Connect with us
Tuesday,16-September-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر کسانوں کیلئے 79 کسان بھون کے قیام کو کابینہ میٹنگ میں منظوری

Published

on

kisan & cabinet

ممبئی مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ میں آج 8 اہم فیصلے کئے گئے ہیں. کابینی میٹنگ میں ریاستی بنیادی سہولیات پر توجہ پر زور دیتے ہوئے عام سہولیات کیلئے ڈپٹی کمیٹی کو منظور دیدی گئی ہے, اس کمیٹی میں وزیر اعلی سمیت وزراء اراکین کے طور پر شامل رہیں گے۔ ریاستی کاشتکاروں کیلئے کسان سمیتی کیلئے 79 کسان بھون کے قیام کی تجویز کو بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر کی ترقی کیلئے اپ سمیتی یعنی ڈپٹی کمیٹی کی منظوری کے بعد اب ترقیاتی کاموں اور پروجیکٹ سے متعلق یہ کمیٹی ہی کام کاج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ گڈ چرولی کو سڑک سے وابستہ کرنے کیلئے 94 کلو میٹر کا راستہ بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے. اس پر 931 کروڑ 15 لاکھ روپے کا تخمینہ ہوگا. اس کی ذمہ داری وزارت تعمیرات پی ڈبلیو ڈی کو دی گئی ہے۔ توانائی محکمہ ریاست میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا ہدف ہے, اور یہ کام وزارت توانائی کے سپرد کیا گیا ہے۔

جرم

ممبئی گوریگاؤں غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب ۱۵ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں چھاپہ مار کرغیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اس کال سینٹر میں امریکن شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔ ٹول فری نمبر پر انٹی وائرس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ۲۵۰ سے ۵۰۰ ڈالر کا گفٹ تحفہ خریدنے کا لالچ دے کر کرپٹو کرنسی اور ڈالر میں سرمایہ داری کرنے پر دھوکہ دہی کیا کرتا تھا. ۱۵ ستمبر کو کرائم برانچ یونٹ ۱۲ کو اطلاع ملی جس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا اور ملزمین کے قبضے سے ۱۰ لیپ ٹاپ، ۲۰ موبائل فون، اس میں دو کال سینٹر چلانے والے، ایک منیجر اور ۱۰ ٹولی گروپ ایجنٹ بھی شامل ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی یما پر انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

سیاست

‎ممبئی بی جے پی سرکار مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Asim Azmi

‎ممبئی مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وقف ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کی ادھوری راحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو تباہ وبرباد کرنے کی قسم کھائی ہے, اور سپریم کورٹ نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر سرکار کی نیت خراب ہے اس لئے وقف ترمیمی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے اعتراضات پرسماعت کرتے ہوئے کچھ اعتراضات پر روک اور پابندی عائد کی ہے, لیکن وقف ایکٹ پر انصاف ادھورا ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کو مکمل وقف ایکٹ پر ہی پابندی عائد کرنی چاہئے, کیونکہ اس سے مسلمانوں کی جائیدادیں سرکار اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے کہا تھا جب سڑکیں ویران ہوگی تو سنسد آوارہ ہو جائے گا. اس لئے ہم سڑکوں پر اس سے متعلق سراپا احتجاج کریں گے. وقف کی املاک کے معاملہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں. سپریم کورٹ کے ادھوری راحت کے بعد مسلم پرسنل لابورڈ اور اکابر جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔ اس لئے مسلم پرسنل لابورڈ نے اس کے خلاف رام لیلا میدان میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے. مسلم پرسنل لابورڈ کے ساتھ ہم اس کالے قانون کی مخالفت کرتے ہیں, یہ مسلمانوں کی جائیدادیں چھیننے کا ہتھکنڈہ ہے اور سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔

Continue Reading

سیاست

ہند پاک کرکٹ میچ بی جے پی سرکار اپنی پالیسی واضح کرے : ادھو ٹھاکرے

Published

on

Uddhav

ممبئی : ممبئی شیوسینا سر براہ یو بی ٹی ادھو ٹھاکرے نے ہند۔ پاک کرکٹ میچ کے بعد بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی صرف دیش بھکتی کا ڈھونگ کرتی ہے اور یہ اب جگ ظاہر ہوگیا ہے اگر کرکٹ میچ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلا جاتا تو کیا ہوتا؟ ایک طرف پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد پاکستان کو دشمن دیش قرار دیا جاتا ہے, اس کے خلاف عالمی سطح پر وفد روانہ کیا گیا تھا وہاں پاکستان کی کرتوتوں کو سامنے رکھا گیا تھا, لیکن پاکستان کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلا جاتا ہے تو عالمی سطح پر کیا پیغام جائے گا۔

پاکستان دہشت ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کرتا ہے اور ہم اس کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں پہلگام حملہ کے بعد جس طرح کا موقف ملک نے پاکستان کے خلاف واضح کیا تھا اس موقف پر قائم رہنا ضروری ہے, لیکن بی جے پی امیت شاہ, جئے شاہ کی قصیدہ خواہ ہے۔ ملک بھر میں وفد یہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہندوستان پر دہشت گردانہ حملہ کیا اور پھر اب اس کے ساتھ ہی میچ کھیلا جارہا ہے, کیا یہ درست ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے پاکستان سے متعلق خارجہ پالیسی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ایک طرف ہم پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اس کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں. بیرون ممالک میں دورہ کے دوران ہم نے پاکستان کی کرتوت بیان کرتے ہیں تو ایسے میں ان ممالک میں کیا پیغام جائے گا کہ ایک طرف ہندوستان پاکستان کو دہشت گرد کہتا ہے اور دوسری طرف اس کے ساتھ تعلقات قائم رکھتا ہے تو کوئی ملک پاکستان کے خلاف ہندوستان کا ساتھ کیوں دے گا؟ اس لئے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ پاکستان دشمن ہے یا دوست اگر ہم پاکستان سے تعلقات ختم کریں گے تو دوسرے ممالک کو بھی اس جانب مائل کر سکتے ہیں, لیکن ہم پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں تو کیا پیغام جائے گا, اس لئے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بوگس جنتا پارٹی کہتا ہوں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com