کمشنر دیوین بھارتی کا دعوی

ممبئی : ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے اپنے ہم منصب وویک پھنسلکر کے ہاتھوں پولس کمشنر کے عہدہ کا چارج لیا۔ دیوین بھارتی اسپیشل کمشنر کے عہدہ پر فائز تھے, انہیں ریاستی سرکار نے اہم ذمہ داری عطا کی ہے چارچ لینے کے بعع دیوین بھارتی نے کہا کہ آخری آدمی تک مدد پہنچے, اور ان کے مسائل کا ازالہ ہو یہ پولس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے پولس محکمہ میں جدت پیدا کی گئی ہے اور سائبر جرائم پر قدغن لگانے کی کوشش کی پہل کے لئے سائبر لیب کا بھی افتتاح وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے حال ہی میں کیا ہے۔ دیوین بھارتی نے بتایا کہ ممبئی کی سیکورٹی اور خواتین کے تحفظات پر بھی خاص توجہ دی جائے گی, اس کے ساتھ ہی پولس غیر قانونی بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں پر بھی کارروائی میں شدت پیدا کر چکی ہے بھارتی نےکہا کہ سوشل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال بھی عام ہو گیا ہے اور سائبرٹھگی پر قابو پانے کے لئے سائبر پولس اسٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے سائبر محکمہ او ر سائبر پولس نے کئی کیس بھی حل کئے ہیں اور کئی بروقت شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی کروڑوں روپے بھی لوٹائے گئے ہیں اور مالی معاملات کے فرا ڈ میں گرفتاری بھی عمل میں لائئ گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
۳۰ اپریل کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف قانون کے خلاف رات نو سے سوا نو تک بتی گل رکھنے کی اپیل, تمام مکاتب فکر نے حمایت کی

ممبئی ۲۹ اپریل ـ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف قانون کے خلاف احتجاج کے پہلے مرحلے جو تقریبا تین ماہ پر مشتمل ہے کا اعلان کیا ہے اس کے تحت پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہےـ مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے پروگرام ہورہے ہیں، پریس کانفرنسس ہوئی ہیں، برادران وطن کی ذہن سازی کا کام بھی چل رہا ہے، گزشتہ دنوں تحفظ اوقاف ہفتہ بھی منایا گیا، کالی پٹی باندھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا گیا، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے روڈ میپ کے مطابق وقف قانون کالعدم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا. احتجاج کے اگلے مرحلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپیل کی ہے کہ مورخہ ۳۰ اپریل ۲۰۲۵ بروز بدھ رات نو سے سوا نو بجے تک اپنے مکانات، دفاتر، مالس، کارخانوں اور دیگر مقامات کی تمام روشنیاں بند رکھ کر وقف کے اس سیاہ قانون کے خلاف جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائےـ
بورڈ کی جانب سے تحفظ اوقاف تحریک کے مہاراشٹر کنوینئر مولانا محمود احمد خاں دریابادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ اس ” بتی گل” تحریک کی حمایت میں تمام مکاتب فکر کے لوگ آگے آئے ہیں، چنانچہ، جمیعۃ علماء، سنی جمیعۃ علماء، رضااکیڈمی، جماعت اہل حدیث، جماعت اسلامی، شیعہ حضرات نے باقاعدہ ویڈیو جاری کرکے تمام انصاف پسندوں سے اپیل کی ہے کہ ۳۰ اپریل کو رات نو سے سوا نو تک صرف پندرہ منٹ کی قربانی دیں اور اپنے علاقے کی تمام روشنیاں بند رکھیںـ
مولانا دریابادی نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھانے کے کئی طریقے ہیں، جلوس، دھرنے، ریلیاں، کالی پٹی، بھوک ہڑتال گرفتاریاں وغیرہ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے یہ طے کیا ہے کہ اس ظالمانہ قانون کے خلاف آخردم تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی، اور دستور وقانون کے مطابق تمام طریقے استعمال کئے جائیں گےـ اسی طرح کچھ دیر کے لئے تمام روشنیاں بند کرکے مکمل ” بلیک آوٹ ” کرنا بھی ایک جمہوری طریقہ ہے، ہندوستان کی آزادی میں انگریزوں کے خلاف بھی یہ طریقہ استعمال ہوا ہےـ بورڈ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ اس بار بتیاں گل کرکے ساری دنیا تک اپنی آواز کو پہونچائیںـ مولانا دریابادی کا کہنا ہے کہ اگر ساری ملک کے بیس کڑوڑ مسلمان بیک وقت بلیک آوٹ پر عمل کرلیں تو ایک بین الاقوامی خبر بنے گی اور ساری دنیا ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی سے آگاہ ہوجائے گیـ اس لئے ہم سب کے لئے بہترین موقع ہے کہ ہم صرف پندرہ منٹ روشنی کی قربانی دے کر ظالموں کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کردیںـ
ممبئی پریس خصوصی خبر
عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کا مطالبہ، رئیس شیخ کا مہارشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو مکتوب ارسال

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے. رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھ کر بتایا کہ گزشتہ دنوں القریش ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ہم سے ملاقات کی اور قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کرنے کے لئے ایک خط دیا. انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ ٨ اپریل ٢٠٢٥ کو مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی ایک عرضی میں بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس الوک آرادھے اور جسٹس ایم ایس کرنک کے ذریعے دیے گئے حکم کے مطابق عرضی گزار کو اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کے سامنے اپنی عرضی دینے کی اجازت دی ہے. ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ دیونار سلاٹر ہاؤس میں سن ٢٠٢٢ تک سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کی جانچ اور داخلے پر ٢٠ روپے فیس وصولی جاتی تھی, لیکن ٢٠٢٢ سے اس کی فیس میں ١٠٠ فیصد اضافہ کرتے ہوۓ ٢٠٠ روپے کر دیا گیا ہے جس سے چھوٹے بیوپاریوں اور کسانوں پر کافی زیادہ مالی بوجھ پڑا ہے. سن ٢٠٢٣ اور ٢٠٢٤ میں عیدالاضحی کے موقع پر عارضی طور پر ٢٠ روپے تک فیس کی گئی, جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ٢٠ روپے تک فیس وصول کر کام کیا جا سکتا ہے, لہذا مذکورہ بالا باتوں اور عدالت کے حکم پر غور کرتے ہوۓ ایسو سی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کی طرف سے مستقل طور پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس ٢٠ روپے طے کی جائے. رئیس شیخ نے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے کہا کہ مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں مسلمان عیدالاضحی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں, لہذا عیدالاضحی کا تہوار مسلمان بہتر طریقے سے منا سکے, اس کے لئے حکومت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں.
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا