Connect with us
Saturday,03-January-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

خطاط محمد ذکیر الدین کی تصنیف ’خطاطی کی مختصر تاریخ‘ کے رسم اجراء میں فن خطاطی کے احیاء کی ضرورت پر زور

Published

on

Muhammad Zakir-ud-Din

’’خطاطی ایک لطیف فن ہے، جس نے صدیوں لوگوں کے ذوق لطیف کی آبیاری کی ہے، لہٰذا اس فن کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ان خیالات کااظہار آج یہاں سرکردہ شخصیات نے معروف خطاط محمد ذکیرالدین کی تصنیف کردہ کتاب ’خطاطی کی مختصر تاریخ‘ کا اجراء کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سینئر صحافیوں معصوم مرادآبادی اور سہیل انجم نے فن خطاطی اور صاحب کتاب کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

مصنف محمد ذکیر الدین نے کہا کہ اس کتاب کو لکھتے وقت زبان و بیان کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ قارئین آسانی سے موضوع سمجھ سکیں۔ کتاب کی ترتیب بالکل نئی ہے۔ اس کتاب کو دیباچہ کے علاوہ 13/ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کا پہلا باب قبل اسلام کے منظر نامے پر مشتمل ہے اور آخری باب میں بر صغیر ہندو پاک میں خطاطی اور خطاطوں کا ذکر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک دنیا قائم ہے ہر موضوع پر تصنیف کا سلسلہ چلتارہے گا اور یہ چلتا رہنا بھی چاہئے۔

پروگرام کی صدارت سابق رکن پارلیمان اور سفیر م۔افضل نے کی جبکہ پدم شری پروفیسر اختر الواسع بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مہمان خصوصی پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ اردو، عربی اور فارسی زبانوں کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے خط کوفنون لطیفہ میں شامل کیا، خطاطی فن لطیف ہے اور کسی دوسری زبان کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ محمد ذکیر الدین نے ایک ایسے وقت میں یہ کتاب لکھی ہے جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کمپیوٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن کمپیوٹر میں جنبش قلم، احساسات کی ندرت اورانگلیوں کا لمس آہی نہیں سکتا، لیکن کمپیوٹر بھی ہماری ضرورت ہے۔ ہمیں اس کو لے کر پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ اس طرح کی کوشش کرنی چاہئیں کہ کس طرح ہم خطاطی اور کمپیوٹر کو مربوط کر سکیں۔

سینئر صحافی معصوم مراد آبادی نے کہا کہ ذکیر الدین نے ایک ایسے وقت میں فن خطاطی پر کتاب تصنیف کی ہے، جب لوگ اس فن کو بھولتے چلے جا رہے ہیں یہ ایسا کارنامہ ہے جس کے لئے انہیں بجا طور پر داد دی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہاج کہ محمد ذکیر الدین شریف النفس انسان ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں جو بہت اچھے، نستعلیق اور کھرے انسان دیکھے ہیں ان میں ذکیر الدین سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذکیر الدین کتابت اور خوشنویسی کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف اور ادارت سے بھی وابستہ ہیں، لیکن انہوں نے دوسروں کی طرح کبھی اس پر غرور نہیں کیا بلکہ اپنی کاوشوں کو نہایت عاجزی اور انکساری کیساتھ پیش کرکے ارباب ادب و صحافت کی داد پاتے رہے۔

صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے م۔ افضل نے کہا کہ میں پچھلے دنوں میں ایران کے سفر پر گیا تھا، وہاں میں نے دیکھا مقامی لوگوں نے فن خطاطی کو زندہ رکھا ہوا ہے اور بہت شوق کے ساتھ وہ لوگ بازاروں میں آویزاں بینر کاتب حضرات سے لکھوانے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ محمدذکیر الدین ہی نہیں بلکہ معصوم مرادآبادی اور سہیل انجم نے بھی اپنے صحافتی کیریر کا آغاز میری ادارت میں شائع ہونے والے ہفتہ وار ’اخبارنو‘ سے کیا اور آج یہ لوگ اپنے اپنے میدان میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن خطاطی کی موجودہ صورتحال پرمایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنے فن میں ماہر ہوجائیں، تب آپ کو قدر بھی ملے گی اور آپ کو کام بھی ملے گا، اور آپ کو زندگی میں بہت کچھ حاصل ہوگا۔اس فن کو ایک بار پھر اسی آب وتاب کے ساتھ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

