Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی ٹریفک پولیس کی انسانیت نوازی، 2 دن سے بھوکے مزدور خاندان کو کھانا، کپڑا دلایا اور اتر پردیش جانے کے لئے کرایہ، راستہ کے اخراجات دے کر معاونت کی

Published

on

بھیونڈی: غریب، لاوارث اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے میں بھیونڈی کی پولیس ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ واضح ہو کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس نے بھی ایسے تمام علاقوں میں غریبوں اور مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کا کام کررہی تھی جس پر لوگ کبھی توجہ دینے سے بھی قاصر تھے۔ اسی طرح کلیان ناکہ ٹریفک پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر اور ان کے عملہ نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے دو دنوں کے بھوکے ایک غریب مزدور خاندان کو کھانا کھلایا، تمام لوگوں کو نئے کپڑے دیئے اور کورونا کے اثرات سے محفوظ رہنے اور اس کی وجہ سے انہیں اتر پردیش کے غازی پور جانے کے لئے کرایے کے ساتھ ہی راستے کے اخراجات کے لئے بھی رقم دی ہیں۔
واضح ہو کہ اترپردیش کے غازی پور واقع محمد آباد کے ربانی خان کو کوئی شخص گاڑی پر ڈرائیونگ کرنے کے لئے بھیونڈی لے کر آیا تھا۔ ربانی خان غازی پور سے اپنی اہلیہ اصغری خان اور 2 بچوں کے ساتھ غازی پور سے بھیونڈی آگئے تھے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ پاورلوم صنعت کے شہر بھیونڈی میں ڈرائیونگ کرکے وہ بہتر ڈھنگ سے اپنے کنبہ کی پرورش کرسکے گا لیکن انہیں یہ گمان بھی نہیں تھا کہ وہ کسی فریب کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ بھیونڈی کے کلیان ناکہ واقع فلائے اوور کے نیچے اپنے اس شناسا شخص کا انتظار کررہے تھے جس نے انہیں ڈرائیونگ کرنے کے لئے بھیونڈی بلایا تھا۔ وہ شخص کلیان ناکہ پر ان سے ملنے کے لئے آیا اور ان کے کنبے کو کھانا کھلانے کے لئے ان سے ہی 200 روپے لے کر گیا لیکن وہ دوبارہ واپس نہیں آیا۔ ان کے پاس مزید پیسہ نہیں تھا جس سے کہ وہ کچھ خرید کر کھاسکیں اگر کوئی وڑا پاؤ وغیرہ دے دیتا تھا تو وہ کھا لیتے تھے۔
وہ دو دن سے بھوکے تھے نہ تو انہوں نے کچھ کھایا تھا اور نہ ہی ان کی اہلیہ اور بچوں نے کچھ کھایا تھا۔ ان کے بال بچے بھوک سے تڑپ رہے تھے ایسے میں انہیں کچھ بھی نہیں سوجھ رہا تھا جس کی وجہ سے وہ براہ راست کلیان ناکہ ٹریفک پولیس کے دفتر میں پہنچ گئے اور وہاں کرسی پر بیٹھے، سینئر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے سے کام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحب مجھے کوئی کام دلا دیجئے۔ سینئر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے کو جب ان کی درد بھری کہانی کی علم ہوا تو انہیں ان کی حالت پر ترس آیا۔ انہوں نے فوراً سب سے پہلے کھانے کا انتظام کرکے انہیں کھانا کھلایا اور راجیندر مائنے سمیت ان کے عملے نے مل کر ان کے لئے اور ان کی اہلیہ اور بچوں کے لئے کپڑا منگوایا۔ سینئر پولیس انسپکٹر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے نے بتایا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ کورونا کے اثرات کا دور شروع ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی اور اپنے کنبہ کی حفاظت کے لئے اترپردیش واپس چلے جانا چاہئے۔ راجیندر مائنے، ان کا عملہ اور سماجی کارکن اختر مومن نے انہیں گھر جانے کے لئے دو ہزار روپے نقد رقم دی۔ سینئر پولیس انسپکٹر مائنے نے بتایا کہ تفتیش کے لئے انہیں شانتی نگر پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے جہاں سے انہیں غازی پور روانہ کردیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com