Connect with us
Tuesday,29-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

میرٹھ میں شہر کے دو قاضیوں کے معاملے کو لے کر تنازع، دو لوگوں نے اس پوسٹ پر کیا دعویٰ، تنازعہ گہرا ہونے کے بعد پولیس نے 26 پر پابندی لگا دی۔

Published

on

Meerut-Qazis-Dispute

میرٹھ : اتر پردیش کے میرٹھ میں شہر قاضی کو لے کر جاری تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ دو مختلف جماعتوں نے اپنے اپنے قاضی قرار دیے جانے پر ماحول کشیدہ ہو گیا۔ کسی بھی قسم کی گڑبڑ کو روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ نے دونوں اطراف کے 26 افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے بانڈز کے ساتھ پابند کیا ہے۔ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ امن و امان کسی بھی قیمت پر خراب نہیں ہونا چاہیے۔ میرٹھ شہر کے قاضی اور یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین پروفیسر زینس ساجد الدین صدیقی کا 10 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے ڈاکٹر زینس سالکین صدیقی کو ایک طرف کے لوگوں نے نیا شہر قاضی قرار دیا۔ لیکن اس دوران دوسرے فریق نے بھی قاری شفیق الرحمن قاسمی کے نام کا اعلان کیا جس سے تنازع کھڑا ہوگیا۔ شہر میں دو سٹی قاضیوں کے اس اعلان سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی اور دونوں فریقوں میں تصادم ہو گیا۔ اس معاملے پر مسلسل بحث و تکرار ہوتی رہی، جس کی وجہ سے پولس انتظامیہ بھی چوکنا ہوگئی۔

نماز جمعہ کے دوران جھگڑے کے امکان کے پیش نظر پولیس انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہوگئی۔ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ دونوں فریقین کے حامی آمنے سامنے آ سکتے ہیں جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کوتوالی میرٹھ میں پولیس نے دونوں فریقوں کے 13 لوگوں کو 5-5 لاکھ روپے کے بانڈ کے ساتھ پابند کیا۔ یہ کارروائی ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ کی ہدایت پر کی گئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی نے قانون شکنی کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میرٹھ پولیس اور انتظامیہ نے شہر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں اور امن برقرار رکھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں امن برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی فریق کے خلاف اشتعال انگیزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی مقامی لوگ بھی چاہتے ہیں کہ اس تنازعہ کا پرامن حل نکالا جائے تاکہ شہر کا ماحول خراب نہ ہو۔ انتظامیہ دونوں فریقوں سے مسلسل بات کر رہی ہے تاکہ معاملے کو جلد حل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی میرٹھ میں دو شہر قاضیوں کی تقرری کا یہ تنازعہ اب انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کا مطالبہ، رئیس شیخ کا مہارشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو مکتوب ارسال

Published

on

Eid-u-Adha

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے. رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھ کر بتایا کہ گزشتہ دنوں القریش ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ہم سے ملاقات کی اور قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کرنے کے لئے ایک خط دیا. انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ ٨ اپریل ٢٠٢٥ کو مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی ایک عرضی میں بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس الوک آرادھے اور جسٹس ایم ایس کرنک کے ذریعے دیے گئے حکم کے مطابق عرضی گزار کو اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کے سامنے اپنی عرضی دینے کی اجازت دی ہے. ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ دیونار سلاٹر ہاؤس میں سن ٢٠٢٢ تک سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کی جانچ اور داخلے پر ٢٠ روپے فیس وصولی جاتی تھی, لیکن ٢٠٢٢ سے اس کی فیس میں ١٠٠ فیصد اضافہ کرتے ہوۓ ٢٠٠ روپے کر دیا گیا ہے جس سے چھوٹے بیوپاریوں اور کسانوں پر کافی زیادہ مالی بوجھ پڑا ہے. سن ٢٠٢٣ اور ٢٠٢٤ میں عیدالاضحی کے موقع پر عارضی طور پر ٢٠ روپے تک فیس کی گئی, جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ٢٠ روپے تک فیس وصول کر کام کیا جا سکتا ہے, لہذا مذکورہ بالا باتوں اور عدالت کے حکم پر غور کرتے ہوۓ ایسو سی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کی طرف سے مستقل طور پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس ٢٠ روپے طے کی جائے. رئیس شیخ نے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے کہا کہ مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں مسلمان عیدالاضحی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں, لہذا عیدالاضحی کا تہوار مسلمان بہتر طریقے سے منا سکے, اس کے لئے حکومت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں.

Continue Reading

سیاست

وقف ایکٹ کے خلاف ۳۰ اپریل کو بتی گل احتجاج کی اپیل : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر رکن اسمبلی نے وقف ایکٹ کے خلاف بتی گل احتجاج کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے درخواست کی ہے کہ بطور احتجاج بتی گل احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اپنے گھروں مکانات مسجدوں اور دیگر مقامات کی بتی بند رکھیں۔ یہ احتجاج ۹ بجکر۱۵ منٹ تک بتی بند رکھ کر احتجاج کرے, ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سرکار نے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے یہ ایکٹ لایا ہے۔ اس ایکٹ کے خلاف مسلمانوں میں غم ؤغصہ و ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ۳۰ اپریل کو مسلمان سرکار کے اس ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائیں۔

Continue Reading

جرم

ساکی ناکہ پولس کی بڑی کارروائی… منشیات کی فیکٹری بے نقاب دو گرفتار، ایم ڈی کی فیکٹری اور سازو سامان بھی ضبط

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی پولیس نے میرا بھائیندر علاقہ میں ایم ڈی ڈرگس منشیات کی فیکٹری ضبط کر دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق صادق سلیم شیخ 28 سالہ باندرہ راہل نگر ساکن کو 24 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سراج سلطان پنجاوانی 57 سالہ میرا روڈ کا ساکن کو گرفتار کیا گیا ان دونوں کے قبضے سے کل 8 کروڑ 15 لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ ساکی ناکہ پولیس نے 24 اپریل کو کاجو پاڑہ سے مشتبہ حالت میں سلیم شیخ 28 سالہ کو گرفتار کیا تھا اس کے قبضے سے منشیات ضبط کی گئی تھی۔

سراج سلطان پنچوانی میرا روڈ کے ساکن سے متعلق پولیس نے سراغ لگایا اور یہاں میرا بھائیندر کامن گاؤں میں ایک منشیات کی فیکٹری بھی ملی, یہاں فیکٹری میں چار کلو وزن کی ایم ڈی جھاڑی میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے 60 گھنٹے کی تفتیش میں 2 ملزمین کو گرفتار کر کے کل 4 کلو 53 گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے جس کی کل مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی ڈرگس کی فیکٹری سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے یہ اطلاع آج یہاں ڈی سی پی سچن گنجال نے پریس کانفرنس میں دی ہے انہوں نے کہا کہ ساکی ناکہ نے منشیات کے ریکیٹ پر کام کرتے ہوئے یہ فیکٹری کو بے نقاب کیا ہے یہ بڑی کامیابی ہے اس سے قبل بھی پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی فیکٹری پر کارروائی کی تھی اور یوپی میں بھی فیکٹری کو بے نقاب کیا تھا اور 10 لاکھ کی منشیات اس وقت برآمد کی گئی تھی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com