صحافی سہیل انجم نے ذکیر الدین کی شخصیت اور فن پر خاکہ پڑھ کر سنایا۔ ڈاکٹر عقیل احمد اور افضل منگلوری نے صاحب کتاب کو مبارکباد پیش کی۔ شرکاء میں کالم نگار عظیم اختر کے علاوہ ممتاز خطاطوں میں عطاء اللہ اختر، کفیل احمد قاسمی، سہیل احمد، عبد الماجد، ابو بکر قاسمی، انیس صدیقی، عبد المنان کے علاوہ ارشد سراج الدین مکی، ظفرانور اور حافظ نصیر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی الیکشن اہک ہزار ۷۰۰ امیدوار میدان عمل میں، پرچہ نامزدگیاں مکمل ہونے کے بعد ۴ سو ۵۳ امیدواروں نے پرچہ واپس لیا

Published

on

ممبئی، میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتحاب میں ایک ہزار ۷۰۰ سو امیدوار میدان عمل میں ہے جبکہ 167امیدواروں کا پرچہ نامزدگی غلط ہونے کے سبب کالعدم قرار دیا گیا 2231 کاغذات نامزدگی درست پایا گیا اور 453 امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگیاں واپس لی ہے اس لئے اب 1 ایک ہزار 700 امیدوار میدان عمل میں ہے۔ امیدواروں کو آج انتخابی نشان بھی تقسیم کیا گیا انتخابی عمل کے دوران ۱۱ ہزار فارم تقسیم کئے گئے اور 2 ہزار سے زائد امیدواروں نے پرچہ داخل کیا اتنا ہی نہیں جانچ پرٹال کے بعد 167 امیدواروں کو کالعدم قراردیا گیا ان کے پرچہ نامزدگیوں میں خامیوں کے سبب انہیں کالعدم قرار دیا گیا تھا بی ایم سی کی 227 نشستوں پر 15 جنوری کو ووٹنگ ہو گی اور دوسرے روز گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا امیر کبیر بی ایم سی پر کس کا مئیر ہوگا اسی لئے سیاسی پارٹیوں میں رسہ کشی بھی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

بنگال ایس آئی آر : 3 قبائلی قبائل کے ووٹرز کو خود بخود اندراج کیا جائے گا۔

Published

on

کولکتہ، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی بنگال کی حتمی ووٹر لسٹ میں تین “آبائی قبائل” یا “آدمی قبائل” کے ووٹر خود بخود درج ہو جائیں گے۔ ان تینوں برادریوں کے ووٹرز کو اس مقصد کے لیے کوئی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ یہ “آبائی قبائل” یا “آدمی قبائل”، جن کے ووٹر خود بخود حتمی ووٹر لسٹ میں شامل ہو جائیں گے بغیر کوئی معاون شناختی دستاویزات پیش کیے، برہور، ٹوٹو اور سبر ہیں۔ کمیشن کی ہدایت کے بعد، ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ساتھ ضلع انتخابی افسران نے بلاک ڈیولپمنٹ افسران (بی ڈی او) سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان تینوں قبائلی قبائل کے ووٹروں کی تفصیلات فراہم کریں۔ سی ای او کے دفتر کے ذرائع نے بتایا، “اگر ان تینوں قبائلی قبائل میں سے کسی بھی ووٹر کے پاس شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ نہیں ہے، تو ضلع انتظامیہ اسے ہنگامی بنیادوں پر سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔” اس ہفتے کے شروع میں، ای سی آئی نے جنسی کارکنوں، ٹرانس جینڈر یا دیگر کمیونٹیز کے لوگوں کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان کیا تھا اور مغربی بنگال میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ پر دعووں اور اعتراضات پر جاری سماعت کے سیشنوں میں شناخت کے ثبوت سے متعلق رسمی کارروائیوں کے سلسلے میں راہبوں کا اعلان کیا تھا، جو ریاست میں تین مراحل پر مشتمل خصوصی انٹینسیو ریویژن (آئی آر ایس) کا دوسرا مرحلہ ہے۔ کمیشن نے اپنے ووٹنگ کے حقوق کے قیام کے لیے درکار معاون شناختی دستاویزات کی صداقت کے بارے میں سختی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جیسا کہ ووٹرز کے باقاعدہ زمروں کے معاملات میں ہوتا ہے۔ سیکس ورکرز اور ٹرانس جینڈر کمیونٹیز کے لوگوں کے لیے، یہ نرمی اس لیے دی جا رہی ہے کہ اس سیکشن کی اکثریت سوشل آؤٹ کاسٹ اور فیملی آؤٹ کاسٹ ہے، اور ان کے پاس ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے حقیقی ووٹرز کے طور پر اپنی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے ان کی اصل دستاویزات نہیں ہیں۔ سی ای او کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے معاملے میں، ان کی اصل دستاویزات اور ان کے موجودہ دستاویزات کے درمیان تین بڑی مماثلتوں کا ایک اضافی مسئلہ ہے، یعنی نام کی مماثلت، نظر میں مماثلت، اور سب سے اہم بات، صنفی مماثلت۔ راہبوں کے معاملے میں، راہب سے پہلے اور راہب کے بعد کی زندگی کی وجہ سے ناموں میں مماثلت پائی جاتی ہے، اس لیے انہیں شناختی ثبوت کے دستاویزات کے سلسلے میں بھی اس خصوصی رعایت میں توسیع دی جائے گی۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی بی ایم سی الیکشن : ناراض سماجوادی پارٹی کارکنان سے ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

abu asim

ممبئی بلدیاتی انتخابات میں سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے پارٹی ٹکٹ سے محروم دعویداروں سے اپیل کی ہے کہ کسی وجہ سے اگر کسی امیدوار کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملا ہے, آئندہ انہیں پارٹی قیادت موقع فراہم کرے گی, لیکن اس الیکشن میں عوام کے مسائل اور اس کے حق کے لئے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ رہ کر اتحاد کا مظاہرہ کرے. انہوں نے کہا کہ بی ایم سی انتخاب میں سماجوادی پارٹی نے ۱۵۰ نشستوں کو امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ سماجوادی نظریہ کو فروغ ملے. پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ میسر ہوئے اور امیدواروں نے چرچہ نامزدگی بھی داخل کیا, لیکن بدقسمتی سے کئی دعویداروں کو ٹکٹ نہیں ملی کیونکہ ٹکٹ فراہمی تقسیم میں کئی دشواریاں بھی تھیں. ممبئی میں پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے اور پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک کا شکریہ کئی وارڈوں میں مرحلہ وار طریقے سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا اور انتخابی مرحلہ کے لیے ۱۵۰ امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے. ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میری تمام کارکنان اور دعویداروں سے اپیل ہے کہ وہ ٹکٹ کی محرومی پر ناراض ہونے کے بجائے پارٹی امیدوار کے لئے کام کرے, کیونکہ پارٹی کو مستحکم بنانا اور سماج وادی پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینا ہی ہماری ذمہ داری ہے. جس امیدواروں کو اس مرتبہ موقع فراہم نہیں ہوا ہے وہ نالاں نہ ہو, انتخاب صرف ایک امیدوار کا نہیں بلکہ پارٹی کا نظریہ ہے, ٹکٹ چاہے کسی کو بھی دی گئی ہے, وہ سماج وادی پارٹی کا چہرہ اور امیدوار ہے, اس لئے پارٹی امیدوار کا ساتھ دے کر پارٹی کو مستحکم کرے اتحاد کی فتح ہے, شہریوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے آپ تمام سماجوادی پارٹی کے لیے کام کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے کہ سماج وادی پارٹی اس مرتبہ تاریخ رقم کرے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان