Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

وزیراعلیٰ فڈنویس وبازآبادکاری وزیر کے خلاف شکایت

Published

on

ممبئی:ریاستی کانگریس کی تشہیری کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے آج ریاست کے چیف سکریٹری اجوئے مہتا کو وزیراعلیٰ اور امداد وبازآبادکاری کے وزیر سبھاش دیشمکھ کے خلاف ڈیزاسٹر ایکٹ کے تحت نوٹس دی ہے کہ وہ ریاست میں قدرتی آفات سے آئی تباہی میں عوام کی مدد کرنے کے بجائے سرکاری اخراجات پر عوام کے درمیان اپنی پارٹی کے لئے ووٹ مانگنے کی مہم چلارہے ہیں۔اس نوٹس کے ذریعے ناناپٹولے نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو قدرتی آفات کی زد پر چھوڑنے اوراپنی ذمہ داریوں کو ادانہ کرنے پر وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس اور بازآبادکاری وزیر سبھاش دیشمکھ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر ناناپٹولے نے کہا ہے کہ نوٹس دینے کے 30 دن کی مدت ختم ہونے تک اگر چیف سکریٹری اجوئے مہتا نے مناسب کارروائی نہیں کی تو ہم وزیراعلیٰ، بازآبادکاری کے وزیر، چیف سکریٹری اور کلکٹر کے خلاف ہائی کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا کرنٹ لگ جانے ممبئی میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے نیز کئی لوگوں کی بارش کی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ اس لئے ہم 302 کے تحت مقدمہ درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ میں موبائیل پر سب سے رابطے میں رہتا ہوں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ موبائےل پر ہی ریاست کا کام کاج چلائیں گے؟نانا پٹولے کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر میں قدرتی آفات کی وجہ سے نہایت سنگین صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔ کئی گاوں، مکانات، اسکول وکالجس، سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ہرجانب پانی بھرجانے سے ریاست کی عوام خوف زدہ ہے۔ ممبئی، مضافات، تھانے، نئی ممبئی، پالگھر، پنویل، پورا کوکن، ناسک، پونے، بدلاپور، کلیان، سانگلی، کولہاپور جیسے ریاست کے اہم شہروں میں زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ ایسی سنگین صورت حال میں ریاست کے وزیراعلیٰ اور ڈیزاسٹر پروجیکٹ کے صدر دیوندرفڈنویس سرکاری اخراجات پر فائیواسٹار تشہیری مہم میں گھوم رہے ہیں اور’مہاجنادیش یاترا‘ کے ذریعے ووٹوں کی بھینک مانگ رہے ہیں۔ اسی طرح امداد وبازآبادکاری وزیر سبھاش دیشمکھ بھی غائب ہوچکے ہیں۔ یہ دونوں کہیں بھی ریاست کی عوام کی مدد کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔ اس لئے ہم ریاست کے چیف سکریٹری و ریاست کے ڈیزاسٹر کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے اجوئے مہتا کے پاس وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس اور وزیر سبھاش دیشمکھ کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست کودرپیش سنگین مسائل کے تعلق سے قومی ڈیزاسٹر ایکٹ 2005 کی دفعہ 60 (بی) کے تحت نوٹس دے رہے ہیں۔ نانا پٹولے کے ساتھ کانگریس کے اس وفد میں ممبئی کانگریس کے کارگزارصدر ایکناتھ گائیکواڑ، ایم ایل اے ورشاگائیکواڑ، سابق ایم ایل اے چرن سنگھ سپرا، اشوک بھاو ¿جادھو، مدھو چوہان، ریاستی کانگریس کے سکریٹری ڈاکٹر سنجئے لاکھے پاٹل اوردیوانندپوار، ممبئی کانگریس کے نائب صدر وریندر بخشی اور ایس سی ایس ٹی شعبہ کے صدر کچرو یادو موجود تھے۔

سیاست

آدتیہ شریواستو، جن کی تین ریاستوں میں ووٹنگ کا ذکر راہل گاندھی نے کیا تھا، پایا گیا ہے۔ جانتے ہیں اس نے کیا کہا؟

Published

on

Rahul

ممبئی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے جمعرات کو ‘ووٹ چوری’ پر اپنی پریس کانفرنس میں آدتیہ سریواستو کا ذکر کیا اور کہا کہ تین ریاستوں میں ایک شخص ووٹر ہے۔ راہل گاندھی کے الزامات پر اب آدتیہ سریواستو نے خود تین ریاستوں میں ووٹ ہونے کی حقیقت بتا دی ہے۔ آدتیہ سریواستو نے کہا ہے کہ وہ لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔ لکھنؤ میں ان کا ووٹ تھا۔ جب وہ نوکری کے لیے ممبئی گئے تو وہاں اپنا ووٹ رجسٹر کروایا۔ اس کے بعد جب اس نے کوویڈ کے دوران بنگلورو میں کام کیا۔ ایسے میں اس نے وہاں خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کروایا۔ آدتیہ سریواستو نے انڈیا ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ انھوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ممبئی سے ووٹ دیا تھا، لیکن 2021 میں بنگلور چلے گئے تھے۔ انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر راہول گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ لکھنؤ سے ممبئی اور پھر ممبئی سے بنگلورو آنے کے بعد پرانی معلومات خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ ایسے میں راہل گاندھی کا یہ الزام غلط ہے کہ انہوں نے تین ریاستوں میں ووٹ دیا ہے۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آدتیہ سریواستو کی مثال دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ کئی ریاستوں میں ایک سے زیادہ ووٹر بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اسکرین پر آدتیہ سریواستو کی معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آدتیہ سریواستو کا ای پی آئی سی نمبر ایف پی پی 6437040 ہے اور وہ کرناٹک، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے تحقیق کے ذریعے جو کچھ جمع کیا ہے وہ مجرمانہ ثبوت ہے اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں ایسے شواہد کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

آدتیہ سریواستو کے ساتھ، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بھی گاندھی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے اور اپنا ڈیٹا پیش کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سریواستو صرف کرناٹک میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، مہاراشٹر یا اتر پردیش میں نہیں۔ سریواستو نے کہا ہے کہ یہ بالکل درست ہے کہ ان کی معلومات کو عام کیا گیا۔ انہوں نے ذاتی معلومات کے اشتراک پر تنقید کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com