Connect with us
Saturday,11-October-2025

سیاست

بھیونڈی کی عوام کا ایم ایل اے رئیس شیخ کو پہچاننے سے انکار, خواتین نے انھیں نااہل اور ناکام نمائندہ قرار دیا

Published

on

rais-skaih

بھیونڈی(نامہ نگار)

بھیونڈی جیسے صنعتی شہر کے وارڈ نمبر 4 میں بنیادی عوامی سہولیات کے فقدان کو لے کر ہا ہا کار مچی ہوئی ہے. اس علاقے سے منتخب کردہ سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی نااہلی کو لے کر وارڈ نمبر 4 کے ساکنین میں ناراضگی اور مخالفت پھیلی ہوئی ہے. یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رئیس شیخ نے ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھتے ہوئے اپنے اختیارات سے اجتنااب برتا ہے. صاف صفائی کا فقدان,غلاظت اور کوڑا کرکٹ کا بیماری و تعفن پھیلاتا ہوا ڈھیر ابلتی ہوئی گٹریں جیسے سنگین مسائل سے ہم شب و روز نبرد آزما ہیں.گزشتہ دنوں ایک نجی نیوز چینل کے نمائندے نے وارڈ نمبر4 کا سنسنی خیز دورہ کرتے ہوئے اس سچائی سے پردہ اٹھایا کہ چاروں جانب بیماریاں پھیلاتا ہوا کچروں کا ڈھیر ماحول کو تعفن خیز بنائے ہوئے تھا. یہاں کے ساکنین کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے شیو سینا کے کارپورٹیر ارون راؤت نے در پیش سارے مسائل بحسن خوبی حل کروائے تھے لیکن ہر بار کی طرح عوامی تکالیف کے ازالے کا کریڈٹ سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ لے رہے ہیں جو انتہائی غلط اقدام ہے. وارڈ نمبر 4 کی بیشتر خواتین نے ممبئی پریس کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وارڈ کے مسائل حل کرنا کارپوریٹر کی ذمہ داری ہے نہ کہ ایم ایل اے کی.

رئیس شیخ نےرکن اسمبلی بننے کے بعد سے ہماری کسی بھی شکایت پر کان نہیں دھرا . ہمارے اپنے وارڈ کے عوامی نمائندے ارون راؤت(شیو سینا) کے مکان کے دروازے ہمارے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور وہ بھی ہماری ہر شکایت پر ہمیں درکار تکالیف کا مداوا کرنے کے لئے فورأ سے پیشتر حاضر ہو جاتے ہیں. بھیونڈی کے وارڈ نمبر 4 کا بچہ بچہ رئیس شیخ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم کسی رئیس شیخ کو نہیں جانتے .یہاں کی خواتین نے بتایا کہ ارون راؤت علاقے میں جو بھی کام کرتے ہیں وہ ہماری فلاح و بہبود کے لئے ہوتا ہے لیکن کام ہو جانے کے بعد ایم ایل اے رئیس شیخ اپنے ساتھ ہمنواؤں کا جم غفیر لئے آن موجود ہوتے ہیں نیز اس موقع کی تصویر کشی کرتے ہوئے اس کی خوب تشہیر بھی کرتے ہیں. رئیس شیخ کی نااہلی کے خلاف ہر عمر کے افراد خواتین اور بچے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ایک ناکام اور نااہل ایم ایل اے قرار دیا ہے. ایک بزرگ خاتون نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رئیس شیخ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ رئیس کو ہم نہیں پہچانتے اور نہ ہی کبھی انھیں اپنی شکایت کو دور کرنے کے لئے متوجہ کرتے ہیں.

آج رئیس شیخ دوسروں کے کاموں کا اعزاز خود لینے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ایک غیر اخلاقی فعل ہے مذکورہ خاتون نے رئیس شیخ کے متعلق کہا کہ اگر انھیں تصویر کشی کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ رکن اسمبلی کا کردار نبھائیں نا کہ کارپوریشن کے منتخب کردہ عوامی نمائندے کے ذریعے انجام دیئے گیے کاموں کا کریڈیٹ لینے کی ذلیل حرکت کریں. ایک خاتون خانہ نے سرگوشیوں میں یہ تک کہہ دیا کہ رام منوہر لوہیا کے اصولوں پر گامزن سماج واد کا نعرہ لگا کر کامیابی حاصل کرنے والے رئیس شیخ کی ذلیل حرکتیں خود ان کے لئے تذلیل کا باعث بنتی جارہی ہیں.ورنہ ہو سکتا ہے کل ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی خود آگے بڑھ کر رئیس شیخ کو سماج وادی پارٹی سے باہر نکال پھینکیں. سماج وادی پارٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنے والے رئیس شیخ اقلیتوں کے نمائندہ ہیں تو وہ اقلیتوں کی ہی فلاح و بہبود کے کام انجام دیں. اپنے رائے دہندگان کی صحت عامہ کا خیال رکھیں. ان کے درپیش مسائل کو اس خوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں کہ کہیں سے کوئی ہلکی سی شکایتی آواز نہ ابھرے.مہاراشٹر بھر میں گنے چنے اراکین اسمبلی ہیں اور جب جب ان کے خلاف کسی اخبار یا شوشل میڈیا پر کوئی شکایت گونجتی ہے تو یہ مسلم اراکین اسمبلی کو شرمسار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے بھی رسوائی کا سبب بنتی ہیں. اس لئے رئیس شیخ جھوٹی تشہیر کے حصار سے باہر نکلیں اور اپنی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے حقیقی اعزاز کا مستحق بن جائیں ورنہ آج تمہارے علاقے کی خواتین نے جو کہا ہے کہ “کون رئیس شیخ ہم کسی رئیس شیخ کو نہیں جانتے “ہمارے لئے ہمارے وارڈ کا ارون راؤت ہی کافی ہے اور یہی جملہ کل منترالیہ کے در و دیوار بھی دہرائیں کہ کون رئیس شیخ ہم کسی رئیس شیخ کو نہیں جانتے. ہمارے لئے ارون راؤت ہی بہتر اور فعال ہے. ہم اسے ہی پہنچانتے ہیں.

بین الاقوامی خبریں

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کا پرزور خیرمقدم کیا۔

Published

on

Owaisi

نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان نئے سرے سے تعلقات کا پرزور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2016 سے اس کی وکالت کر رہے ہیں، لیکن لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات علاقائی سفارت کاری کے لیے ضروری ہیں۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔ اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان-افغانستان تعلقات میں پیشرفت کے حوالے سے کہا، “میں اس کا خیرمقدم کروں گا۔ 2016 میں، میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ طالبان آئیں گے، اور آپ ان سے بات کریں، بی جے پی کے بہت سے میڈیا شخصیات اور سیاسی شخصیات نے مجھے گالی دی… دیکھو، وہ طالبان کے بارے میں بات کر رہا ہے… میں نے کہا کہ یہ میری تقریر ہے”۔

انہوں نے کہا، “چابہار بندرگاہ کی تعمیر ہمارے لیے بہت اہم ہے… ہم جو ایران میں تعمیر کر رہے ہیں، اسے ہم افغانستان میں داخل ہونے کے لیے استعمال کریں گے۔ ہم اس علاقے میں چین اور پاکستان کو کیسے اثر و رسوخ دے سکتے ہیں؟” جب اویسی سے طالبان کی کوتاہیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، “جناب، ہر ایک میں خامیاں ہوتی ہیں، آپ خامیاں دیکھیں گے… ہم اس جگہ کو چھوڑ دیں گے… آپ کے گھر میں کیا ہوگا، میں اس کی پرواہ کیوں کروں… مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ میں اس جگہ کو کھو نہ دوں”۔

بھارت کے لیے افغانستان کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، اویسی نے کہا، “افغان وزیر خارجہ یہاں ہیں، اور پاکستان نے ان پر بمباری کی، آپ دیکھتے ہیں کہ حالات کیسے جا رہے ہیں؟ انہوں نے چین، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش کو بلایا، اور میٹنگیں کیں… کیا یہ ہمارے لیے درست ہے؟ ہمارے مکمل سفارتی تعلقات ہونے چاہئیں۔ وہاں ہماری موجودگی ملک کی سلامتی اور جغرافیائی سیاست کے لیے بہت ضروری ہے۔ … بالکل، جب طالبان کو کہا جائے گا، تو مجھے مکمل طور پر کہا جائے گا کہ جب طالبان کے ساتھ تعلقات ہوں گے تو انہیں مکمل طور پر کہا جائے گا” ہندوستان، برائے مہربانی میڈیکل کے شعبے میں اشتہارات بند نہ کریں، افغانستان میں ہماری بہت بڑی سرمایہ کاری ہے… اور وہاں ہندوستانیوں کی خیر سگالی ہے… وہاں تمام زرمبادلہ سکھوں کے پاس ہے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com