Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

Published

on

corona-maharashtra

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وباء کے 13،596 نئے کیسز درج ہوئے، اور یہ تعداد گزشتہ 230 دنوں میں سب سے کم ہے۔

دریں اثناء اتوار کو ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی، اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13،596 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرین افراد کی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار 315 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء 19،582 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وباء سے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6152 سے گھٹ کر ایک لاکھ 89 ہزار 694 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،52،290 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.12 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.56 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

Published

on

Azmi-&-Yusuf

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں! نتیش رانے کی ایک مرتبہ پھر ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر سخت تنقید

Published

on

nitish-owesi

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اویسی پر تنقید کر تے ہوئے اویسی کو پہلے اسامہ بن لادن کا مساوی قرار دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں ہوئی ہے اس لئے وہ ایسی نظریات کا حامل ہے ایسے نظریہ کی عکاسی کر نے والوں کی جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔

انہوں نے ندا خان کے کیس میں زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نے ندا خان کی حمایت کی تھی لیکن اب جیسے جیسے حقائق بے نقاب ہوئی ہے ایم آئی ایم بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ نتیش رانے نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیوی دیوتاؤں کا دیش ہے اگر کسی کو وندے ماترم قبول نہیں ہے تو وہ اپنی داڑھی اور گول ٹوپی لے کر ابا کے پاکستان چلے جائے کیونکہ ہندوستان میں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر کیا یہ لوگ بھارت کی حمایت کر سکتے تھے صرف یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکت کرتے ہیں۔ اویسی کا موازانہ اسامہ بن لادن سے کرنے کے بعد بھی نتیش رانے اپنے موقف پر قائم ہے اس کے ساتھ ہی رانے نے ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم تک قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان