Connect with us
Friday,03-April-2026

سیاست

سونبھدرمعاملے میں سی پی آئی نے ضلع انتظامیہ پرزمین مافیا کے ساتھ دینے کا الزام لگایا

Published

on

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے ضلع انتظامیہ پر زمین مافیا کے ساتھ دینے کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سونبھدر میں قبائلی قتل عام پہلے سے منصوبہ بند تھا اور حملہ آوروں کو ایک طرح سے کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔
اسٹیٹ آفس سکریٹری ارون کمار نے سنیچر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سی پی آئی(ایم ایل) نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو کی قیادت میں آٹھ رکنی ٹیم نے منگل کو امبھا گاؤں پہنچ کر جانچ پڑتال کی۔انہوں نے بتایا کہ جانچ ٹیم دو دن تک علاقے میں رہی اور حالات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو پورے معاملے کاعلم تھا لیکن منظم سازش کے تحت اس نے حادثے سے پہلے اور نہ ہی اس کے بعد اس نے کوئی اقدام کیا اورایک طرح سے حملہ آوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ یوگی حکومت زمین مافیاؤں کے خلاف کاروائی کی آڑ میں قبائلی افراد کو بے دخل کر کے ان کی آبائی زمین ہڑپ رہی ہے۔ جانچ ٹیم نے جائےوقوع کا دورہ کرکے مہلوکین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے مل کر ان کی تعزیت کر نے کے ساتھ واقعہ کی پوری جانکار حاصل کی۔
مسٹر کمار نے بتایاکہ زخمی مہندر کی ماں سنتیپا دیوی نے بتایا کہ جس زمین کے ضمن میں یہ حادثہ ہوا ہے اس زمین پر ہم لوگ چار پیڑھیوں سے رہتے ہیں۔ پہلے وہاں پرانا جنگل تھا تب سے ہم لوگ مسلسل اس پر کھیتی کرتے آرہے ہیں۔ زخمی راجندر کی ماں بھگونتی دیوی نے بتایا کہ حادثے کے دن ہم لوگوں کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ اچانک معلوم ہوا کہ زمین قبضے کے لئے گرام پردھان یگدت تقریبا 32 ٹرکٹروں میں سو سے زیادہ افراد بندوق رائفل و دھاردار ہتھیار کے ساتھ پہنچ کر کھیت جوتنا شروع کردیا ہے۔ جب گاؤں کے لوگ اکٹھا ہونے لگے تو ان لوگوں نے گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ گولی سے زخمی ہوکر جو لوگ زمین پر گرتے تھے انہیں وہ لوگ لاٹھی ۔ڈنڈوں سے پیٹ۔پیٹ کر مار ڈالتے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ پارٹی کی جانب سے موقع واردات کا دورہ کرنے والی ٹیم میں ریاستی سکریٹری کے علاوہ پارٹی کے ریاستی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ششی کانت کشواہا، ضلع سونبھدر کے سکریٹری شنکر کول وغیرہ خاص طور سے شامل تھے۔

جرم

ممبئی اے ٹی ایس نے لکڑی کی اسمگلنگ کیس میں عاقب ناچن اور دو دیگر کو گرفتار کیا۔

Published

on

ممبئی: ممبئی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کھیر کی لکڑی اسمگلنگ کیس میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں عاقب ناچن ولد ثاقب ناچن، داعش سے وابستہ دہشت گرد بھی شامل ہے۔ ممبئی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد کو 29 مارچ کو غیر قانونی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی شناخت عاقب ناچن اور ساحل چکھلیکر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں مشتبہ افراد کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے 6 اپریل تک اے ٹی ایس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ یہ مقدمہ 24 جولائی 2025 کو ممبئی کے اے ٹی ایس کالاچوکی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں چوری، دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، مشکوک جائیداد کا قبضہ اور دیگر متعلقہ جرائم شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں اسمگلنگ نیٹ ورک کے بارے میں جاری تحقیقات کا حصہ ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد سے منسلک ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس کیس کے دہشت گردی کی فنڈنگ ​​سے تعلق کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عاقب ناچن کے والد ثاقب ناچن پر داعش کے کارندے ہونے کا الزام تھا۔ تاہم ثاقب ناچن کا انتقال ہو چکا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ اس اسمگلنگ ریکیٹ سے کمائی گئی رقم ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال کی گئی ہو گی۔ ایجنسیاں خیری لکڑی کی اسمگلنگ کیس اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے مشتبہ نیٹ ورکس کے درمیان ممکنہ روابط کی چھان بین کر رہی ہیں، بشمول مالی اور لاجسٹک کنکشن۔

Continue Reading

بزنس

اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو ‘گڈ فرائیڈے’ کے لیے بند، ایکوئٹی سے لے کر اشیاء تک تمام شعبوں میں تجارت معطل۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹیں آج، جمعہ، 3 اپریل، 2026 کو گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند ہیں۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں کوئی تجارتی سرگرمی نہیں ہوگی۔ یہ اپریل کے مہینے کی پہلی اور اس ہفتے کی دوسری چھٹی ہے۔ اس سے پہلے 31 مارچ کو مہاویر جینتی کی وجہ سے بازار بند تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق، جمعہ کو ایکویٹی سیگمنٹ، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، کرنسی ڈیریویٹوز، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، اور سہ فریقی ریپو سیگمنٹس کے ساتھ ساتھ کموڈٹی ڈیریویٹیوز اور الیکٹرانک گولڈ رسیپٹس (ای جی آر) سیگمنٹس میں ٹریڈنگ مکمل طور پر معطل رہے گی۔ سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ریلیف یہ ہے کہ مارکیٹ معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی اور تمام تجارتی سرگرمیاں پیر، 6 اپریل کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی، کیونکہ 4 اور 5 اپریل بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو پڑتے ہیں۔ عالمی سطح پر بڑی مارکیٹیں بھی گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند رہیں گی۔ امریکہ سمیت کئی ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو بند رہیں گی جس سے عالمی تجارت متاثر ہوگی۔ کموڈٹی مارکیٹ کی بات کریں تو ملک کی معروف ایکسچینج ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) بھی آج مکمل طور پر بند رہے گی۔ صبح اور شام دونوں سیشنوں میں تجارت معطل رہے گی، جس کے نتیجے میں سونا، چاندی، خام تیل، تانبا اور دیگر دھاتوں میں کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ میں اپریل میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ آج گڈ فرائیڈے کے بعد اگلی چھٹی 14 اپریل کو ہوگی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر۔ 2026 میں اسٹاک مارکیٹ کی کل 20 تعطیلات طے کی گئی ہیں، جن میں سے چار ہفتے کے آخر میں ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ باقاعدہ تجارتی اوقات کے دوران مارکیٹ کل 16 دنوں کے لیے بند رہے گی، جن میں سے پانچ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر، آج سرمایہ کاروں کے لیے مکمل چھٹی ہے، اور مارکیٹ کی سرگرمیاں صرف اگلے تجارتی دن، پیر کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : خود ساختہ وی آئی پی کے خلاف ٹریفک پولس کی کارروائی، ۸ گاڑیوں کی بتیاں اور سائرن ضبط، ٹریفک محکمہ کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش

Published

on

traffic-police

ممبئی : ٹریفک پولس نے خودساختہ اہم اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بلا کسی اجازت کے وی آئی پی کلچرل فلش بتی اور سائرن کے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے, اس میں ایسی گاڑیوں اور بتیوں پر کاروائی کی گئی جو خود کو وی آئی پی ثابت کرنے کے لیے گاڑیوں پر بتیاں لگاتے تھے. خصوصی مہم کے تحت یکم اپریل اور ۲ اپریل کو پولس نے شہر میں گاڑیوں پر جبرا سرخ، نیلا، پیلا اور پیلا دیم لائٹ فلش لائٹ کی گاڑیوں پر تنصیب کرنے والوں پر کارروائی کی ہے. اس دوران ۸ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد لائٹ بتیاں ضبط کی گئیں اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جرمانہ کی بھی کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوئی پرائیوٹ گاڑیوں پر دیم لائٹ کی تنصیب کرتا ہے تو اس کے گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ زائد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک محکمہ اس گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کی سفارش آر ٹی او کو کرے گی۔ ٹریفک پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی پرائیوٹ گاڑی پر لال بتی صرف فلش لائٹ نظر آتی ہے تو وہ اس کی شکایت ٹریفک پولس یا ایکس ٹوئٹر ہنڈل پر کر سکتے ہیں۔ ٹریفک میں ان گاڑیوں سے خلل پیدا ہوتی ہے ایسی متعدد شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک محکمہ نے یہ کارروائی کی ہے۔ ممبئی شہر میں یہ کارروائی اب جاری رہے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان