جرم
پونے پولیس کی بڑی کامیابی، آئی پی ایل میں سٹے بازی ریکیٹ کا پردہ فاش، 53 افراد گرفتار

پونے : ملک میں 31 مارچ سے 28 مئی تک آئی پی ایل زوروں پر تھا۔ لیکن پونے پولیس کا دماغ کہیں اور تھا۔ محکمہ پولیس کو آئی پی ایل سے زیادہ اس پر ہونے والی سٹے بازی میں دلچسپی تھی۔ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ پونے شہر کی پرتعیش رہائشی سوسائٹیوں اور اپارٹمنٹس میں یہ ریکیٹ چلایا جا رہا ہے۔ پولیس نے پوری تیاری کرتے ہوئے پونے شہر کے پمپری چنچواڈ میں 12 مقامات پر چھاپے مارے اور 53 لوگوں کو گرفتار کیا۔ یہ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں پولیس کی سب سے بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔
جب اس کیس کی تحقیقات میں شامل ٹیم نے لوگوں کو گرفتار کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں سے زیادہ تر یعنی تقریباً 40 افراد کا تعلق پونے شہر سے نہیں ہے۔ 25 سے 50 سال کی عمر کے یہ لوگ چھتیس گڑھ، بہار اور پنجاب سے خاص کر پونے آئے تھے، صرف سٹے بازی کے لیے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ حراست میں لیے گئے لوگ جو کہ سٹوریے تھے، آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے سٹے بازی کرتے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہندوستان کے باہر سے ہوسٹ کیے جاتے ہیں۔ پولیس نے چھاپے میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا جس کے ذریعے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا تھا۔
سٹے لگانے کے لیے، سٹوریے پہلے آن لائن بین الاقوامی بیٹنگ پلیٹ فارم پر اپنا بکی اکاؤنٹ کھولتے ہیں۔ عام طور پر ان سٹوریے کا ایک گروپ کچھ دنوں کے لیے ایک فلیٹ کرائے پر لیا کرتا تھا اور پھر وہاں سے یہ سارا کام کرتا تھا۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ سٹے بازی کے عمل میں سٹوریے عموماً ایک جگہ سے مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے وسائل بانٹ سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ مثال کے طور پر، اگر بہت سے لوگوں نے بکی کو سٹے لگانے کے لیے کہا ہے، تو دوسرا اس کی مدد کرے گا اور کچھ گاہکوں کے لیے سٹے لگانا شروع کر دے گا۔
پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سٹوریے فون ایپ پر سٹے بازی کے ریٹ دیکھتے ہیں۔ جو دو قسم کے ہوتے ہیں ‘لے’ اور ‘بیک۔’ جب کوئی شخص کسی بات کے ہونے پر داوں لگاتا ہے تب وہ بیک ہوتا ہے اور جب کسی بات کے نہ ہونے پر داوں لگایا جاتا ہے تو اسے لے کہا جاتا ہے۔ جن ایپس پر یہ بیٹنگ ہوتی ہے وہ ایک کمپیوٹر پروگرام ہے جہاں بیٹنگ کی شرحیں طے ہوتی ہیں۔ ٹیم کی جیت اور ہار سے لے کر چوکے اور چھکے مارنے، آؤٹ ہونے تک، ایک گیند پر کتنے رنز بنیں گے، ٹیم کتنے رنز بنائے گی، بیٹسمین کتنے رنز بنائے گا یا بولر کتنی وکٹیں لے گا، یہاں تک کہ ٹاس کون جیتے گا تک پر داوں لگتا ہے۔
رقم کا لین دین مکمل طور پر نقد ہوتا ہے تاکہ لین دین کا کوئی ثبوت نہ ہو۔ اکثر یہ لین دین جھگڑے کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ سٹے بازی کی جا رہی ہے وہ بنیادی طور پر یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ہیں۔ یہی نہیں اس معاملے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ سٹوریے فون پر مبنی ایپ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس پر نشریات ٹی وی پر ہونے والے ٹیلی کاسٹ سے تھوڑا پہلے دیکھی جا سکتی ہیں۔
جرم
جلگاؤں مسلم نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ناانصافی پر پابندی عائد ہو، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ممبئی : جلگاؤں کے جامنیر میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے صرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک غیر مسلم دوشیزہ کے ساتھ سائبر کیفے میں تھا اور اس کی خبر شرپسندوں کو ہوئی اور لو جہاد کے شبہ میں نوجوان سلیمان کو سائبر کیفے کے باہر پہلے زدوکوب کیا اور پھر اسے 25 کلو میٹر دور گاؤں میں لے جاکر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا, اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ کر کے اسے نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔ جب اسے اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہندو و مسلمان کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے, ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے, اتنا ہی نہیں اگر کوئی غریب مسلم نوجوان کسی غیر مسلم دوشیزہ سے بات کرتا ہے یا اس کا معاشقہ ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے ہر ایک بالغ شہری کو اپنے پسند کی شادی کا حق دستور نے دیا ہے, لیکن یہ فرقہ پرست صرف غریبوں پر اس قسم کی زور آزمائی کرتے ہیں, اگر امیر کسی غیر مسلم سے شادی کرے تو سب معاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات انتہائی خراب اور بد سے بدتر ہوچکے ہیں, اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا اسے روک کر نظم ونسق برقراری کی سعی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی ہو اور اسے انصاف ملے ساتھ ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آج مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے, اگر مسلمان اتنے ہی ناپسند ہے تو انہیں پھینک دیجئے یا جیل میں بند کروا دیجئے ریاست میں جس طرح سے حالات خراب ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
جرم
انٹاپ ہل اسلحہ سپلائر گرفتار

ممبئی پولیس نے اسلحہ جات فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک اسلحہ بردار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹاپ ہل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اسلرحہ فروخت کرنے کیلئے آنے والا ہے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر پر بھی تلاشی لی اور ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے دو غیر قانونی آتشیں اسلحہ 49 کارآمد کارتوس اور 18 بئیر کارٹیج برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت سربجیت سنگھ کولجیت سنگھ باجوا 52 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔
جرم
ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا