(جنرل (عام
کووڈ 19-لاک ڈاون کے سبب آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت: پروفیسر احرار حسین
ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ (سی ڈول) نے طلبہ کے لئے آن لائن تعلیم کا اہتمام کرنے جارہاہے۔ یہ بات سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر احرار حسین نے بتائی ہے۔
جاری ریلیز کے مطابق کوڈ 19-لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ(سی ڈول) سرگرم ہے،طلبا تک پہنچنے اور انہیں ہر طرح کی آسانی بہم پہنچانے، تعلیمی دشواریوں کو دور کرنے کی سمت میں سنٹر ہرممکن کام کررہا ہے،طلباکیلئے آن لائن کونسلنگ کلاسز بھی ہونی ہے اس کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں تاہم سنٹر بہت جلدہی اپنے طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی شروعات کریگا، اس حوالے سے اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کی ہفتہ میں چار آن لائن میٹنگز ہورہی ہیں تاکہ آن لائن تعلیم میں طلبا کو آرہی دشواریوں کاحل نکالا جاسکے۔
اسی پسِ منظر میں حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کے حوالے سیسی ڈول کے زیر اہتمام ایک اہم آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا، اس میں سی ڈول کے اکیڈمک کوآرڈینیٹرز اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے شرکت کی، حکومت ہند کا ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے اقدامات کے موضوع پر منعقدلیکچر کے کلیدی خطبہ میں سی ڈول کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوڈ 19-لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ایسے میں حکومت کی آن لائن تعلیمی سسٹم کافی اہم ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہئے، حکومت کی جانب سے موکس، سویم، این پی ٹی ای ایل، ای ینترا، ای پاٹھ شالہ اور نیشنل ڈیجیٹل لائیبریری جیسے کئی ایک پلیٹ فارم ہیں جہاں سے آن لائن تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں سے تعلیم و تعلم کے لئے مواد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں،موجودہ حالات کے پیش نظر طلبا و اساتذہ کے لئے مذکورہ پلیٹ فارم کافی اہم ہے،یہاں مفت میں رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں، حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کو فروغ دے۔
پروفیسر احرار نے کہا کہ اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر محترمہ پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کی ہدایت پرہی گذشتہ دنوں جامعہ میں آن لائن درس وتدریس کے لئے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کئے گئے،تاکہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ زیادہ بہتر ہوسکے، محترمہ وائس چانسلر کی ہدایت پر آن لائن تعلیم جاری ہے اور اس حوالے سے ان کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں، جامعہ آن لائن کے ذریعہ طلبا تک درس و تدریس کے کام میں کامیاب ہے، لہذا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ بھی لگاتار طلبا سے رابطہ میں ہے، انہیں آرہی دشواریوں سمیت کورسیز سے متعلق مواد آن لائن مہیا کرانے میں سنٹر مصروف ہے حالانکہ بہت جلد طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی بھی شروعات کردی جائے گی.۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بی ایم سی مردم شماری ۲۰۲۷ کا آغاز… عام عوام کےلیے قابل رسائی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے نظام کو 2027 کی مردم شماری کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اچھی تیاری کرنی چاہیے، جس کا انعقاد جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے ہدایت کی کہ محکمہ وار مقرر کردہ کمیٹیوں کو مردم شماری 2027 کی وسیع تر تشہیر اور تشہیر کے لیے خصوصی کوششیں کرنی چاہئے۔ مردم شماری کے عمل میں عام شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم، با اثر اشخاص، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں وغیرہ کی مدد سے تشہیر پر زور دیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نے یہ جانکاری دی۔ وہ آج (27 اپریل 2027) ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ مردم شماری گنتی کا پہلا مرحلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں یکم مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مکانات کی فہرست اور مکان کی مردم شماری 16 مئی سے 14 جون 2026 تک شروع ہوگی۔ آج کی میٹنگ میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشوین جوڑی نے شرکت کی۔ ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، تمام جوائنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز۔ اپنے محکمے میں بہت اہم، بااثر اشخاصُ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں کی معلومات بھرنے کے لیے پیشگی وقت فارغ رکھیں اور یکم مئی 2026 کو پُر کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : پائیدھونی تربوز زہر خوارنی کیس کی تحقیقات ہو, رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ

ممبئی : پائیدھونی میں تربوز کھانے پر چار افراد کی مشتبہ زہر خوارنی کے سبب موت کی تفتیش کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس، وزیر خوراک نرہری زویری ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی مشتبہ موت سے ممبئ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اعظمی نے مکتوب ارسال کر کے پائیدھونی کے علاقے میں واقع مغل بلڈنگ میں کل جو واقعہ پیش آیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پورے سماج کیلئے باعث تشویش ہے۔ عبداللہ ڈوکاڈیا، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں، ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ دیا۔ ایک خوشحال گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تربوز کھانے کے بعد اہل خانہ کو قے اور دست شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں چاروں موت و زیست کی جنگ ہار گئے۔ رات دعوت میں شریک مہمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم صرف تربوز کھانے والے خاندان کی ہی طبیعت بگڑ گئی۔ اس مشکوک موت کی کی تحقیقات ضروری ہے۔ آج کل بہت سی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ پھلوں کو جلد پکانے یا انہیں تازہ نظر آنے کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس واقعہ کا تعلق کسی نقصان دہ کیمیکل سے پروسس شدہ پھلوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس کی انکوائری لازمی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اس معاملے کی فوری اور مکمل چھان بین ضروری ہے۔ جس جگہ سے یہ پھل خریدا گیا ہے اس کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور جلد از جلد کلینا فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز چونکہ اس کنبہ کو اس سے نقصان ہوا ہے اور اس عظیم خسارہ کا بدل نہیں ہے, اس لئے انہیں معاوضہ اور مالی تعاون فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی اس پر ذاتی توجہ دے کر متعلقہ محکمے کو سخت تحقیقات کا حکم دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ غذائی زہر خورانی کے اسباب اور وجوہات کی جانچ ضروری ہے۔ کہیں تربوز میں زہر خورانی تو نہیں کی گئی, اس کی بھی تحقیقات کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہو۔
جرم
اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
