Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ہماچل میں بارش سے تباہی، 3 بچوں سمیت 8 کی موت

Published

on

Rain..

ہماچل پردیش میں بارش نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ کانگڑا میں جہاں انگریز دور کا چکی ریلوے پل ٹوٹ گیا وہیں منڈی میں بھی بارش نے ایک خاندان کو تباہ کر دیا ہے۔ منڈی ضلع کے گوہر میں پردھان کا گھر مٹی کے تودے کی زد میں آ گیا ہے اور وہاں سوئے ہوئے کل 7 افراد ملبے میں دب گئے ہیں۔ اب تک یہاں سے 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے منڈی اور کلّو میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین تحصیلوں چمبہ، ڈلہوزی، سنگھوٹا اور چووڑی میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

چمبا ضلع میں شدید بارش کے باعث ملبہ دیوار ٹوٹ کر گھر میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ دیہی اور انتظامیہ ٹیموں نے لاپتہ ہونے والے شوہر، بیوی اور بیٹے کی لاشیں نکال لی ہیں۔ بھٹیات علاقہ کے بنیٹ پنچایت کے جولاڈا وارڈ نمبر ایک میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ یہ واقعہ دیر رات دو بجے پیش آیا۔ ملبے تلے دبی میاں بیوی اور بیٹے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال چوواڑی بھیج دی گئی ہیں۔

بارش کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ تباہی منڈی ضلع میں ہوئی ہے۔ یہاں کٹولہ میں دس سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ کٹولہ مارکیٹ ملبے کے ننچے آ گئی ہے۔ مارکیٹ میں 5 سے 6 فٹ تک ملبہ داخل ہوگیا ہے۔ منڈی ضلع کے دھرم پور میں حالات 2015 جیسے ہو گئے ہیں۔ یہاں پورا بازار اور بس اسٹینڈ کھائی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ منڈی میں کٹول، گوہر سمیت کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔ گوہر میں پردھان کے گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا ہے اور خاندان کے 7 افراد لاپتہ ہیں۔ دوپہر تک یہاں سے تین لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com