سیاست
کانگریس نے 100 امیدواروں کے ناموں کی فہرست کو فائنل کیا : پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ پارٹی نے اترپردیش کے انتخابات کے پیش نظر 100 امیدواروں کے نام طے کرلئے ہیں، ان میں 60 خواتین شامل ہیں۔ واڈرا نے یہاں کانگریس کے ریاستی دفتر میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا پہلا خاتون انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ واڈرا، اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی پارٹی کی انچارج بھی ہیں۔ واڈرا نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 40 فیصدی ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا، اس کے مثبت نتائج ملنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں کانگریس میں ابھی تک ٹکٹ دعویداروں میں خواتین تعداد مردوں کے مقابلے زیادہ ہے۔
واڈرا نے بتایا کہ ٹکٹ کے امیدواروں کے ملے درخواست میں سے اب تک 100 سیٹوں پر پارٹی نے امیدوار طے کرلئے ہیں۔ ان میں 60 خواتین اور 40 مرد ہیں۔ آنے والے انتخابات میں خواتین کا ریزرویشن 40 فیصدی سے بڑھا کر 50 فیصدی کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ ان کا اشارہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 50 فیصدی سیٹوں پر امیدوار بنائے جانے کی جانب تھا۔
واڈرا نے کہا کہ پارٹی کے اس پہل سے یقینا دوسری سیاسی پارٹیوں پر بھی انتخابی سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے کا دباؤ پڑے گا۔ سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عزم مصمم، رحم دلی، ہمت وغیرہ خواتین کی صفات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ صفات سیاست میں بھی پیدا ہوں، جنکی ابھی انتہائی کمی ہے۔ یہ صرف انتخابات کے وقت رسما نہ ہو۔ اس لئے ہم نے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دئیے۔‘
خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد دیگر طبقات کے لئے بھی کانگریس کے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرنے کے سوال پر واڈرا نے کہا کہ جلد ہی ایک دوسرا انتخاب منشور جاری کیا جائے گا۔ اس میں کسانوں سمیت دیگر سبھی طبقات کے لئے مستقبل کے ایکشن پلان کا انکشاف کیا جائے گا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ انتخاب آنے کے ساتھ ہی مندروں کے چکر لگانا شروع کرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے واڈرا نے کہا ’مجھے اپنی مذہبی عقیدے کے بارے میں یوگی سے تصدیق نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیا یوگی جی جانتے ہیں کہ میں 14 سال کی عمر سے ‘ورت’ رکھتی ہوں۔‘
سیاست
راہل گاندھی نے ایکس پر کیا پوسٹ… بی جے پی-آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں اور ترقی کریں، راہل گاندھی کا سخت حملہ

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نہیں چاہتے کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ سوال کریں، آگے بڑھیں اور مساوات حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہر بچے کو انگریزی سکھانی چاہئے کیونکہ آج کے دور میں انگریزی زبان بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ ہندی مادری زبان۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے یہ تبصرہ وزیر داخلہ امت شاہ کے مبینہ بیان کے ایک دن بعد کیا۔ راہل گاندھی نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا کہ انگریزی ایک پل ہے، ڈیم نہیں۔ انگریزی شرم نہیں طاقت ہے۔ انگریزی کوئی زنجیر نہیں ہے – یہ زنجیروں کو توڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی آر ایس ایس نہیں چاہتی کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ سوال کریں اور برابر بنیں۔
راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا میں انگریزی آپ کی مادری زبان کی طرح اہم ہے کیونکہ اس سے روزگار ملے گا اور خود اعتمادی بڑھے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی ہر زبان میں روح، ثقافت اور علم ہے۔ ہمیں ان کی قدر کرنی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہر بچے کو انگریزی سکھانا ہے۔ یہ ایک ایسے ہندوستان کا راستہ ہے جو دنیا سے مقابلہ کرتا ہے۔ ہر بچے کو یکساں مواقع دیں۔
(جنرل (عام
سابق وزیر دھننجے منڈے کو نان و نقفہ ادائیگی کا ہائیکورٹ کا حکم

ممبئی : ممبئی سابق وزیر اور این سی پی لیڈر دھننجے منڈے کو ہائیکورٹ نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ منڈے کو ان کی اہلیہ کو گزرا بھتہ نان و نقفہ دینے کا حکم جاری کیا ہے, دھننجے منڈے کو ۵۰ فیصد نان و نفقہ کی ادائیگی کا حکم چار ہفتوں میں ممبئی ہائیکورٹ نے جاری کیا ہے۔ کرونا منڈے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منڈے پر سنگین الزام عائد کئے ہیں, انہوں نے کہا کہ منڈے بہتر ہے لیکن ان کی دلال گینگ انہیں بہکاتی ہے۔ اس فیصلہ کا کرونا منڈے نے خیر مقدم کیا ہے۔ سابق وزیر دھننجے منڈے کا کیس باندرہ فیملی کورٹ میں جاری تھا, منڈے سے نان و نقفہ کا مطالبہ کرونا نے کیا تھا۔ منڈے پر 2 لاکھ روپیہ گزرا بھتہ نان و نفقہ کا دعویٰ کیا گیا تھا, اس عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے منڈے کو ہائیکورٹ نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ باندرہ کورٹ نے کئی ماہ قبل کرونا شرما کو گزرا بھتہ کے طور پر ایک لاکھ ۲۵ ہزار روپے ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ اس کو ہائیکورٹ کو میں چیلینج کیا گیا تھا۔ اس پر جسٹس منجو شاہ دیشپانڈے کی یک رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اگست ۲۰۲۲ تا جون ۲۰۲۵ یا ۳۴ مہینے کا کل ۴۳ لاکھ ۷۵ ہزار روپے بقایا ادا کرنے کا حکم اور ۲۱ لاکھ ۸۷ ہزار ۵۰۰ روپے یعنی ۵۰ فیصد رقم باندرہ کورٹ میں چار ہفتوں میں جمع کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ کرونا منڈے نے دھننجے منڈے پر اذیت دینے اور دھمکانے سمیت موبائل فون پر فحش ویڈیو ارسال کرنے کا بھی سنگین الزام عائد کیا ہے۔
بین الاقوامی خبریں
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی، جانیں اسرائیل کیوں ناراض ہے

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو مزید موجود رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا یہ بیان تل ابیب کے قریب بیر شیبہ میں سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی کہا، “خمینی اپنے جرائم کی قیمت ادا کریں گے۔” کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “بزدل ایرانی ڈکٹیٹر ایک قلعہ بند بنکر میں بیٹھ کر اسرائیلی ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔ یہ سب سے سنگین نوعیت کے جنگی جرائم ہیں – اور خامنہ ای کو ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) ایرانی رہنما کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا، “وزیراعظم اور میں نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں اسٹریٹجک اہداف اور تہران میں حکومتی اہداف کے خلاف حملوں کی شدت میں اضافہ کرے تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات سے نمٹنے اور آیت اللہ کی حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔” ایران نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک اسپتال پر میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس بیس تھا، نہ کہ صحت کی سہولت۔ اسرائیلی امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ “حملے کے اصل اہداف اسرائیلی آرمی کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس بیس (آئی ڈی ایف سی4I) اور سوروکا ہسپتال کے قریب واقع گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں آرمی انٹیلی جنس کیمپ تھے۔” اس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال “صرف جزوی طور پر دھماکے کی لہر کے سامنے تھا”، جبکہ فوجی سہولت “براہ راست اور درست ہدف” تھی۔ اس کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری مہم میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام، جوہری سائنسدان اور ایران میں جوہری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز نے صرف تہران میں 50 سے زیادہ اہداف پر حملہ کیا، جن میں سینٹری فیوج کی سہولت اور افزودگی کے اجزاء کی ورکشاپس شامل ہیں۔ تاہم، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس تنازع میں فوجی مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا