Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

فلیٹ حوالے کرنے میں تاخیر، اب سود سمیت پوری رقم واپس کرنی ہوگی، جانیں کیا ہے معاملہ

Published

on

building

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے این بی سی سی کو فلیٹ کا قبضہ دینے میں تاخیر کا قصوروار ٹھہرایا اور گھر خریدار کو حکم دیا کہ وہ سود سمیت اس کی پوری رقم واپس کرے۔ این بی سی سی کو 2012 میں بک کیے گئے فلیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے خریدار کو ہونے والی ذہنی پریشانی کے معاوضے کے طور پر 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے این بی سی سی سے کہا کہ وہ گھر خریدار کو سود کے ساتھ 76 لاکھ روپے واپس کرے۔ عدالت نے کہا کہ گھر خریدنا ان سب سے اہم سرمایہ کاری میں سے ایک ہے جو کوئی فرد یا خاندان اپنی زندگی میں کرتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس میں اکثر سالوں کی بچت، محتاط منصوبہ بندی اور جذباتی سرمایہ کاری شامل ہوتی ہے۔ لہذا، بے ضابطگیوں کے واقع ہونے پر گھر کے خریداروں کو معاوضہ دینا نہ صرف ماضی کی غلطیوں کو درست کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ایسی چیزوں کو روکنے کے بارے میں بھی ہے۔

موجودہ درخواست ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے دائر کی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس نے ‘این بی سی سی گرین ویو اپارٹمنٹ’ میں ایک فلیٹ خریدا تھا، جو گروگرام کے لیے 2012 میں شروع کیا گیا پروجیکٹ تھا۔ لیکن 2017 میں 76 لاکھ روپے سے زیادہ کی پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود انہیں فلیٹ نہیں ملا۔ ہائی کورٹ نے 8 مئی کو اپنے حکم میں کہا کہ عرضی گزار گزشتہ 10 سالوں سے اپنی رقم سے محروم ہے۔ ساختی مسائل کی وجہ سے غیر معیاری مکانات تعمیر کیے گئے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل طور پر معدوم ہو کر رہ گیا۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com