ممبئی پریس خصوصی خبر
بمبئی ہائی کورٹ نے ای او ڈبلیو کی ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا، ایک دہائی کے بعد انصاف ملا
ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے ایک اسی سالہ تاجر کے خلاف سات کروڑ روپے کی دھوکہ دھری اور اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے الزام میں چارج شیٹ اور ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو مسترد کر دیا ہے۔ ایف آئی آر نیوورلڈ ریسورسز کے ایک بزنس مین مسٹر پرمود لٹھ نے درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فروری دو ہزار بارہ سے ستمبر دو ہزار بارہ کے درمیان، اس نے تقریباً دس ہزار روپے کا چوری کیا تھا۔ روپے کا خام پولیمر بیچا۔ شریجی ٹریڈنگ سروسز کے ملزم مسٹر مہیش پاریکھ کو بیس کروڑ، جنہوں نے کچھ سامان کی ادائیگی نہیں کی تھی اور اس کی عدم فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہا تھا۔ جس کی ہائی کورٹ کے سامنے وکیل نے مخالفت کی۔ مسٹر پاریکھ کے وکیل مبین سولکر نے کہا کہ ڈیلیور کردہ سامان کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق تنازعہ سول نوعیت کا ہے اور یہ دھوکہ دہی اور مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی کے جرائم کے بنیادی اجزاء کو تشکیل نہیں دیتا ہے۔
شری سولکر نے مزید دلیل دی کہ پہلے مخبر نے خالصتاً تجارتی تنازعہ کو مجرمانہ رنگ دیا اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی، جو کہ قانون کے عمل کا غلط استعمال اور پولیس مشینری کا غلط استعمال تھا۔ بمبئی ہائی کورٹ، جس نے دو ہزار تیرہ میں کوشنگ پٹیشن کے داخلے سے پہلے نوٹس جاری کیا تھا، پیر کو مسٹر پاریکھ کے خلاف فوجداری کارروائی کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ چلانا قانون کے عمل کا غلط استعمال ہوگا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ دھوکہ دہی اور مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی کے بنیادی عناصر کی کمی تھی، اور یہ دیوانی نوعیت کا تنازعہ تھا، اور اس نے پوری فوجداری کارروائی کو منسوخ کر دیا۔
(جنرل (عام
"ممبئی : عزیم کا انتباہ -’مسلمانوں کو زبردستی وندے ماترم نہیں پڑھایا جا سکتا‘، لوہا گروپ کا احتجاج پولیس نے روک دیا، حالات کشیدہ”

ممبئی : ممبئی وندے ماترم گیت کو ۱۵۰ سال مکمل ہونے پر بی جے پی نے آج ممبئی میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے گھر کے باہر وندے ماترم گیت پڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد ممبئی پولس نے انہیں روک دیا پولس نے وندے ماترم کے تنازع کے سبب اعظمی کے گھر کو پولس چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا ابو عاصم اعظمی کو اس سے قبل بی جے پی صدر امیت ساٹم نے وندے ماترم گیت پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کاانہوں نے جواب دیتے ہوئے استقبال کیا تھا اور وندے ماترم پڑھنے سے معذوری ظاہر کی تھی
آج صبح بی جے پی لیڈر اور وزیر منگل پربھات لوڈھا کارکنان کے ساتھ اعظمی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور بضد تھے کہ وہ اعظمی کے گھر کے پاس کی وندے ماترم گیت گائیں گے ۔ پولس نے اعظمی کے گھر تک جانے کی انہیں اجازت نہیں دی بعد ازاں ریڈیو کلب کے پاس وندے ماترم گیت پڑھا گیا ۔
منگل پر بھات لوڈھا نے کہا کہ اعظمی وندے ماترم کی مخالفت کرتے ہیں اور دہشت گرد یعقوب میمن کو پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کے گھروں کے باہر وندے ماترم پڑھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نظم و نسق خراب نہ ہو اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا منگل پربھات نے کہا کہ اعظمی نے وندے ماترم کی مخالفت کی تھی جبکہ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہے تو اعظمی کیوں مخالفت کرتے ہیں ۔ کوئی بھی مسلمان اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرے گا
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی نے وندے ماترم کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے کے بعد ان کے گھر کے باہر جبرا وندے ماترم پڑھنے کی مخالفت کی اور کہا کہ جس طرح سے ایک وزیر بضد تھے کہ جب تک ابوعاصم اعظمی کو وندے ماترم نہیں پڑھا لیتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے یہ سراسر داداگیری وغنڈہ گردی ہے وزیر نے دستور کی حلف لی ہے لیکن اس کے باوجود وندے ماترم کی آڑ میں تنازع پیدا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وندے ماترم پڑھنا لازمی نہیں ہے اس بات کو کورٹ نے بھی واضح کیا ہے اور کسی کو اس کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا کوئی بھی مسلمان کو اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتا ہے وہ غیر اللہ کے آگے نہیں جھک سکتا اس لئے مسلمان وندے ماترم نہیں پڑھتے یہ شرک ہے انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کوئی قومی گیت نہیں ہے اس لئے کسی کو اس کےلیے مجبور نہیں کیا جاسکتا جبکہ جس طرح سے آج میرے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کیا گیا اس کے خلاف میں نے کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں جب بھی وندے ماترم پڑھا جاتا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین وندے ماترم پڑھتے ہیں بہت سے لوگ شراب نوشی کرتے ہیں نماز نہیں پڑھتے اسلام میں شرک سب سے بڑا گناہ ہے اس کی معافی نہیں ہے لوگ دیوی دیوتاؤں اور آگ پانی سورج کی پوجا کرتے ہیں یہ ان کا عقیدہ ہے لیکن ایک اللہ واحد کی عبادت کرنے والا کبھی بھی شرک نہیں کرے گا مسلمانوں کو بھی اپنے عقیدہ پر قائم رہنے کی آزادی ہے اس لیے کوئی بھی انہیں اس کےلیے مجبور نہیں کرسکتا ۔ اس سے قبل اعظمی کو امیت ساٹم نے مکتوب ارسال کرکے وندے ماترم پڑھنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد اعظمی نے اس کا جواب دیا تھا اور کہا کہ وہ وندے ماترم پڑھنے سے قاصر ہے اور وہ وندے ماترم نہیں پڑھتے کیونکہ عمل مشرکانہ ہے اس لئے اعظمی نے معذوری ظاہر کی اور کہا کہ بی جے پی میں اشتعال انگیزی اور نفرت کا مظاہرہ کرنے والے وزرا اور لیڈران موجود ہے اس لئے اگر امیت ساٹم یہ وزارت کا عہدہ حاصل کرنے کےلیے کررہے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔
جرم
انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروش اکبر کھاؤ گرفتار

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی گھاٹکوپریونٹ منشیات فروشی کے الزام میں ڈرگس فروش محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے اس پر تھانہ میں منشیات فروشی کے معاملہ مکوکا کا اطلاق کیا گیا تھا اور اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی اس کے باوجود وہ منشیات سپلائی کیا کرتا تھا اے این سی نے منشیات کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیاتھا اس کی تفتیش میں اکبر کھاؤ کا انکشاف ہوا یہ اس کیس میں مفرور تھا اس کی تفصیل معلوم ہوئی اور سراغ ملا ہے وہ اڑیسہ میں روپوش ہے جس کے بعد پولس نے راج گنگا پور سندرگڑھ سے اسے گرفتار کیا اکبر کھاؤ کے خلاف کل ۱۵ معاملات درج ہے جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ او ر مختلف جرائم درج ہے وی بی نگر میں دو این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج ہے اے این سی میں ۲ این ڈی پی ایس منشیات فروشی کل ۱۸ کیس درج ہے ۔ اے این سی نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ۱۲ کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے ۔یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈ ی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈویژن کی قلابہ کاز وے علاقے میں 67 غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی

ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کے اے ڈویژن کی طرف سے منگل، 4 نومبر 2025 کو قلابہ کاز وے علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی گئی ۔اس کارروائی میں کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو ہٹایا گیا۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) کی قیادت میں کی گئی۔ چندا جادھو، اے ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر جے دیپ مورے غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے اس کارروائی کے تحت قلابہ کاز وے سے کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو بے دخل کیا گیا, جو ٹریفک اور راہگیروں کی راہ میں رکاوٹ تھے۔
یہ کارروائی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی اب سے مسلسل جاری رہے گی۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
