Connect with us
Monday,01-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پرکاش اتسو سے قبل کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ

Published

on

Kartarpur corridor

مرکزی حکومت نے کورونا معاملوں میں آرہی کمی کے پیش نظر گرو نانک دیو جی کے 552 ویں پرکاش اتسو کے پہلے پاکستان واقع گرودوارا کرتار پور صاحب جانے کے لیے بنائی گئی راہداری کو کل یعنی بدھ سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وباء کے سبب یہ راہداری 16 مارچ 2020 کو بند کردیا گیا تھا۔ کرتاپور صاحب راہداری سے تیرتھ یاترا کی سہولت موجودہ حالات اور کوویڈ پروٹوکول کے مطابق دی جائے گی۔

راہداری کو کھولنے کے حکومت کے فیصلے کی اطلاع خود مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سکھ یاتریوں کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 17 نومبر سے کرتار پور کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت گرو نانک دیو جی کے تئیں بے پناہ عقیدت اور سکھ برادری سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔اس فیصلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔

گرو پرب کے موقع پر سکھ برادریوں کی جانب سے کرتار پور کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پنجاب یونٹ کے رہنماوں کے ایک وفد نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے کرتار پور کوریڈور کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ نے راہداری کو پھر سے کھولنے اور ان کے کام میں تیزی لانے کے لیے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگز کی تھیں۔

اس سے قبل بھی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر 17 سے 26 نومبر کے درمیان تقریباً 1500 سکھ یاتریوں کا ایک گروپ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گروپ پاکستان میں چھ مقدس گردواروں دربار صاحب، سری پنجہ صاحب، ڈیرہ صاحب، سری ننکانہ صاحب، سری کرتارپور صاحب اور گردوارہ سری سچا سودا کا دورہ کرے گا۔

پاکستان نے چند روز قبل کرتار پور راہداری کھولنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ حالانکہ حکومت پاکستان نے حکومت ہند کی درخواست پر اس سال جون میں سکھ یاتریوں کو دو مواقع گرو راجن دیو جی کے یوم قربانی اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاترا کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ دورے 1974 کے دو طرفہ پروٹوکول کے تحت ہونے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندستان نے زیرو پوائنٹ، بین الاقوامی سرحد پر ڈیرا بابا نانک شری کرتارپور صاحب راہداری کو چلانے کے طریقہ کار پر پاکستان کے ساتھ 24 اکتوبر 2019 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے نمائندگان کے ساتھ حکومت پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایسے تاریخی فیصلے میں مرکزی وزارتی کابینہ نے بین الاقوامی سرحد تک ڈیرا بابا نانک سے شری کرتار پور صاحب راہداری کی تعمیرو ترقی کو منظوری دی تھی، تاکہ ہندستان کے یاتریوں کو گرودوارا دربار صاحب کرتار پور کا سفر کرنے میں سہولت ہو اور یہ سفر سال بھر بہ آسانی اور اچھی طرح سے جاری رہ سکے۔

(Monsoon) مانسون

طوفان دتوا تمل ناڈو میں تباہی لے آیا، شدید بارش اور پروازیں منسوخ

Published

on

ممبئی — شدید سمندری طوفان دتوا (Cyclone Ditwah) جنوبی ریاست تمل ناڈو کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں زبردست بارشیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوائی سفر میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے۔
محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے تمل ناڈو کے کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ طوفان ساحلی پٹی کے قریب آ رہا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں مقیم افراد سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر گھروں کے اندر رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔
شدید بارش کے باعث کئی بڑے شہروں اور قصبوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ سیلاب سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
ممبئی میں حکام جنوب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگرچہ مہاراشٹر پر موسم کا فوری اثر کم ہے۔ تاہم، ممبئی سے چلنے والی ایئر لائنز نے چنئی اور دیگر متاثرہ جنوبی ہوائی اڈوں کے لیے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مسافروں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر سفر کرنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے پرواز کی حیثیت سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
تمل ناڈو میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹس ہائی الرٹ پر ہیں، امدادی کاموں کو مربوط کر رہے ہیں اور اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ممکنہ انخلاء کی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

Continue Reading

جرم

جوگیشوری : پاسکو کیس میں ضمانت پر رہا ملزم دوبارہ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پاسکو کیس میں ملوث ایک مفرور ملزم کو ۶ سال بعد دوبارہ جوگیشوری پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ممبئی کے جوگیشوری میں ۲۰۱۹ میں ملزم پنکج پنچال ۲۷ سالہ کو پاسکو اطفال پر تشدد اور استحصال کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا, لیکن عدالتی کارروائی میں غیر حاضر رہتا تھا اور گزشتہ ۶ سال سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا, پولس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایس آر اے بلڈنگ کے قریب آیا ہے جس پر پولس نے جال بچھا کر جوگیشوری سے ملزم کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے. اس کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا, جس کے بعد پولس نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس زون ۱۰ کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی کچرے کی نقل و حمل کے لیے 30 نئی منی کمپیکٹر گاڑیاں ممبئی کے رہائشیوں کی خدمت میں داخل، فضلہ نقل و حمل کی صلاحیت دوگنی

Published

on

mini-compactor

ممبئی میں روزانہ کچرے کی نقل و حمل اب آسان ہو جائے گی، اور ٹرانسپورٹ راؤنڈز کی تعداد کم ہو جائے گی، جس سے ایندھن کی بچت ہو گی۔ بی ایم سی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیڑے میں 30 نئی منی کمپیکٹر گاڑیاں شامل کی ہیں۔ گزشتہ منی کمپیکٹرز کے مقابلے نئی گاڑیوں میں ایک چکر میں دوگنا فضلہ لے جانے کی صلاحیت ہے۔ یہ گاڑیاں ایک سیشن میں دو چکر لگائیں گی۔


ممبئی میں فضلہ کی نقل و حمل کے بڑے عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹربھوشن گگرانی نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ انجینئرنگ نے پچھلی گاڑیوں کو درپیش مسائل کا مطالعہ کرنے کے بعد جو اختراعی اصلاحات کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی نے کہا کہ صفائی کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام، گیلے اور خشک کچرے کے لیے الگ الگ کمپارٹمنٹس، اور دیرپا مواد کا استعمال منی کمپیکٹر کی زندگی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اصلاحات ممبئی کے ماحول کے تحفظ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں گی۔


کوڑا کرکٹ لے جانے والی گاڑیوں میں دیکھا گیا کہ کوڑے سے خارج ہونے والے مائع (لیچیٹ) کی وجہ سے دھات کی چادر مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ نئی گاڑیوں میں 5 ملی میٹر موٹی ‘ہارڈوکس’ اسٹیل میٹریل کا فرش استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہائیڈرولک کلوزنگ پلیٹ کور نے گاڑی کے پچھلے حصے کو مکمل طور پر بند کر کے کوڑے کی نقل و حمل کی نوعیت کو بہتر بنایا ہے۔


گاڑیوں کے لیے سفید نیلے رنگ کی اسکیم :
انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بیڑے میں شامل تمام گاڑیوں کے رنگ سفید اور نیلے رنگ میں تبدیل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) نے بتایا کہ یہ عمل مرحلہ وار طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ آنے والے عرصے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیڑے میں شامل تمام گاڑیوں کو نئے رنگ سکیم کے مطابق پینٹ کیا جائے گا۔
منی کمپیکٹر کی خصوصیات / انجن کی گنجائش : 115 ہارس پاور
ایک چکر میں فضلہ لے جانے کی صلاحیت 5 ٹن, اس طرح زیادہ فضلہ لے جایا جا سکتا ہے۔
صلاحیت : 9 کیوبک میٹر فضلہ رکھنے کی زیادہ صلاحیت
ملازمین کے لیے 4 نشستوں کا الگ انتظام
ویسٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے نئی سفید نیلے رنگ کی اسکیم

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com