Connect with us
Saturday,05-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی

Published

on

coronavirus-maha

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو کیسز گھٹے ہیں۔
آج یہاں جاری اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے اور ریکارڈ تعداد میں (8836) کیسز کم ہوئے ، اس کے بعد کرناٹک میں 7513 اور تمل ناڈو میں 1282 کیسز کم ہوئے ہیں ، جبکہ بہار، دمن اور دیو ، دہلی ، منی پور ، میزورم ، ناگالینڈ ، پڈوچیری ، سکم اور تلنگانہ میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے54،366 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ رہ گئی۔اس وقت ملک میں کورونا کے کل 6،95،509 ایکٹیو کیسز ہیں اور اب تک 69،48،497 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمارکے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست …………..ایکٹیوکیسز ……..شفایاب …… ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار …… 190 ………. 3937 ……. 57
آندھرا پردیش ………… 32257 ….. 758138 … 6524
اروناچل پردیش … 2638 …….. 11407 ……. 32
آسام …………… 24724 …… 177662 ….. 896
بہار ……………. 11213 …… 197208 …. 1026
چنڈی گڑھ …………. 712 ……… 12924 ……. 212
چھتیس گڑھ ……… 25238 …… 143212 ….. 1680
دادرنگر حویلی،دمن اوردیو ….. 47 ……….. 3164 ……….. 2
دہلی …………. 25237 …… 312918 ……. 6163
گوا …………… 2991 …….. 38031 ……… 564
گجرات …………. 14121 …… 146171 …… 3667
ہریانہ ………. 10009 …… 142798 …… 1688
ہماچل پردیش … 2623 …….. 16937 …….. 284
جموں کشمیر ….. 7952 …….. 80802 …….. 1412
جھارکھنڈ ………. 6122 …….. 91629 …….. 859
کرناٹک ………. 92946 …. 684835 …… 10770
کیرالہ ………… 93393 …… 274675 …… 1255
لداخ ………… 842 ………. 4902 ………. 68
مدھیہ پردیش …….. 12146 ……. 149353 …. 2842
مہاراشٹر ……… 150510 ….. 1431856 … 42831
منی پور ……….. 4101 ……… 12393 …….. 127
میگھالیہ ……… 1661 ……… 6981 ……….. 78
میزورم ……… 184 ………. 2175 …………. 0
ناگالینڈ ……. 1799 ……… 6469 ………… 28
اوڈیشہ …….. 17857 ……. 257041 …… 1196
پڈوچیری ……… 4039 ……… 29211 …….. 582
پنجاب ………. 4466 …….. 121155 ….. 4072
راجستھان …… 18341 ……. 160614 …… 1800
سکم ……….. 254 ……….. 3410 ………. 63
تمل ناڈو …. 34198 ….. 655170 ……. 10825
تلنگانہ ……. 20377 …. 207326 …….. 1298
تری پورہ ………. 2229 ……. 27502 ……… 339
اتراکھنڈ ….. 4897 ……. 53643 ……… 968
اتر پردیش ….. 29131 ….. 427937 …… 6790
مغربی بنگال ….. 36064 ….. 294911 ……. 6308
مجموعی ………. 695509 … 6948497 …. 117306

(جنرل (عام

مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

Published

on

Shasil-Kodia

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

D.-Fadnavis

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

Published

on

protest mumbai

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”

مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com