Connect with us
Monday,07-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے : پرینکا

Published

on

priyanka

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے۔ مہنگائی، جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے، جس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہوگا۔

محترمہ واڈرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھانسی میں منعقد کانگریس لیڈروں کی دو روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کے سامنے بڑے چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ وہ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والا کردار ادر کرنا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ آج ملک کی حالت موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مخالف ہو چکے ہیں۔ بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی، غریبی، عدم تغذیہ، جرائم کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار، آئین و آئنی اداروں کے سامنے کھڑے چیلنجز سے صرف کانگریس ہی مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے لئے سب کو سرگرم کردار ادا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر سماج کے درد کو ہرنے کا ہماری تاریخ بھی ہے۔ حال میں بھی اور مستقبل میں بھی اس لئے ہماری اولین ترجیح ملک و عوام الناس ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے دکھ و درد کو سمجھنا و شیئر کرنے کے ساتھ اسے حل کرنے کے لئے محنت سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکز و اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوا م کو بحران میں ڈھکیلنے کا گناہ کیا ہے۔ امیر ہو یا غریب سماج کا کوئی بھی طبقہ بڑھتی مہنگائی، جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے متاثر ہے۔ کانگریس مضبوطی کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری، پٹرول،ڈیزل و رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بی جے پی حکومت سے سوال بھی کرے گی، اور تحریک بھی چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم کی ہوا چل رہی ہے۔ استحصال زدہ، محروم دلتوں کا استحصال یوگی حکومت کا اہم ایجنڈہ ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو خاموش حمایت حالات کو دھماکہ خیز بناتے جا رہے ہیں، اور حکومت عوام کو راحت دینے کی پالیسی سے ہمیشہ کی طرح دوری بنائے ہوئے ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے وہ نوجوانوں، بے روز گاروں کے ساتھ فریب کا سہارا لے کر یوپی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ سوالوں کے جوابات دینے کے بجائے وہ جھوٹ بولتی ہے، اور جوابدہی سے بچتی ہے۔ بی جے پی حکومت بے روزگار نوجوان نوکریوں کے لئے احتجاج کر رہا ہے۔ سرکاری نوکریاں بدعنوانی کی نظر چڑھ رہی ہیں۔ نوکریوں کے لئے منتخب امیدواروں کو تقرری لیٹر کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ ملک متعدد قسم کی چیلنجز سے گذر رہا ہے۔ ہر طرف حکومت کی ہراسانی سہنے کو مجبوروں کو ایک بڑا طبقہ پریشان و مایوس کن زندگی گذارنے کو مجبور ہے۔ کانگریس کارکنوں کے سامنے بڑی ذمہ داری ہیکہ وہ اس کو پورا کریں۔ آنے والے اسمبلی انتخاب میں تنظیم و کارکنوں کی تدابیر بہت اہم ہونگے۔ تنظیم نظریات و کارکنوں کی محنت سے کھڑی ہوتی ہے۔ یہ تربیتی کیمپ کانگریسیوں کے لئے کافی اہم ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس جدید لیب اور ٹکنالوجی سے لیس : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : سائبر جرائم اور سائبر فراڈ پر قدغن لگانے کیلئے جدید ممبئی پولیس نے خود کو جدید ٹکنالوجی سے مزین کیا ہے, اسی مناسبت سے ممبئی پولیس نے تین سائبر لیپ سمیت فارنسک لیپ، اسپیشل وین،انٹرسیپٹ وین سمیت دیگر جدید آلات کا افتتاح مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر فراڈ اور آن لائن فراڈ دغابازی پر قدغن لگانے کیلئے پولیس کو جدید کیا گیا ہے, اور یہ جدید آلات کا استعمال پولیس سائبر فراڈ سے لے کر دیگر جرائم کے حل کیلئے کریگی۔

فڑنویس نے کہا کہ جس طرح سے آج آن لائن پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ڈیجیٹل اریسٹ جیسے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں, ایسے میں ان واقعات پر قدغن لگانے کیلئے پولیس نے طریقہ تفتیش سے لے کر دیگر چیزوں پر کافی اہم انقلاب لایا ہے, انہوں نے کہا کہ خواتین کی مدد کیلئے پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی مدد روم بھی قائم کیا گیا ہے, جس میں خواتین کو فوری طور پر مدد میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اسپیشل وین بھی تیار کی گئی ہے تاکہ فوری طور پر خاتون کی مدد کی جائے۔ اس تقریب میں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اور اعلی افسران موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اداکار اعجاز خان کی اہلیہ فالن گلی والا کو ضمانت مل گئی، پیر کو رہا کیا جائے گا۔

