Connect with us
Tuesday,12-August-2025
تازہ خبریں

جرم

ملک میں کورونا وائرس :ایک دن میں 1000 سے زیادہ کیسز، 40 ہلاک

Published

on

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ 1000 سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا اوراس دوران اس وبا سے 40 افراد کی موت ہو گئی۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 7447 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔کورنا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزیدافراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 239 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرسے 643 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں اب تک 1574 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 110 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک جبکہ 210 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

کالا چوکی میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی پانچ نابالغ گرفتار

Published

on

Rape-

ممبئی : ممبئی میں ایک شرمناک حادثہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے. پہلے لڑکی کی برہنہ اور قابل اعتراض ویڈیو تیار کی, اس کے بعد اسے بلیک میل کر کے اس کا جنسی استحصال کیا ہے. اس معاملہ میں لڑکی کی والدہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے. کالا چوکی پولیس نے معاملہ درج کر کے پانچ نابالغ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ان پانچوں ملزمین کو یہ معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے, پہلے ملزمین نے لڑکی کا قابل اعتراض ویڈیو بتایا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی, یہ تمام ملزمین نابالغ ہے پولیس نے پانچوں نابالغ ملزمین زیر حراست لے کر باز پرس شروع کر دی ہے. اس واقعہ کے بعد کالا چوکی علاقہ میں سنسنی پھیل ہے.

Continue Reading

جرم

کامیڈین کپل شرما کے ‘کیپس کیفے’ پر ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ، ہریانہ کے 5 لڑکے ممبئی میں گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک

Published

on

Salman,-Kapil-&-Bishnavi

ممبئی : کامیڈین کپل شرما کے سرے، کینیڈا میں واقع ‘کیپس کیفے’ پر ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ نے ہلچل مچا دی ہے۔ واقعے کے بعد ممبئی پولیس الرٹ موڈ پر ہے اور کپل شرما کو پولیس تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق لارنس بشنوئی اور گولڈی ڈھلن کے گینگ سے ہے۔ 7 اگست کو کپل شرما کے کیفے میں فائرنگ ہوئی تھی۔ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپل شرما نے سلمان خان کو اپنے کیفے میں مدعو کیا تھا۔ اس پر گروہ ناراض ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے کیا تھا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نے کپل کو فون کیا، لیکن انہوں نے بات نہیں سنی۔ اس لیے یہ کارروائی کی گئی۔ اگر اس نے پھر بھی بات نہ مانی تو اگلی کارروائی ممبئی میں کی جائے گی۔ اس دھمکی نے پولیس کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ پہلی فائرنگ کے بعد، کرائم برانچ نے کپل سے پوچھ گچھ کی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا اسے گینگ کی طرف سے کوئی دھمکی یا بھتہ خوری کی کال موصول ہوئی ہے۔ تب کپل نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اب دوسرے واقعے کے بعد کرائم برانچ دوبارہ کپل سے پوچھ گچھ کرے گی اور سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوالات پوچھے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس گینگ سے وابستہ لوگوں نے کپل کے گھر یا شوٹنگ سیٹ کے ارد گرد ریکی کی تھی۔ کپل نے فائرنگ کے معاملے میں کوئی شکایت بھی درج نہیں کرائی ہے۔ ان کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ممبئی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا وہ سنی نریش کمار (26)، روی انگریز (23)، راہول پرتھوی سنگھ (27)، انوج کلدیپ کمار (28) اور آدتیہ یوگیش کوشک (23) ہیں۔ یہ سبھی ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان پانچوں نوجوانوں کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل جولائی میں ببر خالصہ کے ہرجیت سنگھ نے سرے میں کپل کے کیفے پر 9 گولیاں چلائی تھیں۔ ہرجیت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ کپل کے اپنے ٹی وی شو میں نہنگ سکھوں کے لباس پر کیے گئے تبصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ حملہ جمعرات کی صبح 2 بجے ہوا، جب کیفے بند تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرے پولیس نے جائے وقوعہ کی تفتیش کی۔ کپل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی محبت میں گرفتار دوشیزہ کی اپنے گھر میں ہی چوری، دو گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : محبت میں گرفتار لڑکی نے اپنے گھر میں ہی چوری کر کے اپنے عاشق کے لئے بابا کو زیورات اور نقدی دی تھی۔ شکایت کنندہ ۵۲ سالہ تہوین ارکو نے شکایت درج کروائی کہ پائیدھونی میں اس کے مکان میں نقب زنی ہوئی ہے اور گھر کا دروازہ توڑ کر واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ چوری میں سونے کے زیورات اور نقدی کل مالیت 16,18,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ پولس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا۔ یہ واردات یکم اگست کو انجام دی گئی تھی۔ کرائم برانچ نے اس معاملہ میں تفتیش کی ابتدا شکایت کنندہ کی بیٹی سے کی تو اس نے بتایا کہ اس کا کسی لڑکے معاشقہ ہے اور اس کے گھر والے اس معاشقہ کے مخالف ہے۔ اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی تھی انسٹاگرام پر عرفان خان جی کھویا ہوا پیار ۲۴ گھنٹے میں ادھورا پیار پانے کے لئے رابطہ کرے اور کام نہ ہونے پر پیسہ واپس۔ اس اشتہار پر رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ مولوی بات کررہا ہے, اور اس کے پیار میں جو رکاوٹ ہے اسے دور کرنے کے لئے سونے کے زیورات طلب کئے, اور دوسرے کے بینک اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر بھی کروا لیا۔ یونٹ ۲ کرائم برانچ نے ملزم کا سراغ لگایا اور راجستھان سے ملزم وکاس منوج کمار میگھوال ۲۲ سال اس کا ساتھی سندر لال ناگپال ۳۰ سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ان ملزمین نے دلی ہریانہ میں اس قسم کے معاملہ میں کئی متاثرین سے دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com