بین الاقوامی خبریں
کورونا وائرس: نیویارک میں لاشوں کا ڈھیر لگنے کا اندیشہ، ٹرکوں کو مردہ گھر بنانے کی تیاری
نیویارک(ایجنسی)
امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کا قہر اپنے عروج پر نظر آ رہا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ حالات مزید خطرناک ہی ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں سب سے زیادہ مشکل حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں اب تک 30 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس شہر میں گزشتہ روز 150 سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد لوگوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس شہر میں حالات کچھ ایسے بن گئے ہیں کہ ٹرکوں پر مردہ گھر بنانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں ہر تیسرے دن مریضوں کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے اور یہاں آئندہ کچھ دنوں میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے سبب لاش کو علیحدہ رکھنے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ سی این این کے مطابق نیویارک کے کئی اسپتالوں میں ٹینٹ اور ریفریجریٹڈ ٹرک پر مردہ گھر بنائے جا رہے ہیں۔ ایک اسپتال کے میڈیکل افسر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ حالات انتہائی بے قابو ہوتے جا رہے ہیں اور اسی لیے نیو یارک میں پہلے ہی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جس طرح ریفریجریٹڈ ٹرک پر مردہ گھر بنانے کا سلسلہ نیویارک میں شروع ہوا ہے، اسی طرح عارضی مردہ گھر 11/9 حملے کے بعد بھی تیار کیے گئے تھے تاکہ بڑی تعداد میں لاشوں کو رکھا جا سکے۔ اس وقت نیویارک میں ٹرکوں کو مردہ گھر اس لیے بھی بنایا جا رہا ہے تاکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو علیحدہ رکھا جا سکے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ہندوستان میں بھی کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم یا اٹوپسی پر روک لگا دی گئی ہے۔ ہندوستان میں لاشوں کو دفن کرنے کے لیے گائیڈ لائنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔بہر حال، کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق نیو یارک کے علاوہ نارتھ کیرولینا میں بھی اسی طرح ٹینٹ اور ریفریجریٹڈ ٹرک تیار کیے جا رہے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 900 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کہاں جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وینٹی لیٹر کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔ خصوصی طور پر نیو یارک کو اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی صحت ادارہ یعنی ڈبلیو ایچ او نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کے لیے کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا ہے اور چین کے وُہان کے بعد سب سے زیادہ موت امریکی شہر نیویارک میں ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
جسٹن ٹروڈو کے منہ سے نکلہ سچ…. ٹروڈو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک میں خالصتان کے حامی علیحدگی پسند موجود ہیں۔
اوٹاوا : ہندوستان کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے درمیان کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک میں خالصتانی موجود ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے کینیڈا کی طرف سے بھارت مخالف انتہا پسندوں کو جگہ دینے کی بات کر رہا ہے۔ ایک بے مثال پیش رفت میں، کینیڈین وزیر اعظم نے ملک کے اندر خالصتان کے حامی علیحدگی پسندوں کی موجودگی کو تسلیم کیا لیکن یہ بھی کہا کہ وہ پوری سکھ برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ انہوں نے یہ تبصرہ اوٹاوا میں پارلیمنٹ ہل میں دیوالی کی تقریبات کے دوران کیا۔ ٹروڈو نے کہا، ‘کینیڈا میں خالصتان کے بہت سے حامی ہیں، لیکن وہ پوری سکھ برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کینیڈا میں مودی حکومت کے حامی ہیں، لیکن وہ مجموعی طور پر تمام ہندو کینیڈینز کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اسی طرح کینیڈا میں مودی حکومت کے حامی موجود ہیں لیکن وہ مجموعی طور پر تمام ہندو کینیڈینز کی نمائندگی نہیں کرتے۔
کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہونے لگے جب گزشتہ سال ٹروڈو نے الزام لگایا کہ جون 2023 میں برٹش کولمبیا کے سرے میں ایک گرودوارے کے باہر خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کینیڈا سے ایسے ثبوت مانگے جو ٹروڈو حکومت نے کبھی فراہم نہیں کئے۔
دونوں کے درمیان تعلقات گزشتہ ماہ اس وقت کشیدہ ہو گئے جب ٹروڈو حکومت نے کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سنجے ورما کو تشدد کے سلسلے میں ‘دلچسپی والا شخص’ قرار دیا۔ اسے قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے بھارت نے اپنے 6 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ اس کے ساتھ ہی 6 کینیڈین سفارت کاروں کو واپس جانے کو کہا گیا۔
اس ہفتے کے شروع میں، خالصتان کے حامیوں نے برامپٹن کے ہندو سبھا مندر میں عقیدت مندوں کو زدوکوب کیا تھا۔ اس دوران ہندوستانی قونصلیٹ کا پروگرام جس میں ہندوستانی اور کینیڈین شہریوں نے شرکت کی تھی، میں بھی خلل پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خالصتان کے حامیوں کو ہندو عقیدت مندوں کو لاٹھیوں اور مٹھیوں سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبریں
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں فوجیوں سے بھری ظفر ایکسپریس ٹرین پر بلوچ نے خودکش حملہ کیا، 22 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی۔
اسلام آباد : پاکستان کے بلوچستان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ 9 نومبر کی صبح ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مسافر صبح 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونے والی ظفر ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے تھے۔ دھماکے میں پاکستانی فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ نے، جو بلوچستان کی آزادی کے لیے عسکری تحریک چلا رہی ہے، اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے کہا کہ اس نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خودکش بم حملہ کیا تھا۔ خراسان ڈائری نے کوئٹہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ‘دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش بمبار نے ظفر ایکسپریس کے ویٹنگ ایریا میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جہاں سیکیورٹی اہلکار بیٹھے ہوئے تھے۔ دھماکے میں کئی عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔
بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔ بحران سے نمٹنے کے لیے باہر سے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سمیت اضافی طبی عملے کو بلایا گیا۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بتایا کہ دھماکے کے وقت مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
بین الاقوامی خبریں
ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت، بڑی آبادی اور بھرپور ثقافت کا حوالہ دیتے ہوئے پوتن نے دنیا کی سپر پاورز میں ہندوستان کو شامل کرنے کی وکالت کی۔
نئی دہلی : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھارت کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو دنیا کی سپر پاورز میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات بھی بتائی۔ انہوں نے جمعرات کو سوچی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت، بڑی آبادی اور بھرپور ثقافت اسے یہ درجہ دینے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی آلات کی مشترکہ تیاری ماسکو اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
پوٹن نے یہ بات روسی تھنک ٹینک کے ایک بڑے فورم والڈائی ڈسکشن کلب کے مکمل اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بلاشبہ عالمی سپر پاور کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے۔ اس کی ترقی دنیا کی تمام معیشتوں میں سب سے تیز ہے۔ یہاں ایک قدیم ثقافت ہے، اس کے ساتھ ساتھ مزید ترقی کے بہت اچھے امکانات ہیں۔
پوٹن نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے تعلقات کس سمت اور کس رفتار سے آگے بڑھیں گے، یہ آج کے حقائق پر مبنی ہے۔ ہمارے تعاون کا دائرہ ہر سال کئی گنا بڑھ رہا ہے۔ دفاعی تعاون پر زور دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دیکھیں کہ ہندوستانی مسلح افواج کتنے قسم کے روسی فوجی ہتھیار اور آلات استعمال کر رہی ہیں۔ اس رشتے میں بہت اعتماد ہے۔ پوٹن کے تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ ماہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کازان گئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، توانائی اور تجارت جیسے شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم4 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی4 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں5 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
-
سیاست2 months ago
سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے 30 سابق ججوں نے وشو ہندو پریشد کے لیگل سیل کی میٹنگ میں حصہ لیا، میٹنگ میں کاشی متھرا تنازعہ، وقف بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