Connect with us
Tuesday,26-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ : مہاراشٹر

Published

on

ممبئی: بی جے پی نے منگل کو اپنے انتخابی منشور میں نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار اور سوکھے سے آزاد مہاراشٹر کا وعدہ کیا۔ سمپن، سمردھ اور سمرتھ نامی 40 صفحات کے مینی فسٹو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی یہ یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ مہاتما جیوتبا پھولے، ساوتری بائی پھولے اور ویر ساورکر کو بھارت رتن دیا جائے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا کے ذریعے اجرا کیے گئے پارٹی کے مینی فسٹو کو ان پالیسیوں اور پروجیکٹس کے تسلسل کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جو پچھلے 5 سالوں میں ریاستی حکومت کے ذریعے مختلف مرحلوں میں اعلان کیے گئے یا نافذ کیے گئے تھے۔ روزگار مہیا کرانے کے علاوہ بی جے پی نے عوام کو لبھانے والا کوئی دوسرا وعدہ نہیں کیا۔ مینی فسٹو میں ہر طرح کے اکانومک گروتھ میں خواتین کی 50 فیصدی شراکت داری یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا۔ اس بار خاص طور سے زراعت، آب پاشی اور انفراسٹرکچر کے سیکٹر میں میگا پروجیکٹ اور اصلاحات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وہیں مڈل کلاس کے ووٹ پر نظر رکھتے ہوئے بی جے پی نے 2021 تک سبھی کو گھر مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ حکمراں پارٹی نے مغرب میں بہنے والی ندیوں سے 167 ٹی ایم سی پانی لاکر دیرینہ واٹر گریڈ پروجیکٹ کو پورا کرنے اور پورے مہاراشٹر کے ہر گاؤں میں پائپ کے ذریعے سے پانی فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے وعدے کو ایک بار پھر سے دوہرایا۔ پارٹی نے اپنے مینی فسٹو میں 2020 تک اندو ملز میں بی آر امبیڈکر میموریل کا کام پورا کرنے کے ساتھ ہی شیواجی مہاراج میموریل کا کام بھی پورا کرنے کا وعدہ کیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی چندو کاکا صرافہ کے نام پر دھوکہ دہی ملزم تین سال بعد گرفتار

Published

on

chandu kaka

ممبئی : ممبئی پونہ کے مشہور صرافہ چندو کاکا کی جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال زیورات کی خرید وفروخت کرنے والے کو ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولس نے گرفتار کر کے ۳۱ لاکھ سے زائد کے زیورات برآمد کئے ہیں۔ ملزم نے انٹرنیشنل جیموجیکل انسٹی ٹیوٹ کے نام پر جی ایس ٹی نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے اور سونے کے زیورات خریدنے کے لئے اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر خود کو چندو کاکا جوہری کے نام پر پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ دو نئے سونے کے شو روم کھولنے والا ہے, اور اسی نبیاد پر جی ایس ٹی نمبر حاصل کیا اور پھر چندو کاکا کی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال کرکے شکایت کنندہ کی کمپنی منی جیولرس ایکسپرٹ ڈائمنڈ ایم آئی ڈی سی اندھیری سے ٢٧ لاکھ کے زیورات جیولری باندرہ میں حاصل کی اور اندھیری مہا کالی میں واقع شکایت کنندہ کی دکان سے چار لاکھ سے زائد کے زیورات کورئیر کے معرفت منگوائے تھے, اس طرح ۳۱ لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ پولس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے متعلق ڈیجیٹل طریقے سے تفتیش شروع کر دی اور ملزم سے ۱۰۰ فیصد زیورات برآمد کرلئے ہیں, اس کے خلاف پولس نے ۲۰۲۳ میں مقدمہ درج کیا تھا اب اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ۲۰۲۳ سے مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت کارتیک پنکج 32 سالہ کے طورپر کی گئی۔ ملزم اسی طرح صرافہ بازار میں جوہریوں کو بے وقوف بنایا کرتا تھا اس ۲۰۲۳ سے یہ مطلوب تھا۔ پولس نے اس کا سراغ لگایا اور اب اس دھوکہ باز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون ١٠ نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس نے کتنے افراد اور کاروباری کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی گنپتی اتسو پر پولس کا خصوصی حفاظتی انتظامات : پولس کمشنر دیوین بھارتی

