ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا حکم

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایوان اسمبلی میں مسجدوں سے اذان اور لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کارروائی کا حکم صادر کیا ہے, انہوں نے بی جے پی کے اراکین کے ایوان میں اذان اور لاؤڈ اسیپکر کے اعتراض پر یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ انہوں کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی فراہمی مستقل فراہم نہیں ہوگی, اور معیادی اجازت نامہ کی تجدید کی گئی ہے یا نہیں اس کی بھی تحقیق ہوگی۔ اور اجازت نامہ کی حصولیابی کے بعد اگر صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پہلے پولیس اس متعلق پالوشن کنٹرول بورڈ کو مطلع کریگا, اور اس کے بعد متعلقہ ادارہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور متعدد مرتبہ شکایت موصول ہونے کے بعد ان کا اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا, اور دوبارہ اس کی تجدید نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پالوشن کنٹرول بورڈ کو صوتی آلودگی سے متعلق کارروائی کا اختیار ہے اور پولیس بھی اس پر کارروائی کرے اس لئے اس قانون میں ترمیم کی ضرورت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں تو وہ اس متعلق رہنمائی کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی و ترمیم کرے تاکہ پولیس کو بھی اس پر کارروائی کا زیادہ اختیار ہو۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مذہبی مقامات کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے, اور جو بھی بلا اجازت لاؤڈ اسیپکر کا استعمال کرتا ہے, اس پر کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے لاؤڈ اسپیکر پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کچھ رہنمایانہ اصول بھی طے کئے ہیں, جس پر عمل آوری لازمی ہے۔ 55 ڈیسیبل سے 45 ڈیسبل تک ہی آواز کی حد مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی, اور اس کیلئے سنیئر پولیس انسپکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق لوگوں کو مطلع کرے اور مسلسل اگر کوئی صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی کو یقینی بنائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ای ڈی کی بڑی کارروائی : وسائی ویرار کمشنر انیل پوار کے 12 مقامات پر چھاپے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی نے وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) کمشنر انیل پوار، ان کے ساتھیوں، کنبہ کے افراد اور بے نامی داروں سے منسلک 12 مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں کی جا رہی ہے، جس میں سرکاری اور نجی اراضی پر رہائشی اور کمرشل عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
شہر کے مجاز ترقیاتی منصوبے کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈمپنگ گراؤنڈ کے لیے مختص اراضی اور نجی زمینوں پر کل 41 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔
یہ عمارتیں بغیر کسی درست منظوری کے تعمیر کی گئیں اور پھر جعلی منظوری کے دستاویزات بنا کر عام لوگوں کو فروخت کی گئیں۔ ملزم بلڈرز اور ڈیولپرز کو پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ عمارتیں غیر قانونی ہیں اور ایک دن گرا دی جائیں گی، اس کے باوجود انہوں نے لوگوں کو گمراہ کر کے ان میں کمرے فروخت کر دیے۔
بلڈرز پر دھوکہ دہی کا الزام
ڈویلپرز نے عوام سے کروڑوں روپے بٹور کر انہیں غیر قانونی عمارتوں میں بسایا اور ایک طرح سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اس گھوٹالے میں بلڈرز، ڈیولپرز اور ممکنہ طور پر کچھ میونسپل افسران بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
ہائی کورٹ کے حکم پر گرائی
یہ تمام 41 غیر قانونی عمارتیں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر منہدم کر دی گئیں، جس سے تقریباً 2500 خاندان بے گھر ہو گئے۔
ای ڈی کی تحقیقات کا فوکس
ای ڈی کی تحقیقات کا بنیادی مرکز یہ معلوم کرنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی عمارتیں کیسے سامنے آئیں، کن عہدیداروں کی ملی بھگت سے اس غیر قانونی تعمیرات سے جڑی رقم کیسے نکالی گئی۔ انل پوار اور ان کے قریبی ساتھیوں کی جائیدادوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کے تعلق کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
سیاست
مہاراشٹر میں بدعنوان اور داغدار وزرا کو برخاست کیا جائے… ریاستی گورنر سے شیوسینا کا مطالبہ، مانک راؤ کوکاٹے سمیت دیگر وزرا کے خلاف کارروائی کی مانگ

ممبئی : مہاراشٹر میں بدعنوان اور داغدار وزرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شیوسینا نے کیا ہے ریاستی گورنر کو ایک میمونڈم دیا جس میں وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے کے ایوان میں جنگلی رمی، وزیر داخلہ مملکت یوگیش کدم کی والدہ کے نام پر ساؤلی بار اراکین اسمبلی کی غنڈی گردی کی توجہ مبذول کرائی گئی اس کے ساتھ ہی ان وزرا کو فوری طور پر وزارت سے برخاست اور برطرف کرنے کا مطالبہ یو بی ٹی شیوسینا نے کیا ہے۔
شیوسینا ادھو ٹھاکرے یوبی ٹی کے وفدنے، قائد حزب اختلاف امباداس دانوے کی قیادت میں، گور کو ایک خط پیش کیا اور شیوسینا کے لیڈران نے آج حکمراں پارٹی کے داغدار، بدعنوان اور بے حس وزراء اور اراکین کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیوسینا کے وفد نے بتایا کہ وزرا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جانا چاہئے, لیکن اس سرکار میں وزرا من مانی رویہ اختیار کر رہے ہیں ہوسٹل میں سنجے گائیکواڑ کی ملازم سے تشدد، سنجے سرشاٹ کی بدعنوانی سمیت دیگر سنگین معاملہ پر گورنر کی توجہ بھی وفد نے مبذول کروائی ہے۔
خط میں ریاستی کابینہ میں کئی وزراء کی بدعنوانی اور معاملات کے بارے میں تفصیلات دی گئی۔ وزیر سنجے شرساٹ، وزیر زراعت مانیک راؤ کوکاٹے، ریاستی وزیر یوگیش کدم اور وزیر نتیش رانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریاست میں ہنی ٹریپ کیس، تھانے بوریولی ٹنل کیس، میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی اراضی کے حصول کے عمل میں بے ضابطگیاں جیسے کئی معاملات کے بارے میں ایک خط کے ذریعے گورنر کو تفصیلات فراہم کی گئی۔
شیوسینا لیڈر انیل پراب، ڈپٹی لیڈر ونود گھوسالکر، ببن راؤ تھوراٹ، اشوک داترک، وجے کدم، نتن ناندگاؤںکر، وٹھل راؤ گائیکواڑ، بھاؤ کورگاؤںکر، سشمتائی آندھرے، سپرادتائی پھرترے، وشاکتائی راوت، سکریٹری سائیناتھ ڈی ناتھ، ایم ایل اے سیناتھ، سکریٹری اس موقع پر ابھیانکر، منوج جامستکر، نتن دیشمکھ، اننت نار اور مہیش ساونت موجود تھے۔
سیاست
ممبئی دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی پر غور، نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے بیان کے بعد قیاس آرائی شروع

ممبئی : ممبئی این سی پی سربراہ اور مہایوتی سرکار میں نائب وزیر اجیت پوار کے اس بیان سے اب ایک مرتبہ پھر دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی کی قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن یہ الزام عائد کررہا ہے کہ دھننجے منڈے کو وزارت میں شمولیت کی اتنی عجلت کیا ہے۔ اجیت پوار نے دھننجے منڈے کو لے کر ایک بیان دیا تھا, اس میں کہا تھا کہ جس وقت دھننجے منڈے وزیر زراعت تھے, ان پر الزامات عائد کئے گئے تھے اور ہائیکورٹ میں بھی یہ الزام ثابت نہیں ہوئے اور پولس اس معاملہ کی انکوائری کر رہی ہے, جبکہ پولس رپورٹ میں بھی ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں, اگر رپورٹ مثبت رہی تو ہی ان کی واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھننجے منڈے کو ہائیکورٹ نے کلین چٹ دیدی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص کو کلین چٹ دی گئی ہے تو اسے دوبارہ کابینہ میں شمولیت میں حرج کیا ہے۔ بیڑ میں سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں والمکی کراڈ کا نام سامنے آنے بعد دھننجے منڈے نے بیماری کا عذر پیش کرکے اپنا استعفی دے دیا تھا اس وقت بھی اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا, کیونکہ والمکی کراڈ دھننجے منڈے کا قریبی تھا ایسے میں منڈے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مہایوتی سرکار میں اب کئی متنازع وزرا کو وزارت سے محروم کرنے کی تیاری ہے۔ ایسے میں اب اجیت پوار گروپ سے دوبارہ وزیر زراعت کے طور پر دھننجے منڈے کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ فی الوقت وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے ہیں اور ان کی کرسی خطرے میں ہے جبکہ سرشاٹ کا بھی پتہ کٹ سکتا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا