Connect with us
Thursday,21-November-2024
تازہ خبریں

بین الاقوامی خبریں

چین: زلزلے سے 11 افراد کی موت ، 122 زخمی

Published

on

چین کے صوبہ سیچوان میں پیر کو آئے زلزلے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 122 دیگر زخمی ہو گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز (سی ای این سی ) کے مطابق رات 10 بجکر 55 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 تھی ۔ سي ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104 .90 ڈگری مشرقی طول لبلد میں زمینی سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔سي ای این سی کی رپورٹ کے مطابق چاننگ کاؤنٹی میں منگل کو صبح 07:34 بجے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سي ای این س کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز 28.37 ڈگری شمالی عرض ا لبلد اور 104.89 ڈگری مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت کے شعبہ ایمرجنسی نے راحت و بچاؤ کا روئیوں کے لئے متاثرہ علاقے میں راحتی عملے کو بھیجا ہے۔ وزارت ، قومی رسد اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ نے پانچ ہزار خیمے، 10 ہزار بستر اور 20 ہزار رضائیاں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں ۔صوبہ سیچوان کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے بھیجے گئی راحتی عملے کی ایک ٹیم منگل کو 04:00 بجے چانگنگ کے شو انگهے شہر میں پہنچی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے سیچوان کے لوژوو شہر کے يبن اور یوجنگ کاؤنٹی کو جوڑنے والے ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ دیگر سڑکوں کے کچھ حصے بھی بند ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں

ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا پاک فوج پر خوفناک حملہ، 17 جوانوں کے گلے کاٹ کر شہید کر دیے، مسلسل حملوں کے بعد انسداد دہشت گردی آپریشن شروع۔

Published

on

TTP

اسلام آباد : پاکستان کے خیبرپختونخواہ (کے پی) کے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 17 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ٹی ٹی پی کے اتحادی حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایچ جی بی نے پاکستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ پاکستانی فوجیوں کو حملے کے بعد گاڑی تک نہیں ملی اور انہیں اپنے ساتھیوں کی لاشیں گدھوں پر لے کر جانا پڑا۔ بنوں میں آرمی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ کار میں آئے خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ حملے کے بعد ہونے والی فائرنگ میں سیکیورٹی فورسز نے چھ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کے بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور سکیورٹی پوسٹوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بدھ کو پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ منگل کی رات دیر گئے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں عسکریت پسندوں نے مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اپنے فوجیوں کی موت کو نہیں بھولے گی اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان کے کے پی اور بلوچستان میں حملوں میں 2022 کے بعد سے اضافہ ہوا ہے، جب ٹی ٹی پی نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کو توڑا۔ پاکستان میں 2023 میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تشدد سے متعلق 789 دہشت گرد حملے اور 1,524 اموات اور 1,463 زخمی ہوئے۔

بلوچستان اور کے پی میں حالیہ دنوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اس سے ایک روز قبل ضلع بنوں میں ایک ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ پیر کو شمالی وزیرستان کی سرحد پر ایک چیک پوسٹ سے نصف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے بھی کے پی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم آٹھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

روس یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے آزاد ہے، پیوٹن نے منظوری دے دی، امریکا کی سیٹی پٹی غائب

Published

on

putin-&-biden

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نئے جوہری نظریے کی منظوری دے دی ہے۔ اسے نیو روسی نیوکلیئر نظریے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس میں روسی فوج کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پوتن نے جوہری اصول کے حکم نامے پر دستخط کیے, جب امریکا نے یوکرین کو روس کے اندر فوجی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے 1000 دن ہوچکے ہیں لیکن جنگ بندی کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔

اس حکم نامے کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگا۔ روس کے نئے جوہری نظریے میں اس بات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں کو غیر جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاست کے خلاف استعمال کرنے پر غور کرے گا اگر انہیں جوہری طاقتوں کی حمایت حاصل ہو۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ “جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کی شرکت کے ساتھ غیر جوہری ریاست کے حملے کو مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔”

پیسکوف نے کہا کہ “ہمارے اصولوں کو موجودہ صورتحال کے مطابق لانا ضروری تھا،” پیسکوف نے نئے جوہری نظریے کو ایک “انتہائی اہم” دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا جس کا بیرون ملک “مطالعہ” کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے “ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کو اپنے دفاع کے ایک ذریعہ کے طور پر دیکھا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ان کا استعمال صرف اس صورت میں کیا جائے گا جب روس کو جواب دینے کے لیے “مجبور” محسوس ہوا۔

پوٹن نے یوکرین کے خلاف اپنی تقریباً تین سالہ مہم کے دوران بارہا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کی وجہ سے مغربی ممالک ایک عرصے سے تناؤ کا شکار ہیں۔ پیوٹن خود اور ان کے کریملن آفس نے کئی بار کہا ہے کہ جو ملک روس کے اندر حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرے گا وہ یوکرین کے برابر مجرم ہو گا اور اسے جنگ کی کارروائی تصور کیا جائے گا۔ پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس کے اندر حملہ ہوا تو وہ مغرب کے دشمن ممالک کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقتور ہتھیار بھی فراہم کریں گے۔

روس کا نیا جوہری نظریہ ماسکو کو “بڑے پیمانے پر” فضائی حملے کی صورت میں جوہری جواب دینے کی بھی اجازت دیتا ہے، چاہے دشمن صرف روایتی ہتھیار ہی استعمال کر رہا ہو۔ جب کریملن نے پہلی بار ستمبر میں مجوزہ جوہری نظریے میں تبدیلیوں کی نقاب کشائی کی تو پیسکوف نے اسے ہر اس شخص کے خلاف “انتباہ” قرار دیا جو “مختلف طریقوں سے ہمارے ملک پر حملے میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ رہا ہے” حملے میں جوہری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

یوکرین پر پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے حملہ، روس نے ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی، کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟

Published

on

ATACMS 300

کیف : یوکرین کی فوج نے روس کے اندر حملے کے لیے امریکی طویل فاصلے تک مار کرنے والے اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل کا استعمال کیا ہے۔ فروری 2022 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں یہ پہلا موقع ہے جب یوکرین نے روس پر ان میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی جانب سے اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلوں کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ یہ پیشرفت اس منظوری کے دو دن بعد ہوئی ہے۔ یوکرین حملے کے بعد اب دنیا کی نظریں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر ہیں۔

امریکہ نے خود یوکرین کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) فراہم کیا ہے جس سے اس نے روس پر حملہ کیا ہے۔ پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس طرح کے میزائل حملے کو جنگ میں نیٹو کی براہ راست شمولیت تصور کریں گے۔ روس کی طرف سے ایسے اشارے بھی ملے ہیں کہ یوکرین کی جانب سے مغربی میزائلوں کے استعمال کے جواب میں جوہری ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ روس کی جوابی جارحانہ کارروائی ایک بڑی جنگ کو بھی جنم دے سکتی ہے جس کے تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک طویل عرصے سے امریکہ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت مانگ رہے تھے۔ جو بائیڈن نے کشیدگی میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر یوکرین کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی منظوری نہیں دی۔ امریکہ نے اب روس میں 10 ہزار سے زائد شمالی کوریائی فوجیوں کی موجودگی کا کہہ کر یہ منظوری دے دی ہے۔ امریکہ اور یوکرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کی مدد کے لیے اپنی فوج بھیجی ہے۔

یوکرین کی جانب سے آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) کے استعمال سے روس کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ یوکرین سے امریکہ کو موصول ہونے والے یہ اے ٹی اے سی ایم ایس 300 کلومیٹر (186 میل) تک جا سکتے ہیں۔ ایسے میں اب یوکرین کی فوج ان میزائلوں کے ذریعے روس کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں روس کو مزید فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنا ہو گا۔ روسی افواج حالیہ مہینوں میں یوکرین کے خلاف مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ امریکہ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے، یوکرین روس کو روک سکتا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے میں بہتر پوزیشن میں ہو سکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ روسی فوج اس کا کیا جواب دیتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com