Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دیہاتوں میں تیاری شروع

Published

on

(نامہ نگار )
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ مختلف حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پورے ملک میں لاک ڈاون کے اعلان سے بیرون شہر میں ملازمت و محنت مزدوری کےلئے گئے دیہاتوں کے لوگوں نے اپنے گاوں میں آنا شروع کردیا ہے حالانکہ لاک ڈاون کی وجہ سے ریل اور بسوں کے ساتھ پرائویٹ گاڑیوں کو بھی بند کردیا گیا۔ لیکن مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروں، بالخصوص پونہ، ممبئی، جیسے مقامات سے لوگ چھپتے چھپاتے اپنے گاؤں میں پہونچ رہے ہیں۔
اس کی اطلاع انتظامیہ کو ملتے ہی ہر بلڈانہ ضلع کے ہر گاوں میں مقامی آشا تائی کے ذریعے انکی معلومات جمع کی جارہی ہے۔ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ اگر اس میں کوئی کرونا وائرس کا مشتبہ مریض پایا جاتا ہے تو اسے اپنے ہی گھر میں الگ تھلگ رکھ کر اسکی روزانہ جانچ کی جاتی ہے
دیہاتوں میں چھوٹے چھوٹے گھر ہونے کی وجہ سے ایسے مشتبہ مریضوں کو گھر میں الگ تھلگ (ہوم کوارٹین ) رکھنا ممکن نہیں ہے۔
اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کھام گاؤں تحصیلدار کے حکم پر کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے بلاک ایجوکیشن آفسر نے ضلع پریشد کے تمام صدر مدرسین کو اپنی اسکولوں کو گرام پنچایت کے تعاون سے جراشیم سے پاک کرکے تیار رکھنے کے آڈر دیئے ہے۔
کھام گاؤں پنچایت کے اسکولوں میں کام شروع ہوگیا ہے گرام پنچایت کے سرپنچ اور گرام سیوک کی مدد سے اسکولوں کے کمروں کی صاف صفائی کی گئی اور جراشیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرکے اسکولوں کو ہوم کوارٹین کے لئے تیار کردیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کی اس جنگ میں انتظامیہ اپنی حد تک بہت سے کوشش کررہی ہے عوام کو انتظامیہ کی ہدایتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com