Connect with us
Friday,02-January-2026

سیاست

امرت سروور کی تعمیر میں گاؤں والوں کا تعاون اہم: نقوی

Published

on

abbas

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ‘امرت سروور’ شروع کرنے میں میں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے اتر پردیش کے محکمہ جل شکتی کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے مسٹر نقوی کے ساتھ آج رام پور کے پٹوائی میں ملک کے پہلے ‘امرت سروور’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ یہ پرکشش وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں یہ پرکشش ’’ امرت سروور ‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس عظیم الشان امرت سروور کے تیار کرنےمیں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنے حالیہ ’’من کی بات ‘‘پروگرام میں پٹوائی میں تیار کردہ اس ’’امرت سروور’‘‘کا ذکر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ میں کہا، “مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امرت سروور کا ریزولیوشن پاس کرنے کے بعد اس پر کئی جگہوں پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ مجھے یوپی کے رام پور کے گرام پنچایت پٹوائی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گرام سبھا کی زمین پر ایک تالاب تھا، لیکن وہ گندگی اور کچرے سے بھرا ہوا تھا۔ بہت محنت اور مشقت کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد اور مقامی اسکول کے بچوں کی مدد سے پچھلے چند ہفتوں میں اس گندے تالاب کو صاف کرکے اسے نہ صرف دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے، بلکہ اب اس جھیل کے کناروں کو ریٹیننگ وال، باؤنڈری وال، فوڈ کورٹ، فوارے اور لائٹنگ سمیت بہت سی پرکشش چیزوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ میں رام پور کی پٹوائی گرام پنچایت، گاؤں کے لوگو اور وہاں کے بچوں کو اس کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ پٹوائی کا یہ ’’امرت سروور‘‘ نہ صرف ماحولیات کے تحفظ، پانی کو محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ یہ جھیل اردگرد کے لوگوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹس، فوارے اور روشنی کے علاوہ کشتی رانی سمیت تفریح ​​ کا سازو سامان بھی ہے، جو جھیل کی مختلف سہولیات کے ساتھ اس “امرت سروور” کی کشش کا مرکز ہے۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری سنگھ نے کہا کہ پٹوائی کا یہ امرت سروور اس بات کی مثال ہے کہ حکومت اور سماج کے تال میل سے کتنی بڑی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یہ ‘امرت سروور’ ماحولیات کے تحفظ میں کافی مددگار ثابت ہوگا، اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے تمام اضلاع میں 75 ‘امرت سروور’ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سیاست

ممبئی بی ایم سی الیکشن : ناراض سماجوادی پارٹی کارکنان سے ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

abu asim

ممبئی بلدیاتی انتخابات میں سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے پارٹی ٹکٹ سے محروم دعویداروں سے اپیل کی ہے کہ کسی وجہ سے اگر کسی امیدوار کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملا ہے, آئندہ انہیں پارٹی قیادت موقع فراہم کرے گی, لیکن اس الیکشن میں عوام کے مسائل اور اس کے حق کے لئے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ رہ کر اتحاد کا مظاہرہ کرے. انہوں نے کہا کہ بی ایم سی انتخاب میں سماجوادی پارٹی نے ۱۵۰ نشستوں کو امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ سماجوادی نظریہ کو فروغ ملے. پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ میسر ہوئے اور امیدواروں نے چرچہ نامزدگی بھی داخل کیا, لیکن بدقسمتی سے کئی دعویداروں کو ٹکٹ نہیں ملی کیونکہ ٹکٹ فراہمی تقسیم میں کئی دشواریاں بھی تھیں. ممبئی میں پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے اور پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک کا شکریہ کئی وارڈوں میں مرحلہ وار طریقے سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا اور انتخابی مرحلہ کے لیے ۱۵۰ امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے. ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میری تمام کارکنان اور دعویداروں سے اپیل ہے کہ وہ ٹکٹ کی محرومی پر ناراض ہونے کے بجائے پارٹی امیدوار کے لئے کام کرے, کیونکہ پارٹی کو مستحکم بنانا اور سماج وادی پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینا ہی ہماری ذمہ داری ہے. جس امیدواروں کو اس مرتبہ موقع فراہم نہیں ہوا ہے وہ نالاں نہ ہو, انتخاب صرف ایک امیدوار کا نہیں بلکہ پارٹی کا نظریہ ہے, ٹکٹ چاہے کسی کو بھی دی گئی ہے, وہ سماج وادی پارٹی کا چہرہ اور امیدوار ہے, اس لئے پارٹی امیدوار کا ساتھ دے کر پارٹی کو مستحکم کرے اتحاد کی فتح ہے, شہریوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے آپ تمام سماجوادی پارٹی کے لیے کام کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے کہ سماج وادی پارٹی اس مرتبہ تاریخ رقم کرے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

ایران کی طرف اٹھنے والا کوئی بھی ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی ٹرمپ کو دھمکی

Published

on

Iran-&-Trump

تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں میں مداخلت کی دھمکی دی ہے۔ تہران نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی مظاہروں میں امریکی مداخلت سے پورے خطے میں افراتفری پھیلے گی۔ خامنہ ای کے ایک اور مشیر شمخانی نے یہاں تک کہا کہ ایران کو دھمکی دینے والا کوئی بھی ہاتھ اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی کاٹ دیا جائے گا۔ ٹرمپ کو سمجھنا چاہیے کہ قومی سلامتی ہمارے لیے واضح سرخ لکیر ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں پر اپنے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت مظاہرین کو مار رہی ہے اور انہیں طاقت سے دبا رہی ہے۔ امریکہ ان مظالم کو دور سے نہیں دیکھ سکتا۔ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ مظاہرین کے دفاع میں کود پڑے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لارجانی نے ایکس پر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے لکھا، “اسرائیلی حکام اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا تھا۔ اب چیزیں تقریباً واضح ہو چکی ہیں۔ ہم احتجاج کرنے والے دکانداروں کے رویے اور پریشانی پیدا کرنے والوں کے اقدامات میں فرق کرتے ہیں۔” علی نے مزید لکھا، “ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پورے خطے کو غیر مستحکم کر دے گی۔ اس سے بالآخر امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ امریکی عوام کو یہ سمجھایا جائے کہ ٹرمپ نے یہ مہم جوئی شروع کی ہے۔ انہیں اپنے فوجیوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔”

ایران میں اتوار کو مہنگائی میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی ریال کی گرتی ہوئی قدر کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ دارالحکومت تہران سے شروع ہونے والے یہ مظاہرے اب کئی دوسرے شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات کے ساتھ کئی مقامات پر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ مظاہروں کے دوران کم از کم چھ افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ پیزشکیان نے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو پٹری پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھر ایران سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ اس کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ اسرائیل اور امریکہ نے جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کی بھی بات کی۔

Continue Reading

جرم

پالگھر میں پولیس نے اتر پردیش کے ایک شخص کو اپنی دکان میں اونچی آواز میں بھارت مخالف گانے بجانے پر کیا گرفتار۔

Published

on

arrested-

پالگھر : مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے چنچولی علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب درگا ماتا مندر کے قریب ایک سیلون میں ملک مخالف نعروں والا گانا بلند آواز میں چلایا گیا۔ ’’ہندوستان کے ٹکڑے ہو جائیں گے، کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا گانا گرد و نواح میں گونج اٹھا۔ گانا سنتے ہی علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے، نائگاؤں پولیس نے ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، نائگاؤں پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، سب انسپکٹر پنکج کِلجے دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی نجی گاڑی میں گشت پر تھے، جب انہوں نے کرماڈچنڈا کے علاقے میں درگا ماتا مندر کے سامنے واقع روہان ہیئر کٹنگ سیلون سے “کشمیر بنے گا پاکستان” گانا اونچی آواز میں چلایا جا رہا تھا۔

یہ گانا لاؤڈ سپیکر کے ذریعے سڑک پر چلایا جا رہا تھا، جس سے آس پاس کے لوگوں میں ناراضگی پھیل گئی۔ جب ایس آئی کِلجے تحقیقات کے لیے سیلون میں داخل ہوئے تو گلجری راجو شرما (51) جو کرم پاڑا کا رہنے والا اور سیلون کا ملازم تھا اور عبدالرحمٰن صدرالدین شاہ (25) جو کہ اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے لال گنج تھانہ علاقے کے گوری سراج پور گاؤں کے رہنے والے تھے، وہاں موجود تھے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ شاہ اپنے ٹیکنو اسپارک گو 2021 موبائل فون پر یوٹیوب ایپ کا استعمال کرتے ہوئے بلوٹوتھ کے ذریعے سیلون کے اسپیکر پر یہ گانا چلا رہا تھا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گانا سن کر مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور نوجوان کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کا موبائل فون چیک کیا تو انہیں وہی قابل اعتراض گانا ملا جو عوامی جگہ پر چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ایسا عمل ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے خلاف ہے اور اس سے عوامی امن میں خلل ڈالنے اور لوگوں میں دشمنی اور نفرت پھیلانے کا امکان ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی رہی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے حالات پر قابو پالیا گیا۔ اس معاملے میں نائگاؤں پولیس نے عبدالرحمن صدرالدین شاہ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 197(1)(d) کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی آر میں سیلون ملازم گلزاری راجو شرما کے خلاف کسی مجرمانہ ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان