Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

ہندوستان کی ایشیا میں امن و ترقی کے لیے پاکستان – چین پر تنقید

Published

on

J.-Shankar..

ہندوستان نے ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے پاکستن اور چین کو رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لیا، اور دہشت گردی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس سے نجاب پانے اور کنیکٹیوٹی کی پہل میں ملکوں کی خود مختاری اور ریاستی سلامتی کا احترام کرنے کو اولیں قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں منگل کے روز ایشیا میں اعتماد بحالی کے منصوبوں اور ڈائیلاگ پر کانفرنس (ایس آئی سی اے) کے وزرائے خارجہ کے 6ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ دہشت گردی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی اور ان طاقتوں سے نجات کا راستہ تلاش کرنا ہوگا، جو کسی بھی منطق کے ساتھ اپنے مفادات کے لیے بنیاد پرستی اور تشدد کو جائز قرار دیتی ہیں کہ ایک دن یہ برائی خود انہی کے لیے ایک خطرہ بن جائے گی۔

انہوں نے ایس آئی سی اے کی حصہ داری کو سراہا اور کہا کہ وہ باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر اتفاق رائے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’واسودھیو کٹومبکم‘ کے تصور کو ہندوستان نے کئی طریقوں سے ظاہر کیا ہے، چاہے وہ چیلنجوں سے نمٹنے میں ہو یا حل تلاش کرنے کی کوشش۔ ہم نے کووڈ وباء کے دوران بھی 150 سے زائد ممالک کو ویکسین، ادویات اور طبی سامان فراہم کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ خاندان سمیت ہر طرح کی اجتماعی یونٹس فیصلے کے عمل حصہ داری اور غور و خوض سے اعلیٰ مظاہر کرتی ہیں۔ آٹھ دہائیاں قبل اس وقت کے عالمی نظام پر بحث ہوئی تھی، تب دنیا بہت مختلف تھی۔ موجودہ عالمی نظام کی بات کی جائے تو یہ ایک مختلف دنیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ارکان کی تعداد چار گنا ہو گئی ہے، لیکن عالمی ادارے کے فیصلہ سازی کے عمل میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ کی نمائندگی ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور کووڈ وباء پر کثیرالجہتی ردعمل کی حدود کو دیکھ کر یہ اور بھی واضح ہو جاتا ہے کہ ہمیں جلد از جلد نظر ثانی شدہ کثیر الجہتی نظام کی اشد ضرورت ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com