Published

on

visarjan & police

ممبئی : ممبئی پولس نے گنپتی اتسو کے تناظر میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری سمیت اعلیٰ افسران کو بندوبست پر تعینات کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کے ایڈیشنل کمشنر، ۳۶ ڈی سی پی، ۵۱ اے سی پی، ۲۳۳۶ افسران، ۱۴۴۳۰ اہلکاروں سمیت اضافی پولس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولس کی دستوں میں فساد مخالف دستہ، آرپی ایف، ایس آر پی ایف، کیوک رسپاؤنس فورس، ڈیلٹا کامبیکٹ، ہوم گارڈ اور دیگر فورس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے نظم و نسق کی برقراری کیلئے پولیس نے خصوصی انتظامات گنپتی منڈلوں پر سیکورٹی کا انتظام کیا ہے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اس لئے پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑبھاڑ کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ مشتبہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھے اور بھیڑ بھاڑ کے دوران پولس کے ساتھ تعاون کرے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے گنپتی کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عام تعطیل کا مطالبہ، جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یکم ربیع النور سے ماہم درگاہ پر پرچم کشائی سے آغاز

Published

on

Mhim-&-Khilafat

ممبئی : ممبئی شہر میں جشن ولادت پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ آج سے ماہم درگاہ سے شروع ہو گیا ہے۔ ماہم درگاہ میں پرچم کشائی کے ساتھ ۱۵۰۰ سوسالہ جشن میلاد کا آغاز کیا گیا ہے ممبئی میں گنپتی وسرجن کے سبب جلوس ۸ ستمبر کو نکالا جائے گا لیکن جشن ولادت یکم ربیع النور سے ہی آغاز ہو چکا ہے۔ ماہم درگاہ میں منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اس متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۱۲ ربیع النور سے متعلق مختلف تقریبات کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے امن کے پیغام کو عام کیا ہے, اس لئے ہم نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے برادان وطن کیلئے جلوس عید میلاد النبی کا انعقاد ۸ ستمبر کو کیا ہے, جبکہ ۵ ستمبر کو جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجدوں خانقاہوں میں تزک و احتشام کے ساتھ منائی جائے گی چراغاں ہوگا۔ ماہم درگاہ میں بھی یکم ربیع النور سے پرچم کشائی پرچم رسالت کے ساتھ جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا آغا ز ہو گیا ہے۔ سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ سرکار سے درگاہ ٹرسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر یک روزہ شراب بندی اور سرکاری تعطیل کا اعلان کرے, کیونکہ یہ سرکاری تعطیل ۵ ستمبر کو ہے ایسے میں تعطیل کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر مخدوم صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ اور حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے 1500 ویں یوم ولادت، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 12 روزہ جامع پروگرام کا اعلان کر رہے ہیں۔ منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کی قیادت میں، جشن یکم ربیع النور سے 12 ربیع الاول تک روحانی، سماجی اور خیراتی پروگراموں کا ایک سلسلہ پیش کرے گا۔ اس کا آغاز پیر، اگست 25، 2025 کو ماہم درگاہ کیمپس میں پرچم کشائی (پرچم کشائی) کی تقریب اور ڈف پروگرام کے ساتھ منعقد ہوا یہ جشن کمیونٹی کی صفائی مہم، رہبر فاؤنڈیشن کے البرکات ملک محمد اسلام اسکول میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی پر تعلیمی سیشن اور طلباء میں کتابوں اور اسکولی سامان کی مفت تقسیم کے ساتھ جاری رہے گا۔

پروگرام کی ایک اہم خصوصیت 30 اگست 2025 بروز ہفتہ “پیغمبر اسلام کی میراث – انصاف، مساوات اور راستی” کے موضوع پر انٹرایکٹو اور بین المذاہب سیشن ہے، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آفاقی تعلیمات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مدعوکیا جائے گا۔

عوامی فلاح و بہبود کے مضبوط عزم کے تحت، ماہم درگاہ کیمپس میں یکم ستمبر سے 3 ستمبر 2025 تک تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا یہ کیمپ بالاجی اسپتال، انجمنِ اسلام راؤسہ کار اسپتال اور کالسیکر اسپتال کے تعاون سے ضروری صحت کی خدمات فراہم کریں گے، بشمول دل کا معائنہ، اور خواتین کے لیے خصوصی دیکھ بھال اور آنکھوں کے معائنے۔ یہ جشن بروز جمعہ 5 ستمبر 2025 کو کئی اہم تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں ماہم درگاہ اور حاجی علی درگاہ میں موئے مبارک کی زیارت بھی شامل ہے۔ اس دن ونجواڑی مسجد سے جلوس (جلوس) کے شرکاء میں ریفریشمنٹ کی تقسیم بھی کی جائے گی۔ ۸ ستمبر جلوس عید میلاد النبی پر جے جے کے قریب ایک عظیم الشان اسٹیج بنایا جائے گا۔ یہاں سے یکجہتی اور امن کے پیغام و سیرت کو عام کیا جائے گا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات کو عام کرنے کی غرض سے اس تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو ایک خصوصی یوم درود شریف منایا جائے گا، جس کا ہدف 15 کروڑ درود شریف کو متعدد مقامات پر اور آن لائن جمع کرانے کے ذریعے پڑھنا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com