Published

on

download (17)

ممبئی : اداکار اعجاز خان کی اہلیہ فالن گلی والا، جنہیں نومبر 2024 میں ان کی رہائش گاہ سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کو ممبئی کی خصوصی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ گلی والا چار ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کچھ شرائط عائد کی ہیں جن میں اس کا پاسپورٹ، سفری پابندی اور چارج شیٹ داخل ہونے تک ہفتے میں تین بار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونا شامل ہے۔

گلی والا کے وکیل ایاز خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں برآمد ہونے والی اشیاء کے بارے میں علم نہیں تھا اور وہ اس احاطے کی واحد رہائشی نہیں تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چھاپے کے دوران سی سی ٹی وی سسٹم بند تھا اور کوئی ویڈیو گرافی یا فوٹو گرافی نہیں کی گئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ویبھاوری پاٹھک نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ گلی والا کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ بنایا گیا تھا۔ عدالت نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ضبطی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، گلی والا کو ضمانت دے دی، لیکن سخت شرائط کے ساتھ۔

Continue Reading

سیاست

شیو سینا یو بی ٹی غیر مراٹھی لوگوں کو مراٹھی سکھانے کی مہم شروع کرے گی، زبان کے نام پر ایم این ایس پر تشدد کی مذمت، بی جے پی پر ملی بھگت کا الزام۔

Published

on

UBT-Anand-Dubey

ممبئی : مہاراشٹر میں ‘زبان’ کا تنازع ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان آنند دوبے نے مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے کارکنوں کے ذریعہ غیر مراٹھی لوگوں کی مسلسل پٹائی کے معاملے پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس کارکنوں سے کسی بھی قسم کی توقع رکھنا بے کار ہے۔ اس لیے اب شیو سینا (یو بی ٹی) لوگوں کو مراٹھی سکھائے گی۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان آنند دوبے نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ خبریں آرہی ہیں کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے کارکن غیر مراٹھی بولنے والوں پر حملہ کررہے ہیں۔ وہ اس کی توہین کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسے مراٹھی نہیں آتی۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ ایسے ہوں جو یہاں روزگار کی تلاش میں آئے ہوں اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مراٹھی کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ کیسے سیکھیں گے؟ انہیں کون سکھائے گا؟ پھر ہمارے ذہن میں خیال آیا کہ ہم انہیں پڑھائیں گے۔ اس کے لیے ایک ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو لوگوں کو مراٹھی زبان سکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے مہاراشٹر میں لوگوں کو مراٹھی سکھانے کا نعرہ بھی دیا گیا ہے۔ ایم این ایس والے لوگوں کی توہین کریں گے اور مار پیٹ کریں گے۔ لیکن ہم انہیں پیار سے مراٹھی زبان سکھائیں گے۔ یہی فرق ہے ان کی اور ہماری ثقافت میں۔ اس مہم کے تحت ہم لوگوں کے درمیان جائیں گے اور انہیں مراٹھی سیکھنے کی ترغیب دیں گے۔ آنند دوبے نے مراٹھی پڑھانے کے فیصلے کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر مراٹھی بولنے والوں کو مراٹھی سکھانے کے فیصلے کو ووٹ بینک کی سیاست کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے جب کسی غریب کو زبان کے نام پر قتل کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم نے انہیں مراٹھی سکھانے کا فیصلہ کیا۔ میں مہاراشٹر نو نرمان سینا سے بھی کہنا چاہوں گا کہ وہ لوگوں کو مارنے کے بجائے مراٹھی سکھانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے بی جے پی اور مہاراشٹر نو نرمان سینا پر ملی بھگت کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے لوگوں کو مارتی ہے اور پھر ان کے زخموں پر مرہم رکھتی ہے اور ان کے ووٹ لیتی ہے۔ یوپی، بہار اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں اور یہاں اگر کوئی غیر مراٹھی مارا پیٹا جائے تو یہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com