جرم
ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں کرونا کی پکڑ مضبوط ، ریاستی سرکار کے سامنے ایک ساتھ کئی مسائل درپیش

(محمد یوسف رانا)
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں کروناس مثبت مریضوں کی تعداددس ہزار سے زائد تجاوز کرچکی ہے۔ اب تک ساڑھے تین سو کے قریب افراد کی اس وباء کے ذریعے موت ہو چکی ہے۔ ہندوستان میں اب تک کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا انفیکشن مہاراشٹر میں زیادہ ہوا۔ مہاراشٹر میں ۱۳ ؍اپریل رات تک کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ۲۳۳۴ ؍ بتائی گئی جب کہ اس وائرس کی وجہ مہاراشٹر میں ۱۶۰ سے زائد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ جس میں سے ممبئی کے ۱۰۱ لوگ ہیں۔
ممبئی میں اب تک 1540 کورونا وائرس سے متاثر افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ پیر کے روز مہاراشٹر میں مجموعی طور پر 352 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے 242 نئے مریضوں کا تعلق ممبئی سے ہے۔ اسی طرح پیر کے روز ریاست میں کرونا کی وجہ سے ۱۱ لوگوں کی موت ہوئی جن میں ۹ ؍ ادراد کا تعلق ممبئی سے ہے۔ اس طرح ملک میں کروناوائرس سے مرنے والا ہر دوسرا شخص مہاراشٹر سے ہے اور ہر تیسرا شخص ممبئی سے ہے۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے سامنے ریاست میں بڑھتے کرونا کے اثر کو ختم کرنے چلینج در پیش ہے۔
ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی تیزی سے کرونا وائرس کے انفیکشن کا مرکز بنتی جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ممبئی چین کے ووہان شہر کی طرح کرونا انفیکشن کامرکز بن رہا ہے۔ ممبئی میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔اس کی وجہ ہے ممبئی کی جھگی بستیوں میں کرونا کے اثرات دھیرے دھیرے بڑھتے جارہے ہیں۔ دھاراوی جسے ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی کے نام سے جانا جاتا ہےاس کے علاوہ بہرام پاڑہ اور باندرا ٹرمینل کے قریب کرلا کی جری مری کی کچی بستیوںمیں کرونا کے وائرس نے اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یکم مارچ سے ممبئی میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا اور 23 مارچ کو ہر جگہ لاک ڈاؤن ہوا تھا۔ لیکن حکومت کی طرف سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود، لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا ترک نہیں کیا ۔ تب حکومت نے لوکل ٹرین کی آمدورفت کو مکمل طور پر روک دیا۔ ریاست میں جیسے جیسےجانچ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا مریضوں کی جانچ شروع ہوتی گئیانتظامیہ کی آزمائشوں میں بھی اضافہ ہوتا گیا ۔اسی کے ساتھ ممبئی میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا ۔
مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی نے اپنی ساری توجہ اس بات پر مرکوز کی ہوئے ہے کہ ممبئی کی کچی آبادی میں کرونا کے نئے معاملات پر کس طرح سے روک لگائی جائے۔ ریاستی حکومت نے ممبئی میں چار کرونا کنٹرول زون قائم کیے ہیں اور ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ مگر اب وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک لاگو رہنے کا اعلان کردیا ہے۔
مہاراشٹر میں میڈیکل ٹیم کلسٹر کنٹرول ایکشن پلان کے تحت کام کررہی ہیں۔ بی ایم سی کے اہلکار کنٹرول زون میں گھر گھر جاکر معائنہ کر رہے ہیں۔ کم رسک سے متعلق معلومات بھی فون پر جمع کی جا رہی ہیں۔ نگرانی کے کام کے لئے ممبئی میں پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ بی ایم سی نے 210 صحت مراکز بنائے ہیں۔ کارپوریشن کے ذریعہ 166 دواخانے جاری کئے گئے ہیں۔ ہر ایک کلومیٹر پر ایک صحت مرکز ہے۔ ہر کنٹرول ایریا میں کنٹرول افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ میونسپل حکام اس علاقے میں ہر چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بی ایم سی میڈیکل کالج میں انٹرن ڈاکٹروں کو کرونا مریضوں کے علاج کے لئے بھی تربیت دی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جاسکے۔
ممبئی کے کستوربا، کے ای ایم، جے جے، جی ٹی اور سینٹ جارج کے اسپتالوں کے علاوہ، ریاستی حکومت نے وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے خصوصی اسپتالوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ ممبئی سے باہر کے تمام سرکاری اسپتال ہیں جہاں کرونا سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ممبئی کے اسپتالوں کے علاوہ ان اسپتالوں میں کل 2000 بستر ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی رہنمائی میں ان اسپتالوں ان مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
کورونا وائر س ممبئی جیسے میٹرو پولیٹین شہر کو پوری طرح سے جکڑنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ اس کے باوجود لوگ سماجی دوری بنانے میں ابھی تک پوری طرح سے کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں ۔ ممبئی میں ناگپاڑہ، نل بازار اور بوریولی سبزی منڈی یہ علاقے پوری طرح سے کرونا کے زیر اثر ہیں ۔ممبئی کی گھنی اور جھونپڑپٹی میں کرونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔ جن کچی بستیوں سے کرونا سے مثبت مریض مل رہے ہیں ان علاقوں کے دیگر لوگوں کو کسی دوسری محفوظ جگہ پر منتقلی کر کے کچھ حد تک کرونا کے پھیلائو کو روک سکتی ہے۔ اگر حکومت سخت اقدامات نہیں کرتی ہے تو ممبئی میں ایک بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
(جنرل (عام
ممبئی : ڈیپ فیک جعلی ویڈیو شیئر ٹریڈنگ فراڈ انٹر اسٹیٹ گینگ بے نقاب، 4 گرفتار

ممبئی ناموربزنس نیوز تجارتی چینل پر ماہرین کی مارف اور ڈپ فیک فرضی ویڈیو تیارکر کے شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی پرکشش اسکیم میں سرمایہ کاری کیلئے مائل کرنے والے بین الریاستی گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ سیبی میں رجسٹرڈ تجزیہ کار کے طور پربرسرپیکار ہے ۲۹ ستمبر ۲۰۲۵ کو سوشل میڈیا پر اس کا فرضی ڈیف فیک ویڈیو کا استعمال کر کے شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے مائل کرنے کی کوشش کی گئی. شکایت کنندہ ماہر شئیر ٹریڈنگ ہے اور وہ مختلف کمپنیوں کے لیے کام بھی کرتا ہے اس کا انسٹاگرام پر ڈپ فیکٹ ویڈیو تیار کر کے دھوکہ دہی کی کوشش کی گئی, اس کی اطلاع جب شکایت کنندہ کو ملی تو اس نے اس کے خلاف سائبر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی, اس کی تفتیش شروع کی گئی تو اس کا سراغ دیگر ریاست میں ملا. ملزمین بین الریاستی گینگ کے طور پر کام کرتے تھے اس ملزمین کو بنگلورو، کرناٹک، سے گرفتار کیا گیا. ملزمین کی شناخت جیجل سیبسٹن ۴۴ سالہ بنگلورو، دپاین تپن بنرجی ۴۰ سالہ کرناٹک، ڈینیل ارودھم ۲۵بنگلورو، اور چندراشیکھر ۴۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس بین الریاستی گینگ نے فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر ڈپ فیک اکاؤنٹ تیار کرکے بڑے کمپنیوں کو شئیر ٹریڈنگ کے لئے مائل کیا اور کمپنیوں کو دھوکہ دہی کے لئے تیار کرنے کے لیے ڈپ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عام شہریوں اور کمپنیوں کو دھوکہ دیا ہے اور شئیر مارکیٹ کی کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے. اس گینگ نے متعدد مرتبہ فرضی اکاؤنٹ تیار کئے ملزمین نے ویلولیپ انڈیا سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے نام پر فیس بک آئی ڈی تیار اور چین کے شہری سے سرمایہ کاری کے نام سے بھارتی کرنسی کے ۳ کروڑ دبئی کی کرنسی میں حاصل کئے. بھارت اور ممبئی میں ڈپ فیک اور فرضی ویڈیو کی آڑ میں شئیر ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے. اس لئے سوشل میڈیا پر اس طرح کے فرضی ویڈیو تیار کر کے دھوکہ دہی کرنا سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے یہاں ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی ہے. ممبئی سائبر کرائم کے ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے بتایا کہ سائبر فراڈ کے معاملہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے اور یہ بین الریاستی گینگ نے سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کر کے دھوکہ دہی کی تھی اس لیے شئیر ٹریڈنگ کے دوران الرٹ رہنے کی ضرورت ہے, نامور کمپنی کے ڈیف فیک اکاؤنٹ تیار کرنے کے معاملات سامنے آئے ہیں انسٹاگرام، فیس بک میں نامور کمپنیوں کے فرضی اکاؤنٹ تیار کر کے دھوکہ دہی کی کوشش کی جارہی ہے, اس لیے شئیر ٹریڈنگ سے قبل تصدیق لازمی ہے. شئیر ٹریڈنگ سے قبل مستند اور تجربہ سیبی افسر اور ماہر سے صلاح مشورہ لے کر ہی شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے. سوشل میڈیا پر اعتماد نہ کرے اور سوشل میڈیا پر کال اور ایس ایس ایم کے معرفت پر سرمایہ کاری سے گریز کرے اس سے دھوکہ دہی کا خطرہ لاحق ہے۔ اب تک پولس نے ۶۰۰ سے زائد شئیر ٹریڈنگ کے کیس درج ہیں جس میں ۴۰۰ کروڑ کی دھوکہ دہی گئی ہے اور اس میں کئی معاملات میں پیسہ واپس بھی حاصل کیا گیا اور بینک اکاؤنٹ سے منجمد بھی کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے بھی یہ ملزمین ڈپ فیک ویڈیو بھی تیار کیا کرتے تھے۔
(جنرل (عام
کیرالہ نینمارا سجیتا قتل کیس : عدالت نے چنتھامارا کو دوہری عمر قید کی سزا سنائی

پلکاڈ، ہائی پروفائل نینمارا پوتھونڈی سجیتا قتل کیس میں ایک تاریخی فیصلے میں، کیرالہ کی عدالت نے ہفتہ کو واحد ملزم چنتھامارا کو دوہری عمر قید کی سزا سنائی۔ سزا میں سجیتا (2019) کے قتل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عمر قید کے ساتھ ساتھ عدالت نے مجموعی طور پر 4.75 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ پلکاڈ کی چوتھی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے نوٹ کیا کہ چنتھامارا کے جرائم، قتل، ثبوت کو تباہ کرنا، اور غیر قانونی داخلہ شک سے بالاتر ثابت ہوئے ہیں۔ اسے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر پانچ سال قید اور 50,000 روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ جملے ایک ساتھ چلیں گے۔ چنتھامارا نے اگست 2019 میں نینمارا میں اپنے گھر پر سجیتا پر حملہ کیا تھا، مبینہ طور پر اس کا ماننا تھا کہ اس کے اور ایک پڑوسی نے اس کے خاندان میں اختلاف پیدا کیا تھا۔ اس وقت، سجیتا کے بچے اسکول میں تھے، اور اس کے شوہر تامل ناڈو میں تھے۔ اس کیس میں ضمانت ملنے کے بعد چنتھامارا نے 27 جنوری کو دوہرے قتل کا ارتکاب کیا جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔ عدالت میں موجود سجیتا کے بچوں اتولیا اور اکھل نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے خوش ہیں۔
دونوں نوجوان لڑکیوں نے کہا کہ "ہم عدالت میں تھے اور اس کا نظارہ دیکھ کر خوفناک تھا۔ ہماری خواہش ہے کہ اسے دوبارہ ضمانت نہ دی جائے۔” چھ سال پر محیط اس مقدمے میں 50 گواہوں کی شہادتیں شامل تھیں، جن میں چنتھامارا کی بیوی بھی شامل تھی، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ قتل کا ہتھیار گھر میں رکھا گیا تھا اور اس نے اسے طویل ذہنی اور جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جسمانی شواہد، فرانزک رپورٹس، اور 30 سے زیادہ سرکاری دستاویزات سزا کو محفوظ بنانے میں اہم تھے۔ لواحقین نے پہلے ان کی حفاظت کا خدشہ ظاہر کیا تھا اگر ملزمان کو رہا کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد، حکام چنتھامارا کے نینمارا دوہرے قتل کیس کے لیے علیحدہ مقدمے کی سماعت شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پالکڈ پولیس کے ایس پی اجیت کمار نے کہا کہ دوہرے قتل کے مقدمے کی سماعت تیزی سے جاری ہے۔ چنتھامارا کے پرتشدد ہنگامے نے مقامی کمیونٹی میں صدمے کی لہریں بھیجیں، اور اس فیصلے سے متاثرین کے خاندانوں کے لیے راحت کا احساس ہوا، جبکہ پہلے سے سوچے گئے اور بار بار ہونے والے پرتشدد جرائم کے معاملات میں قانونی فریم ورک کے احتساب کو تقویت ملی۔
(جنرل (عام
درگاپور گینگ ریپ کا شکار جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائے گی۔

کولکتہ، درگاپور اجتماعی عصمت دری کا شکار دن کے آخر میں فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 164 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائے گی، پولیس نے کہا۔ درگاپور سب ڈویژنل کورٹ میں خفیہ بیان لیا جائے گا۔ متاثرہ کے والد نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد واپس اڈیشہ لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا میڈیکل کا طالب علم دن کے آخر میں اوڈیشہ واپس آئے گا یا بدھ کو۔ اس سے پہلے دن میں، پولیس پانچ ملزمان کو جرم کی تعمیر نو کے لیے جنگلاتی علاقے میں لے گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دن ملزم کے پہنے ہوئے کپڑے پولیس نے ضبط کر لیے ہیں۔ کپڑوں کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا میڈیکو لیگل ٹیسٹ دن کے بعد یا بدھ کو ہوگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پانچ میں سے ایک نے دوران تفتیش زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاہم، پولیس اس کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ قانون کے مطابق اگر جائے وقوعہ پر ایک سے زیادہ افراد موجود ہوں تو اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کے دوسرے سال کی طالبہ کے ساتھ مغربی بردوان ضلع کے درگاپور میں ایک نجی میڈیکل کالج اور اسپتال کے باہر جنگل کے علاقے میں پانچ افراد نے اجتماعی عصمت دری کی۔
متاثرہ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے اس معاملے میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ کے ایک مرد دوست کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ تفتیش میں تعاون کر رہا ہے۔ دریں اثنا، پولیس حراست میں لیے گئے مرد دوست کو بھی جائے وقوعہ پر لے گئی تاکہ جرم کی تعمیر نو کے دوران ملزمان کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی تصدیق کی جا سکے۔ پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی جارہی ہے۔ پولیس تفتیشی مقاصد کے لیے گرفتار ملزمان میں سے دو کے گھر بھی گئی۔ اس واقعہ نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا کر دی ہے، اپوزیشن بی جے پی نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے کہا کہ خواتین کو رات کے وقت باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے
-
سیاست12 مہینے ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 سال ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 سال ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا