جرم
بی جے پی شاہین باغ خاتون مظاہرہ کو بدنام کرکے اسے سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہی ہے
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ مظاہرے کو جہاں ایک طرف میڈیا کے ایک طبقہ کی طرف نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی اس کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں بی جے پی کا ’دشاہین (بے سمت) باغ کہنا اور دہلی کے شاہین باغ میں رچی جارہی ملک مخالف سازش رچی جانے والی بات شامل ہے۔
اس پر سخت ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے شاہین باغ خاتون مظاہرین نے کہا کہ بی جے پی یہ سازش رہی ہے کہ شاہین باغ خواتین مظاہرہ کو بدنام کرکے اسے سبوتاژ کیا جائے اور اس بہانے ملک میں جاری ہندو مسلم اتحاد، مشترکہ تہذیب و ثقافت اور مشترکہ اقدار کوختم کرنا ہے جو شاہین باغ خواتین مظاہرے کی وجہ سے ملک میں نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس سے پہلے شاہین باغ خاتون مظاہرین پر پیسے لیکر مظاہرہ کرنے کا گھناؤ نا الزام لگاچکی ہے جس پر اسے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شاہین باغ خاتون مظاہرین کی وجہ سے ملک میں سو سے زائد مقامات پر صرف خواتین کا مظاہرہ جاری ہے اور ہر روز اس میں دسیوں مقامات کا اضافہ ہورہا ہے۔ یہ تحریک پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور ضلع سطحً سے لیکر اب قصبوں اور گاؤں تک پھیل چکی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی پوری طرح بوکھلا گئی ہے اور وہ اپنے پرانے طریقے سے جھوٹی افواہ پھیلانا، ملک کے خلاف نعرے لگانا جیسے پرانے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہین حب الوطنی کی مثال پیش کر رہا ہے اور صبح شروعات قومی ترانہ جن من گن سے ہوتی ہے اور حب الوطنی اور انقلابی نعرے لگائے جاتے ہیں۔
پیپلز آف ہوپ کے چیرمین اور سماجی کارکن رضوان احمد نے کہاکہ شاہین باغ یا ملک کے دیگر حصوں میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری مظاہروں میں لگنے والے آزادی کے نعرے سے بی جے پی اس لئے پریشان ہے کیوں کہ جنگ آزادی میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ اس کے رہنما انگریزوں کی مخبری کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔اس لئے خواہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہوں یا بی جے پی کا کوئی دوسرا آزادی کے نعرے سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شاہین باغ مظاہرے کی علامت بن چکا ہے اور یہ گنگا جمنی تہذیب کی مثال بن چکا ہے یہاں ہون بھی ہوتا ہے، قرآن کی تلاوت بھی، سکھ کیرتن ارداس بھی کرتے ہیں اور عیسائی بائبل بھی پڑھتے ہیں۔ یہاں خطاب کرنے والوں میں ہندو مسلم، سکھ عیسائی اور تمام طبقے کے لوگ شامل ہیں جو یہاں آکر اس کالا قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی والے فرضی ویڈیو بنواکر وائرل کرواتے ہیں اور پھر اس ویڈیوں کی بنیاد پر بیان دیکر شاہین باغ کو بدنام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز یہاں کہا، ‘ ہندوستان کی آزادی کو ختم کرنے کے لئے شاہین باغ میں سازش رچی جا رہی ہے۔ ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں“۔انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں ایک مقررلوگوں سے آسام کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑنے کی اپیل کر رہا ہے۔
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری مظاہرہ کی تعداد میں ضافہ ہوتا جارہ اہے اور اب یہ مظاہرہ دہلی کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے اور خواتین نے اس کی کمان سنبھال لی ہے۔
خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے بتایا کہ گزشتہ رات کے مظاہرے میں سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج نے قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر سب سے زیادہ دلت سماج اور پسماندہ طبقہ پر پڑے گااور اس قانون کے سہارے حکومت کی منشا ریزرویشن ختم کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ مسلمانوں کا نہیں ہے اس لئے تمام طبقوں کو مل اس قانون کی مخالفت کرنی چاہئے۔
مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ نے عورتوں کے حوصلے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے پورے ملک میں اس قانون کے خلاف مورچہ سنبھال رکھا ہے اور حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت شروع سے ہی جبر و استحصال کرنے والی رہی ہے لیکن خواتین نے اس کے خلاف لوہا لیکر یہ ثابت کردیا ہے وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ سماجی کارکن اور سیاست داں تحسین پونا والا نے کہاکہ اس قانون کے خلاف پورے ملک کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کی ڈاکٹر رینو اوراسلامک سنٹر کے ابوذر خاں نے بھی خطاب کیا۔
محترمہ عشرت جہاں نے بتایا کہ آج رات میں مشہور سیاست داں سیتا رام ییچوری، جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش، راگنی نائک، سیف نقوی وغیرہ خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون کے مضر اثرات کی وجہ سے پورے ملک کی خواتین سڑکوں پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو خواتین کبھی گھروں سے باہر نہیں نکلیں وہ آج سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں کیوں کہ معاملہ ملک اور دستور بچانے کا ہے اور مسلم خواتین ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس بربریت کے بعد سے 15دسمبر سے جاری مظاہرہ آج بھی جاری ہے اور یہاں بھی 24 گھنٹے کا دھرنا جاری ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں خواتین مظاہرین کا دائرہ پھیل گیا ہے اور دہلی میں درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اور اس فہرست میں ہر روز نئی جگہ جڑ رہی ہے اور خواتین کے ساتھ مرد بھی مظاہرے کرنے کے نئے نئے انداز اپناتے ہیں۔ اس وقت دہلی میں سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ،بلی ماران، کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مالویہ نگر کے حوض رانی، مصطفی آباد، کردم پوری، شاشتری پارک اورجامع مسجدسمت ملک تقریباً سو سے زائد مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔
دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور یہاں شدت سے قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف بہارکی خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اور وہاں ہر روز نئی جگہ جڑ رہی ہے اور بہار درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اور یہاں خواتین کی بڑی تعداد ہے۔ اس کے بعد سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کے مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی، ارریہ،سیوان، چھپرہ، بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، سمستی پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی علاقے میں، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں اور بہت سے ہندو نوجوان نہ صرف اس قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ مظاہرہ کرنے والے مسلمانوں کی حفاظت کرتے نظر آئے۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے جس میں اہم لوگ خطاب کرنے پہنچ رہے ہیں۔
مغربی بنگال میں قومی شہریت (ترمیمی) قانون’این آر سی اور این پی آر کے سلسلے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے یہی وجہ سے یہاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ حکمراں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی جگہ جگہ مظاہرہ کی قیادت کر رہی ہیں۔ مغربی بنگال کے متعدد مقامات سمیت کولکاتہ کے پارک سرکس میں خواتین سخت پریشانیوں کے باوجود اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔ انتظامیہ کا جبر بھی خواتین کے عزم و حوصلہ کے سامنے وہ ٹک نہیں سکا۔
لکھنو میں خواتین نے قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ 19دسمبر کو احتجاج کے بعد تشدد کی وجہ سے اترپردیش میں احتجاج پوری طرح بند تھا اور160سے زائد خواتین پر ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود آج ہزاروں کی تعداد میں خواتین مطاہرہ کر رہی ہیں۔اس مظاہرے سیبزرگ شیعہ رہنما کلب صادق اور آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی صدر مدھو گرگ نے خطاب کیا۔
اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں غیر مسلم خواتین بھی شریک ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ سنبھل، دیوبند، سہارنپور، غازی آباد کے مسوری،مراد نگر وغیرہ میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش میں سب سے پہلے الہ آباد کی خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا تھا جہاں آج بھی مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔اسی کے مؤ سے بھی دھرنا کی خبریں موصول ہورہی ہیں بریلی میں اس کالا قانون کے خلاف ڈتی ہوئی ہیں۔ ان مظاہرے کی اہم بات یہ ہے کہ اس کے پس پشت نہ کوئی پارٹی ہے اور نہ ہی کوئی بڑی تنظیم، جو کچھ بھی آتا ہے وہ رضاکارانہ طور پر آتا ہے اور عام لوگ ضرورت چیزیں خواتین کو پہنچاتے ہیں۔
شاہین باغ،دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ’دہلی،۔آرام پارک خوریجی-دہلی ’۔سیلم پور فروٹ مارکیٹ،دہلی،۔جامع مسجد، دہلی،ترکمان گیٹ، دہلی،ترکمان گیٹ دہلی، بلی ماران دہلی، شاشتری پارک دہلی، کردم پوری دہلی، مصطفی آباد دہلی، کھجوری،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار‘۔سبزی باغ پٹنہ – بہار، ہارون نگر،پٹنہ’۔شانتی باغی گیا بہار،۔مظفرپور بہار،۔ارریہ سیمانچل بہار،۔بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،۔مغلا خار انصارنگر نوادہ بہار،۔مدھوبنی بہار،۔سیتامڑھی بہار،۔سیوان بہار،۔گوپالگنج بہار،۔کلکٹریٹ بتیا مغربی چمپارن بہار،۔ہردیا چوک دیوراج بہار،۔ نرکٹیاگنج بہار، رکسول بہار، دھولیہ مہاراشٹر،۔ناندیڑ مہاراشٹر،۔ہنگولی مہاراشٹر،پرمانی مہاراشٹر،۔ آکولہ مہاراشٹر،۔ پوسد مہاراشٹر،۔کونڈوامہاراشٹر،۔پونہ مہاراشٹر۔ستیہ نند ہاسپٹل مہاراشٹر،۔سرکس پارک کلکتہ،۔قاضی نذرل باغ مغربی بنگال،۔اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،35۔روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپور-یوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،۔کوٹہ راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش،، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ اندور،احمد آباد گجرات، منگلور کرناٹک، ہریانہ کے میوات اور یمنانگر اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی دھرنا جاری ہے۔اجمیر میں بھی خواتین کا احتجاج شروع ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ جارکھنڈ کے رانچی، لوہر دگا، دھنباد کے واسع پور، جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
جرم
ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ضبطی، 10 ملزمین گرفتار

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل یونٹس نے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے بعد ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات کی ضبطی کے ساتھ ۱۰ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بی پی ٹی و وڈالا، ممبئی میں ایم ڈی کے خلاف کارروائی کے دوران اے این سی یونٹ نے ۲۱۸ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے۔ یہاں وڈالا میں ایم ڈی فروش کو بھی مشتبہ حالت میں حراست میں لیا ہے۔ ولے پارلے علاقہ میں ہائیڈوپانک گانجہ بھی پولس نے برآمد کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ۷ کلو ۶۹۰ گرام گانجہ بھی برآمد کیا گیا ملزم کے خلاف ۷ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ وڈالا ٹی ٹی ممبئی علاقہ میں ناگپاڑہ میں آزاد میدان یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وڈالا سے گانجہ فروش کو گرفتار کیا, اس کے پاس سے ۲۰ کلو ۷۰۰ گرام گانجہ ملا ہے۔ ناگپاڑہ سے۱۱۷ گرام ایم ڈی کی ضبطی ہوئی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گوریگاؤں، دھاراوی، ممبئی، ویرادیسائی روڈ اندھیری، ممبئی اور ماہم ریلوے اسٹیشن سے کل ۲۸۱ کلو گرام وزنی ایم ڈی کی ضبطی کی گئی ہے اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تمام ملزمین یہاں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ کاندیولی یونٹ نے اندھیری کے قریب ۱۸ گرام وزنی ایم ڈی برآمد کیا۔ ماہم میں ۱۰۴ گرام وزنی ایم ڈی کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ بھارت نگر باندرہ سے ۱۶۳ گرام وزنی منشیات ضبط کی گئی۔ ملاڈ مالونی سے بھی اے این سی نے منشیات ضبط کی ہے۔ کل ۱۰ منشیات فروشوں کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 10.14 کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں کارروائی, جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر ڈئ سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
جرم
وزیر اعظم مودی کے دستخط والے جعلی خط کے ذریعے 4 لاکھ روپے تاوان مانگنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

ممبئی: ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ خوری سیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دستخط شدہ جعلی خط کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 400,000 روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو ایسپلانیڈ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ٹارگٹ میڈیا سے وابستہ توصیف حسین اسماعیل پٹیل (44) اور سدھی ناتھ دیناناتھ پانڈے عرف سنیل (43) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں شاستری نگر، گورگاؤں (مغربی) کے رہنے والے ہیں۔ شکایت کے مطابق، متاثرہ خاتون “میگا شریا” کے نام سے ایک این جی او چلاتی ہے، جو 2020 سے پسماندہ بچوں، اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے توصیف پٹیل اور اس کے ساتھی فرناز واڈیا سے 2022 میں ایک سماجی تقریب میں ملاقات کی۔ 18 مارچ کو، پٹیل نے مبینہ طور پر واٹس ایپ پر ایک صوتی نوٹ بھیجا، جس میں رقم کے بدلے وزیراعظم کے دفتر سے سالگرہ کی مبارکبادی خط بھیجنے کی پیشکش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر اس دعوے کو جعلی قرار دیا تھا۔ تاہم، ملزم نے خط حقیقی ہونے کا دعویٰ کیا اور 4 لاکھ روپے کی پبلک ریلیشن فیس کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد، 28 مارچ کو، فرناز واڈیا نے شکایت کنندہ کو مخاطب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے دستخط شدہ ایک خط کی ڈیجیٹل کاپی بھیجی، جس میں ان کے سماجی کام کی تعریف کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا لیکن ساتھیوں کی جانب سے اس کی صداقت پر شکوک پیدا ہونے کے بعد اسے حذف کر دیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنے مطالبات کو تیز کیا اور فریب کاری کے پیغام کو ساکھ دینے کے لیے شکایت کنندہ کے نام سے ایک جعلی ای میل آئی ڈی بنائی۔ شکایت کنندہ نے ملزم کو ورلی کے ایک کیفے میں مدعو کیا۔ وہیں، ملزم نے وزیر اعظم کے دفتر میں رابطے ہونے کا دعویٰ کیا اور ایک “حقیقی” خط کے بدلے میں ₹ 4 لاکھ کا مطالبہ دہرایا۔ مسلسل دباؤ اور دھمکیوں کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، انسداد بھتہ خوری سیل نے ورلی سی فیس کے ایک ہوٹل میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمین کو شکایت کنندہ سے رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ایک جعلی سالگرہ مبارکبادی کارڈ برآمد کیا جس پر مبینہ طور پر وزیر اعظم کے دستخط تھے، کھلونا نوٹوں کے بنڈل، 500 روپے کے دو اصلی نوٹ، اور جرم میں استعمال ہونے والے دو موبائل فون۔ ملزم کے خلاف این آئی اے اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر ورلی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی اور بعد میں اسے تحقیقات کے لیے انسداد بھتہ خوری سیل کو منتقل کیا گیا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تکنیکی تحقیقات کی اور ورلی کے علاقے میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمان بھتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس کو دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ وہ وزیر اعظم کے جعلی دستخط اور لیٹر ہیڈ کے ماخذ، جعلی دستاویزات بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات اور سابقہ اسی طرح کے فراڈ کے بارے میں بھی تفتیش کر رہے ہیں۔
جرم
ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
