Connect with us
Friday,24-October-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

آزاد میدان فلسطین غزہ میں قتل عام بند ہو، سی پی آئی سمیت دیگر تنظیموں کا پرزور احتجاجی مظاہرہ

Published

on

protest

ممبئی کی سرزمین آزاد میدان فری فری فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ممبئی پولس نے فلسطین اور غزہ میں مظلوموں کا قتل عام پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا, اس کے بعد ہائیکورٹ کی مشروط اجازت کے بعد آزاد میدان میں فلسطینوں کے حق میں یہاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کا علم بلند کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ اقوام متحدہ سے کیا گیا۔ اسٹوڈنٹس اور سی پی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ عالمی اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر حملے اور جنگ پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور شوریدگی کے سبب ۵۰ ہزار سے زائد بے قصوروں کا قتل عام ہو چکا ہے۔ فلسطین پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ یہاں بچے، بوڑھے عام انسان پریشان حال ہے اور انہیں طبی امداد تک میسر نہیں ہے۔ راحت رسانی کے ساز وسامان بھی فراہمی سے سرحد پر باز رکھا جارہا ہے۔ راحتی امداد کو بھی واپس بھیجا جارہا ہے, اس لیے سی پی آئی اور دیگر تنظیموں نے باقاعدہ طور پر ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بنا کر غزہ قتل عام پر فوری طور پر روک لگانے کی سفارش کرے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان انسانیت کا علمبردار بھی رہا ہے اور فلسطین سے ہندوستان کا بہتر رشتہ بھی رہا ہے, لیکن گزشتہ چند برسوں میں ہندوستانی سفارتی تعلقات کا رجحان تبدیل ہوا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی کو اپنی سفارتی پالیسی واضح کرنے کے ساتھ غزہ اور فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے۔ کیونکہ فلسطین مظلوم ہے اور یہاں اسرائیلی قتل عام جاری ہے, اس پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے یہ انسانیت مخالف عمل ناقابل برداشت ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی، سی پی آئی سماجواد ی پارٹی اور بائیں جماعتیں شریک تھیں۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے کامریڈ لیڈران نے خطاب کیا, جس میں فیروز میٹھی بوروالا، سماجوادی پارٹی لیڈر معراج صدیقی سمیت دیگر شامل ہے۔

جرم

دبئی سے ہندوستان میں ڈرگس فروشی کا ریکیٹ بے نقاب، تین عالمی ڈرگس اسمگلر ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں، سلیم سہیل شیخ کی حوالگی

Published

on

ARREST

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ نے دبئی سے منشیات کی فیکٹری چلانے والے سرغنہ کو دبئی سے حوالگی کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے دبئی میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ ایم ڈی ڈرگس کی فیکٹری چلاتا تھا. تفصیلات کے مطابق ۱۶ فروری ۲۰۲۴ کو ممبئی کرائم برانچ یونٹ 7 نے جال بچھا کر پروین بانو غلام کو سی ایس ٹی روڈ چمبور سانتا کروز کرلا ممبئی سے 641 گرام میفیڈون کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس کی کل مالیت عالمی بازار میں ۱۲ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ملزمہ یہاں دبئی میں منشیات سازی کے فیکٹری دبئی میں براہ راست رابطے میں تھی اور یہاں سے ہی منشیات اسمگلنگ کیا کرتی تھی اس کے ساتھ ہی دبئی میں رابطہ رکھنے والا ساجد محمد آصف ۲۵ سالہ سے منشیات خریدا کرتی تھی اس کے بعد پولیس نے ساجد شیخ عرف ڈیبز کو گرفتار کیا اور میرا روڈ میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر 3 کلو گرام وزن ایم ڈی برآمد کیا جس کی قیمت عالمی بازار میں 3 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے یہ ملزم دبئی میں منشیات کی فیکٹری چلانے والے کے رابطہ میں تھا یہ ملزم اسے ایم ڈی کے لیے خام مال کی سپلائی کیا کرتا تھا اس کے بعد یہاں دو منشیات اسمگلروں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولس نے 25 مارچ 2024 کو سانگلی ضلع میں چھاپہ مار کر یہاں سے میفیڈ ون ایم ڈی کی فیکٹری بے نقاب کی اور 245 کروڑ کی منشیات سازی کا سامان ضبط کیا اس کیس میں منشیات کی خریداری حوالہ آپریٹر کے معرفت کے جاتی تھی اسے بھی گرفتار کیا گیا اس میں رابطہ کار اور منشیات فروشی کا سرغنہ طاہر سلیم ڈولا عرف مصطفی محمد قبا والا کی حوالگی کو پولس نے یقینی بنایا اور اسے دبئی سے بھارت حوالگی کے معرفت لایا گیا اس معاملہ میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کےبعد کرائم برانچ نے اس معاملہ میں کارروائی کی اور یواے ای دبئی سے اس کی حوالگی کو مکمل کیا اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا ۳۰ اکتوبر تک ریمانڈ لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی ڈٹیکشن ون وشال ٹھاکر نے انجام دی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے اب تک ایک خاتون سمیت کل 15 ملزمین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور منشیات کے گروہ کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن وکاس اگھاڑی کا سماجوادی پارٹی حصہ نہیں : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

‎ممبئی : میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ اس اتحاد کا حصہ ہوگی۔ وہ لوگ جنہوں نے 19 سال سے قید بے گناہ مسلمانوں کی رہائی پر اعتراض کیا, لیکن مالیگاؤں دھماکوں کے ملزمین کی رہائی پر خاموش رہے۔ بابری مسجد کے انہدام پر فخر کا اظہار کرنے والے بھگوان رام اور بھگوان وشواناتھ کا نام تو لیتے ہیں لیکن سنگم کے مقدس پانی کو بدبودار بتاتے ہیں اور اتربھارتیوں اور شمالی ہندوستانی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یہ ایسا صوبہ ہے جہاں پوارا ملک پنڈ دان ​​کرنے جاتا ہے ایسے صوبوں سے تعلق رکھنے والے شمالی ہندوستانیوں اور بہاریوں کی توہین کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں. ‎اگر ایسے لوگ مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں تو سماج وادی پارٹی کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بنے گی۔

‎سماج وادی پارٹی انصاف، سیکولرازم، آئینی اقدار اور گنگا جمونی ثقافت کی سیاست کرتی ہے۔ اس لیے ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں نفرت پھیلانے اور ملک کو تقسیم کرنے والی قوتیں شامل ہوں۔ اس قسم کی وضاحت ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ہے الیکشن قریب ہے ایسے میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی اپنی حلیف جماعتوں کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ مفاہمت سے سماجوادی پارٹی نے صاف انکار کردیا ہے اور اسے متعصب قرار دیا ہے کیونکہ اب مہا وکاس میں ایم این ایس کی بھی متوقع انٹری اور داخلہ کو لے کر تجسس برقرار ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ علاقائیت کی بنیاد پر تشدد برپا کرنے والوں کے ساتھ وہ انتخابات میں شریک ہونے سے قاصر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہایوتی میں انتخابی مفاہمت کا فارمولہ طے

Published

on

Mahayuti

‎ممبئی ریاست میں آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تاہم ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ انتخابات بہت باوقار ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان انتخابات کو لے کر کافی تجسس پایا جاتا ہے۔ ریاست میں آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ انتخابات ایک عظیم اتحادمہایوتی متحد طور پر لڑے گی۔ مہایوتی میں شامل سینئر رہنما دعویٰ کر رہے ہیں کہ الیکشن عظیم اتحاد کے طور پر لڑیں گے لیکن دوسری طرف مقامی سطح کے عہدیدار طاقت کا مظاہرہ کرنے میں پیش پیش ہے۔ کئی مقامات پر عظیم اتحاد میں شامل تینوں حلقوں کی جماعتوں کے عہدیدار آئندہ بلدیاتی اور دیگر بلدیاتی انتخابات اپنے طور پر لڑنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس لیے جہاں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا انتخابات میں عظیم اتحاد ہوگا یا تینوں جماعتیں اپنے بل بوتے پر لڑیں گی وہیں۔’

‎ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مہایوتی کا فارمولہ طے ہو گیا ہے۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ تینوں پارٹیاں بی جے پی، شیو سینا اور این سی پی ممبئی میں ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی۔ دوسری طرف وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اطلاع دی ہے کہ بی جے پی پونے اور پمپری چنچواڑ میں اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔ تھانے میونسپل الیکشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، کیا ہم تھانے میں مہایوتی کے طور پر مل کر لڑ سکتے ہیں؟ فڑنویس نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ اس کا مشاہدہ کیا جائے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مہایوتی کا فارمولہ طے ہو گیا ہے۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ تینوں پارٹیاں بی جے پی، شیو سینا اور این سی پی ممبئی میں ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی۔ دوسری طرف وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اطلاع دی ہے کہ بی جے پی پونے اور پمپری چنچواڑ میں اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔ تھانے میونسپل الیکشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، کیا ہم تھانے میں مہایوتی کے طور پر مل کر لڑ سکتے ہیں؟ فڑنویس نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ اس کا مشاہدہ کیا جائے ‎گا۔ فڑنویس نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاں اپوزیشن کو فائدہ ہوگا، ہم ایک ساتھ مل کر مہایوتی کے طور پر لڑیں گے۔

‎دریں اثنا، مہا وکاس اگھاڑی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایم این ایس اور شیو سینا ٹھاکرے دھڑے کے درمیان اتحاد کی جاری ہے، تو کیا راج ٹھاکرے بلدیاتی انتخابات کے لیے مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ جائیں گے؟ دیکھنا ضروری ہو گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com