Connect with us
Saturday,25-April-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

منشیات کے مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکیں کا عزم : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Sameer-&-Asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اور گوونڈی علاقوں میں نشے سے نجات کی طرف ایک اہم پہل کی گئی ہے۔ آج نیاز میڈیکل سنٹر، رفیع نگر، گوونڈی میں رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی صدارت میں ایک پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں این سی بی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے خصوصی طور پر موجود تھے۔ اجتماع میں سمیر وانکھیڈے نے منشیات سے متعلق مسائل اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنے تجربے اور خصوصی علم کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ پولیس افسران، مختلف رضاکارانہ تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندے اور منشیات کی لت سے براہ راست متاثر ہونے والے خاندان شریک تھے۔ رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے علاقہ میں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے، نشے کے عادی نوجوانوں کی بحالی کے لیے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل تیار کرنے اور علاقے میں آگاہی مہم کو موثر طریقے سے چلانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے خلاف لڑائی کو مزید موثر بنانے کے لیے پولیس اور رضاکار تنظیموں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وہاں موجود اہل خانہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

Published

on

kaliya

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر میں غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کا کریٹ سومیا کامطالبہ، اسکول جہاد کا الزام، علاقہ میں کشیدگی

Published

on

kirit-somaiya

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر بیگن میں ۶۴ غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کیا ہے۔ گوونڈی دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے اس غیرقانونی اسکول کا بھی معائنہ کیا ہے, جس میں طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مخدوش ہونے کے سبب حادثہ بھی خطرہ ہے, کیونکہ چار منزلہ غیرقانونی اسکول میں اول تا چہارم جماعت تک اسکول ہے۔ ایسے میں اگر اسکول کو حادثہ پیش آتا ہے تو جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ کریٹ سومیا نے اسکولوں کا دورہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی اسکول سرکاری زمین پر ہے, اور ایسے میں ان اسکولوں پر مسلم مافیا کا قبضہ ہے, یہ ایک طرز کا لینڈ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ اسکول تعمیر کی گئی ہے اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ ان غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آج کریٹ سومیا کے ہمراہ بی ایم سی ایم ایسٹ وارڈ کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ کریٹ سومیا نے محکمہ تعلیم کے افسر کو ہدایت دی کہ اس طرح سے اس غیر قانونی اسکول کو محکمہ تعلیم کی اجازت کیسے فراہم ہوئی اس پر متعلقہ محکمہ نے اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس عمارت میں یہ اسکول جاری ہے اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ کریٹ سومیا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک چلاتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک لینڈ مافیا اور جہادی ذہنیت کے حامل افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مسلم لینڈ مافیا کے ہیں, اور اس میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ایسی صورتحال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے محکمہ تعلیم سے بھی اس متعلق سوال کیا, جس پر محکمہ تعلیم کی افسر نے کہا کہ اس متعلق اسکول انتظامیہ کو نوٹس ارسال کی گئی ہے۔ اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے, جس کے بعد اب پیر ہفتہ تک اس متعلق کارروائی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریٹ سومیا نے بی ایم سی عملہ کے افسران سے سوال کیا کہ کیسے یہاں اسکول تعمیر ہو گئی اور پھر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا کے دورہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے کریٹ سومیا کے دورہ کے تناظر میں علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بی ایم سی کے مطابق شہر میں ۱۶۴ اسکولیں غیر قانونی ہیں اور یہ غیر وظیفہ یاب اسکولیں ہیں اس میں سب سے زیادہ غیر قانونی اسکولیں گوونڈی ۶۴ اور کرلا میں ۱۲ ہیں۔ اس میں چار مراٹھی میڈیم اسکولیں بھی غیرقانونی ہیں۔ کریٹ سومیا نے اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اسکول بند ہونے پر ان بچوں کے مستقبل کا کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کروائیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس 367 مفرور و مطلوب ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی پولس نے ایسے 367 ملزمین کو گرفتار کرنے دعوی کیا ہے جو مطلوب تھے۔ ان ملزمین میں ۱۸ ایسے ملزمین شامل ہیں جو ۲۰ سال سے مطلوب تھے, ان تمام مطلوب ملزمین کو مفرورقرار دیا گیا تھا اس میں آزاد میدان پولس اسٹیشن میں1987 سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم این جوشی مارگ میں ١٩٨٨ سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2026 سے 31 مارچ تک ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس اس خصوصی مفرور ملزمین کی تلاش مہم میں ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی کامیاب ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان